حفیظ تائب دے تبسم کی خیرات ماحول کو

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 1, 2008

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی
    ایک شیریں جھلک ایک نوری ڈھلک ، تلخ و تاریک ہے زندگی یا نبی

    اے نوید مسیحا تری قوم کا حال عیسی کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
    اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یا نبی

    کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے ، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
    حشر میں منہ دکھائیں گے کیسے تمہیں ہم سے ناکردہ کار امتی یا نبی

    دشمن جاں ہوا میرا اپنا لہو میرے اندر عدو میرے باہر عدو
    ماجرائے تحیر ہے پرسیدنی ، صورتحال ہے دیدنی یا نبی

    سچ میرے دور میں جرم ہے عیب ہے ، جھوٹ فن عظیم آج لاریب ہے
    گلشنوں ، شہروں ، قریوں پہ ہے پر فشاں ایک گھبیر افسردگی یا نبی

    راز داں اس جہاں میں بناوں کسے ، روح کے زخم جاکر دکھاوں کسے
    غیر کے سامنے کیوں تماشا بنوں ، کیوں کروں دوستوں کو دکھی یا نبی

    زیست کے تپتے صحرا پہ شاہ عرب ، تیرا اکرام کا ابر برسے گا کب
    کب ہری ہوگی شاخ تمنا مری ، کب مٹے گی مری تشنگی یا نبی

    یا نبی اب تو آشوب حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھندلا دئیے
    دیکھ لے تیرے تائب کی نغمہ گری ، بنتی جاتی ہے نوحہ گری یا نبی
    از حفیظ تائب​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مارچ 24, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت شکریہ محمد وارث۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  4. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ
    اللہ تعالٰی آپ کے علم وعمر میں برکتیں عطا فرمائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے ، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
    حشر میں منہ دکھائیں گے کیسے تمہیں ہم سے ناکردہ کار امتی یا نبی
    سبحان اللہ۔جزاکم اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی ﷺ
     
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی ﷺ
     

اس صفحے کی تشہیر