نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حیات رازِ سُکوں پا گئی ازل ٹھہری ازل میں تھوڑی سی لرزِش ہوئی حیات ہوئی تھی ایک کاوشِ بےنام، دل میں فِطرت کے سوا ہوئی تو وہی آدمی کی ذات ہوئی فراق گورکھپوری
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جِیتنے میں بھی، جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ! ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئینے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لئے جانے اب، کیا کیا دِکھائے گا تمھارا دیکھنا پروین شاکر
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج ملبُوس میں ہے کیسی تھکن کی خوشبو رات بھرجاگی ہُوئی جیسے دُلھن کی خوشبو پیرہن میرا مگراُس کے بدن کی خوشبو اُس کی ترتیب ہے ایک ایک شِکن کی خوشبو پروین شاکر
  4. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: آج ملبُوس میں ہے کیسی تھکن کی خوشبو

    غزلِ پروین شاکر آج ملبُوس میں ہے کیسی تھکن کی خوشبو رات بھرجاگی ہُوئی جیسے دُلھن کی خوشبو پیرہن میرا مگراُس کے بدن کی خوشبو اُس کی ترتیب ہے ایک ایک شِکن کی خوشبو موجۂ گُل کو ابھی اِذنِ تَکلّم نہ مِلے پاس آتی ہے کسی نرْم سُخن کی خوشبو قامتِ شعر کی زیبائی کا عالم مت پُوچھ مہْرباں جب...
  5. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    بہت تشکّر عمر اعظم صاحب اس پذیرائی انتخاب پر! خوشی ہوئی کے غزل آپ کو پسند آئی پیش کرنا، آپ کے اِظہار سے مُوجبِ مسّرت ہُوا :) بہت خوش رہیں
  6. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    تشکّر اظہار خیال پر ناصر صاحب! شیئر کرنا باعثِ افتخار ہُوا بہت خوش رہیں :)
  7. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    سرفراز صاحب! تشکّر اِس اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر باعثِ شادمانی ہُوا انتخاب شیئر کرنا:) بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: یہ بھی فریب سے ہیں کچھ درد عاشقی کے

    ناصر صاحب! بہت ممنُون و مُتشکّر ہُوا آپ کی اِس ہمت افزائی بصُورتِ پذیرائی پر بہت خوش رہیں :)
  9. طارق شاہ

    مجید امجد :::: تِرے فرقِ ناز پہ تاج ہے، مِرےدوشِ غم پہ گلِیم ہے

    ناصر صاحب! اظہارِ خیال پر ممنُون ہوں بالا شعر بلاشبہ بہت خوب، فصیح و بلیغ ہے خود مجھے بھی یہی شعر بہت پسند ہے :) تشکّر ایک بار پھر سے بہت خوش رہیں :)
  10. طارق شاہ

    مجید امجد :::: تِرے فرقِ ناز پہ تاج ہے، مِرےدوشِ غم پہ گلِیم ہے

    تشکّر اظہار خیال پر صاحب! بہت شاداں رہیں:)
  11. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    اصلاحی بھائی ! ممنُون ہُوں اظہارِ خیال اور پیش کردہ غزل کی پذیرائی، بلکہ اِس ہمّت افزائی پر ! خوشی ہوئی یہ جان کر، کہ انتخاب آپ کو پسند آتے ہیں:) تشکّر ایک بارپھر سے بہت خوش رہیں (ویسے کیا یہ آپ کو معلوم ہے، کہ چُن چُن پاکستان فلم انڈسٹری کی مزاحیہ اداکارہ تھیں ؟):)
  12. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

    تشکّر اظہارِ خیال پر زونی صاحبہ! بہت خوش رہیں :)
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نگاہِ شوق کسی رُخ سے مطمئن نہ ہُوئی ہر ایک شے میں نظر آئی کچھ کمی مجھ کو میں اِک چراغِ سرِ دشتِ نامُرادی تھا ہَوائے شہرِ تمنّا بُجھا گئی مجھ کو حزیں صدیقی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چاہت مِری، چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک کچھ میری حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک اگلی سی نہ راتیں ہیں، نہ گھاتیں ہیں، نہ باتیں کیا اب میں وہ، حسرت ہی نہیں آپ کے نزدیک حسرت موہانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ قدر تو کرتے مِرے اظہارِ وفا کی شاید یہ محبّت ہی نہیں آپ کے نزدیک عُشّاق پہ کچھ حد بھی مُقرّر ہے سِتم کی یا اِس کی نہایت ہی نہیں آپ کے نزدیک حسرت موہانی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے خیال کی لوَ میں جدھر جدھر جائیں چراغ جل اُٹھیں، منظر نِکھر نِکھر جائیں میں اپنے بکھرے ہوئے خواب چُن رہا ہوں ابھی طلوعِ صُبْح کے لمحے ذرا ٹھہر جائیں حزیں صدیقی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ستم ظریفئ صُورت گرِ بہار نہ پُوچھ بساطِ رنگ اُلٹ دی جھلک دِکھا کے مجھے اُدھر سے تِیر، جو آئے سجا لِئے دل میں نگاہِ ناز پشیماں ہے آزما کے مجھے حزیں صدیقی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا کام اُنہیں پُرسِشِ اربابِ وفا سے مرتا ہے تو مرجائے کوئی، اُن کی بَلا سے دیوانہ کِیا ساقی محفل نے سبھی کو کوئی نہ بچا اُس نظرِ ہوش رُبا سے حسرت موہانی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ منتظرہیں چمن میں بکھیر کرسائے فضا سے صُبْحِ شفَق رنگِ نُور برسائے سمندروں سے ہَوا کو مِلا نہیں پانی تو اِس کا یہ نہیں مطلب کہ آگ برسائے حزِیں صدیقی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ کاروبارِ مشیّت ہے کس طرح مانوں ! کسی کے گھر میں چراغاں، کسی کے گھر سائے نگار خانۂ فنکارِ نَو کا سرمایہ لہو ، شِکستہ لکیریں ، خلا ، سفر ، سائے حزِیں صدیقی
Top