نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مَستِ غفلت ہے وہ ظالم، جونہیں بیخودِعشق ہوشیاری کا تِرے دَور میں دعوہ ہےعبَث ہم کو اُس شوخ سے اُمّیدِ کرَم ہے لیکن ! یاس کہتی ہے کہ، حسرت ! یہ تمنّا ہےعبَث حسرت موہانی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُو سے اُس محوِ تغافل کے جو آگاہ نہیں آرزو وعدۂ جاناں پہ شکیبا ہے عبث حالِ دل اُن سے نہ پوشیدہ رہا ہے، نہ رہے اب تو اِس رازِ نمودار کا اخفا ہے عبث حسرت موہانی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہنگامۂ محفل ہے کوئی دَم، کہ چلا میں ساقی مِرے ساغر میں ذرا کم، کہ چلا میں جوعمرگُزاری ہے بڑی دَھج سے گُزاری اب، کوئی خوشی ہے نہ کوئی غم، کہ چلا میں احمد فراز
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زاہد سے نہیں، حُسن کی سرکار سے پُوچھو ہم بندۂ تسلیم و رضا ہیں، کہ نہیں ہیں ہاں میں تو لِئے پھرتا ہوں اِک سجدۂ بیتاب اُن سے بھی تو پوچھو، وہ خدا ہیں کہ نہیں ہیں حفیظ جالندھری
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ طُولِ عمرِ نامعقول و بے کیف بُزرگوں کی دُعا ہے اور میں ہُوں لہُو کے گھونٹ پینا اور جِینا مسلسل اِک مزہ ہے اور میں ہُوں حفیظ ایسی فلاکت کے دنوں میں فقط شُکرِ خُدا ہے اور میں ہُوں حفیظ جالندھری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سِلسِلے توڑ گیا، وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اِتنے تو مراسِم تھے، کہ آتے جاتے کتنا آساں تھا، تِرے ہجْر میں مرنا جاناں پھر بھی اِک عمر لگی، جان سے جاتے جاتے احمد فراز
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا کوئی شخص تھا میرے شہر میں، کسی دُور پار کے شہر کا کسی اور دیس کی اور کو، سُنا ہے فراز چلا گیا سبھی دُکھ سمیٹ کے شہر کے، سبھی قرض اُتار کے شہر کا احمد فراز
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج اُنہیں کچھ اِس طرح جی کھول کر دیکھا کِئے ایک ہی لمحے میں، جیسے عمْر بھر دیکھا کِئے دل اگر بیتاب ہے، دل کا مُقدّر ہے یہی جس قدر تھی ہم کو توفیقِ نظر دیکھا کِئے حفیظ ہوشیارپوری
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھنے کا اب یہ عالم ہے، کوئی ہو یا نہ ہو ہم جدھر دیکھا کئے، پہروں اُدھر دیکھا کِئے حُسن کو دیکھا ہے ہم نے، حُسن کی خاطر حفیظ ورنہ سب اپنا ہی معیارِ نظر دیکھا کِئے حفیظ ہوشیارپوری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزرو نہ اِس طرح، کہ تماشا نہیں ہُوں میں سمجھو، کہ اب ہُوں اور دوبارہ نہیں ہُوں میں اِک طبْع رنگ رنگ تھی، سو نذرِ گلُ ہُوئی اب یہ کہ، اپنے ساتھ بھی رہتا نہیں ہُوں میں عبیداللہ علیم
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محبّتوں کے یہ دریا اُتر نہ جائیں کہیں جو دِل گُلاب ہیں، زخموں سے بھرنہ جائیں کہیں پُکارتی ہی نہ رہ جائے یہ زمیں پیاسی برَسنے والے یہ بادل گُزرنہ جائیں کہیں عبیداللہ علیم
  12. طارق شاہ

    بیکل اتساہی :::: لئے کائنات کی وُسعتیں ہے دیار دل میں بسی ہوئی

    جناب عمر صاحب! پیش کردہ غزل کی پذیرائی اور آپکے اظہارِ خیال کیلئے ممنُون ہُوں خوشی ہُوئی کے انتخاب پسند آیا :) تشکّر ، بہت خوش رہیں
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُم ہوئے ہوش و حواس ایسے محیطِ عشق میں ! ڈوبنے والوں کو اب تہ پر گُماں ساحل کا ہے یاس، یگانہ، چنگیزی
  14. طارق شاہ

    مجید امجد :::: تِرے فرقِ ناز پہ تاج ہے، مِرےدوشِ غم پہ گلِیم ہے

    غزلِ مجید امجد تِرے فرقِ ناز پہ تاج ہے، مِرےدوشِ غم پہ گلِیم ہے تِری داستاں بھی عظیم ہے، مِری داستاں بھی عظیم ہے مِری کتنی سوچتی صُبْحوں کو یہ خیال زہْر پِلا گیا کسی تپتے لمحے کی آہ ہے، کہ خِرامِ موجِ نسیم ہے تہِ خاک، کرمکِ دانہ جُو بھی شریک رقصِ حیات ہے نہ بس ایک جلوۂ طُور ہے، نہ بس...
  15. طارق شاہ

    بیکل اتساہی :::: لئے کائنات کی وُسعتیں ہے دیار دل میں بسی ہوئی

    جناب ناصر صاحب! اِنتخاب غزل کی پذِیرائی اور اِظہارِ خیال کے لئے ممنُون ہُوں تشکّر بہت خوش رہیں
  16. طارق شاہ

    بیکل اتساہی :::: لئے کائنات کی وُسعتیں ہے دیار دل میں بسی ہوئی

    جناب اویس صاحب ! پذیرائیِ انتخاب کے لئے ممنُون ہُوں :) بہت خوش رہیں
  17. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: یہ بھی فریب سے ہیں کچھ درد عاشقی کے

    تشکّر، اِس اظہار خیال کے لئے! بہت خوش رہیں :)
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تہِ خاک، کرمکِ دانہ جُو بھی شریک رقصِ حیات ہے نہ بس ایک جلوۂ طُور ہے، نہ بس ایک شوقِ کلِیم ہے مجید امجد
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    باوجود یکہ پروبال نہ تھے آدم کے وہاں یہ پہنچا کہ فرشتے کا بھی مقدُور نہ تھا خواجہ میر درد
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب ذرا بھی برہنہ سپنوں کی کوئی رَو پیرہن سنْبھالتی ہے ایک دِھیمی سی چاپ، نیند کی نند دو قدم بڑھ کے لوٹ جاتی ہے مجید امجد
Top