نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرصتِ کاروبارِ شوق کِسے ذوقِ نظارۂ جمال کہاں ایسا آساں نہیں لہو رونا دل میں‌ طاقت، جگر میں حال کہاں اسد الله خاں غالب
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل تو دل، وہ دماغ بھی نہ رہا شورِ سودائے خطّ و خال کہاں تھی وہ اِک شخص کے تصّور سے اب وہ رعنائیِ خیال کہاں اسد الله خاں غالب
  3. طارق شاہ

    غالب :::: وہ فراق اور وہ وصال کہاں

    غزلِ مرزا اسد الله خاں غالب وہ فراق اور وہ وصال کہاں وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں فرصتِ کاروبارِ شوق کِسے ذوقِ نظارۂ جمال کہاں دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہا شورِ سودائے خطّ و خال کہاں تھی وہ اِک شخص کے تصّور سے اب وہ رعنائیِ خیال کہاں ایسا آساں نہیں لہو رونا دل میں‌ طاقت، جگر...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری، راہ لگ اپنی ! تجھے اٹھکھیلیاں سُوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں انشا الله خاں انشا
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ اپنی چال ہے افتادگی سے اب، کہ پہروں تک ! نظرآیا جہاں پرسایۂ دیوار، بیٹھے ہیں انشا الله خاں انشا
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجر کی شب، ہم کو یوں کہتی ہے، ہنگامِ اخیر ہوچکی اختر شُماری، دَم شُماری کیجیے کیا کریں ہم ! صبْر پر اپنا نہیں کچُھ اِختیار ورنہ یوں مجبُور ہوتے، اختیاری کیجیے غلام ہمدانی مصحفی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہا کہ آپ تو راغبؔ کو بھی بُھلا بیٹھے وہ بولے وقت ہی نا مہربان ایسا ہے افتخار راغب
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِنکار ہی کردیجیے اِقرار نہیں تو اُلجھن ہی میں مرجائے گا بیمار نہیں تو افتخار راغب
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے کوچے ہربہانے مجھے دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا، کبھی اُس سے بات کرنا غلام ہمدانی مصحفی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے طبیبو نہ اذیّت دو مجھے بہرِخُدا آپ دردِ دلِ بیمار نہیں جانے کا غلام ہمدانی مصحفی
  11. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: آج ملبُوس میں ہے کیسی تھکن کی خوشبو

    ممنُون ہوں اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر! تشکّر بہت خوش رہیں :)
  12. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    :good1: تشکّر اظہار خیال پر !
  13. طارق شاہ

    غالب :::: تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے

    غزلِ اسد الله خاں غالب تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے حُورانِ خلد میں تری صورت مگر مِلے اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ قتل میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر مِلے تجھ سے تو کچھ کلام نہیں، لیکن اے ندیم میرا سلام کہیو اگر نامہ بر مِلے تم کو بھی ہم دِکھائیں، کہ مجنوں نے کیا کِیا...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزر گئی حد سے پائمالی، عتابِ ترکِ کلام کب تک رہے گی مسدُود اے سِتم گر! رہِ پیام و سلام کب تک حسرت موہانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عشقِ بُتاں کو جی کا جنجال کرلیا ہے آخر یہ میں نے اپنا کیا حال کرلیا ہے سنجیدہ بن کے بیٹھو، اب کیوں نہ تم، کہ پہلے اچھی طرح سے مجھ کو، پامال کرلیا ہے حسرت موہانی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر کسی یاد نے کروٹ بدلی کوئی کانٹا سا چُبھا ہے دل میں پھر کسی غم نے پُکارا شاید کچھ اُجالا سا ہُوا ہے دل میں ناصرکاظمی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھے یاد کیا نہیں ہے، میرے دل کا وہ زمانہ وہ ادب گہِ محبّت، وہ نِگہ کا تازیانہ یہ بُتانِ عصْرِحاضِر کے بنے ہیں مدرِسے میں نہ ادائے کافِرانہ، نہ تراشِ آزَرانہ علامہ محمد اقبال
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہیں اِس کھُلی فضا میں کوئی گوشۂ فراغت یہ جہاں عجب جہاں ہے نہ قفس، نہ آشیانہ تِری بندہ پروَرِی سے مِرے دن گزر رہے ہیں نہ گِلہ ہے دوستوں کا، نہ شکایتِ زمانہ علامہ محمد اقبال
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو مِلیں گے کیا خُوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور ناداں ہو جو کہتے ہو کہ، کیوں جیتے ہیں غالب قسمت میں، ہےمرنے کی تمنا کوئی دن اور اسد الله خاں غالب
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ساقی، بہ جلوہ، دشمنِ ایمان و آگہی مُطرب، بہ نغمہ، رہزنِ تمکین و ہوش ہے لطفِ خرامِ ساقی و ذوقِ صدائے چنگ یہ جنتِ نگاہ، وہ فردوسِ گوش ہے اسد الله خاں غالب
Top