خوش آمدید تلمیذ صاحب۔
تلمیذ صاحب یہ جو خود کو دوسرا بوڑھا کہ رہیں ہیں یہ اتنے بھی بوڑھے نہیں۔ یہ اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ یہ اس محفل کے معلم، میرے استادِ محترم اور اپنے تیئں تلمیذ الرحمان ہیں۔
میں عرض کرتی چلوں کہ زاویہ 2 کی پروف ریڈنگ میں کررہی ہوں۔ اب تک 7 ابواب کی پروف ریڈنگ کرچکی ہوں انہیں میں نے وکی پر منتقل کردیا ہے۔ زاویہ 2 کی پروف ریڈنگ تھوڑی سی سست اس وجہ سے ہے کہ چند ابواب میں 1 یا 2 صفحے سرے سے غائب ہیں جن کو مجھے ٹائپ کرنا پڑ رہا ہے۔ اب انشاءاللہ اس پر کام تیز ہوگا۔
میں نہایت مسرت کے ساتھ آپ سب کو مطلع کرتی ہوں کہ دیوان غالب وکی پر منتقل کرنے کا کام اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہوگیا ہے۔ سہرے سے لیکر کتابیات تک کا کام باقی تھا جو میں نے آج کردیا۔۔۔ ایں سعادت بزور بازو نیست
تھوڑا سا کام یعنی ربط اور لنکس دینے کا رہتا ہے۔ وہ قیصرانی کریں گے۔ قیصرانی جلد اپنا...
شکریہ شگفتہ بہن۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
اور
میں نہایت مسرت کے ساتھ آپ سب کو مطلع کرتی ہوں کہ دیوان غالب وکی پر منتقل کرنے کا کام اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہوگیا ہے۔ سہرے سے لیکر کتابیات تک کا کام باقی تھا جو میں نے آج کردیا۔۔۔ ایں سعادت بزور بازو نیست
تھوڑا سا کام یعنی ربط اور لنکس دینے کا...