نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سخت تنہا تھے اُس کی بزْم میں ہم رنگِ محفل کو دیکھ کر نہ کھُلے احمد فراز
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عُہدے سے مدِح‌ ناز کے باہر نہ آ سکا گرایک ادا ہو، تو اُسے اپنی قضا کہوں میں، اور صد ہزار نوائے جگر خراش تُو، اور ایک وہ نہ شنیدن کہ کیا کہوں مرزا غالب
  3. طارق شاہ

    غالب :::: کی وفا ہم سے تو غیر اُس کو جفا کہتے ہیں

    غزلِ اسدالله خاں غالب کی وفا ہم سے تو غیر اُس کو جفا کہتے ہیں ہوتی آئی ہے کہ اچّھوں کو بُرا کہتے ہیں آج ہم اپنی پریشانیِ خاطر اُن سے کہنے جاتے تو ہیں، پر دیکھیے کیا کہتے ہیں اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ، اِنھیں کچھ نہ کہو جو مے و نغمہ کو اندوہ رُبا کہتے ہیں دل میں آ جائے ہے، ہوتی ہے جو...
  4. طارق شاہ

    غالب :::: تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے

    تشکّر اظہار خیال پرجناب ! بہت خوش رہیں :)
  5. طارق شاہ

    غالب :::: وہ فراق اور وہ وصال کہاں

    تشکّر اظہار خیال پر!:good1: بہت خوش رہیں
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس نوبہار ناز کی صُورت کی ہُو بہ ہُو تصویر ایک ہے تہِ دامانِ آرزُ اصغر گونڈوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شرح و بیانِ غم ہے اِک مطلبِ مُقیّد خاموش ہُوں کہ معنی صدہا ہیں خامشی کے بارِ الم اُٹھایا، رنگِ نِشاط دیکھا آئے نہیں ہیں یونہی انداز بے حسی کے اصغر گونڈوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُشنامِ یار طبعِ حزِیں پر گِراں نہیں اے ہم نفَس، نزاکتِ آواز دیکھنا دیکھ اپنا حال زار منجّم ہُوا رقیب تھا سازگار طالعِ ناساز دیکھنا مومن خان مومن
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُعا بلا تھی شبِ غم سُکونِ جاں کے لیے سُخن بہانہ ہُوا مرگِ ناگہاں کے لیے ہے اعتماد مِرے بخت خفتہ پر کیا کیا وگرنہ خواب کہاں چشم پاسباں کے لیے مومن خان مومن
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے بُتو! بہرِخُدا درپئے آزار نہ ہو خیر، راحت نہ سہی، زیست تو دشوار نہ ہو یا رب ایسا کوئی بت خانہ عطا کر جس میں ! ایسی گزرے، کہ تصوّر بھی گنہگار نہ ہو اکبرالٰہ آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُعترِض ہو نہ مِری عُزلت و خاموشی پر کیا کروں جبکہ کوئی محرمِ اسرار نہ ہو قیمتِ دل تو گھٹانے کا نہیں میں اکبر ! بے بصیرت نہیں ہوتا، جوخریدار نہ ہو اکبرالٰہ آبادی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جن مشغلوں سے کھیلتی رتی تھی کم سنی اُن مشغلوں سے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہو تم خود کو لیے دیئے ہو مگر کہہ رہے ہیں طَور سِینے میں ایک حشر چھپائے ہوئے ہو تم جوش ملیح آبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں انُھیں، کہیں سے بُلاؤ بڑا اندھیرا ہے فرازِعرش سے ٹُوٹا ہُوا کوئی تارہ کہیں سے، ڈھونڈ کے لاؤ بڑا اندھیرا ہے ساغر صدیقی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں فقط حُسن سے دلبری چاہتا ہوں خلاصہ ہے یہ جوش اِس داستاں کا کہ جوہر ہوں اور جوہری چاہتا ہوں جوش ملیح آبادی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُسنِ بے پروا کو دے کر دعوتِ لطف و کرم عشق کے زیرِنگیں پھر ہردوعالم کیجئے صبح سے تا شام رہئے قصۂ عارض میں گُم شام سے تا صبْح ذکرِ زُلفِ برہم کیجئے جوش ملِیح آبادی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نظر نظر بیقرار سی ہے، نفس نفس میں شرار سا ہے میں جا نتا ہوں، کہ تم نہ آؤگے، پھر بھی کچھ انتظار سا ہے یہ زلف بردوش کون آیا، یہ کِس کی آہٹ سے گُل کِھلے ہیں مہْک رہی ہے فضائے ہستی، تمام عالم بہار سا ہے ساغر صدیقی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی جبر مُسلسَل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں آؤ اِک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خُدا یاد نہیں ساغرصدیقی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ عجب قیامتیں ہیں تِری رہگزر میں گزراں نہ ہُوا کہ مَرمِٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم لو سُنی گئی ہماری ، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پھرسے! وہی گوشۂ قفس ہے ، وہی فصْلِ گُل کا ماتم فیض احمد فیض
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نجات دل کا عالم تِرا حُسن دستِ عیسیٰ ، تری یاد رُوئے مریم تِری دِید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراں وہ چمن جہاں گِری ہے تری گیسوؤں کی شبنم فیض احمد فیض
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِری کج ادائی سے ہار کے، شبِ انتظار چلی گئی مِرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر، مِرے غم گُسار چلے گئے نہ سوالِ وصْل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں تِرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
Top