نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوق یہ تھا کہ محبّت میں جلیں گے چُپ چاپ رنج یہ ہے کہ، تماشہ نہ دِکھایا کوئی شہْر میں ہمدمِ دیرِینہ بُہت تھے ناصر وقت پڑنے پہ مِرے کام نہ آیا کوئی ناصرکاظمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے فلک بھیج کوئی برقِ خیال کچھ تو، شامِ شبِ ہِجراں چمکے پھر کوئی دل کو دُکھائے ناصر کاش یہ گھر کسی عنواں چمکے ناصرکاظمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزر رہے ہیں عجب مرحلوں سے دِیدہ و دِل سحر کی آس تو ہے، زندگی کی آس نہیں مُجھے یہ ڈر ہے تِری آرزو نہ مٹ جائے بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں ناصر کاظمی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمِید و یاس کے اب وہ پیام بھی تو نہیں حیاتِ عشق کی، وہ صبْح وشام بھی تو نہیں بس اِک فریبِ نظر تھا جمالِ گیسوو رُخ وہ صبح بھی تو نہیں اب، وہ شام بھی تو نہیں فراق گورکھپوری
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے، سرِ راہ عمر گزر گئی کوئی جُستجُو کا صِلہ مِلا نہ سفر کا حق ہی ادا ہُوا ۔۔۔۔۔ ہمیں اِس کا کوئی بھی حق نہ تھا، کہ شریکِ بزْم خلُوص ہوں نہ ہمارے پاس نقاب تھا، نہ کچھ آستیں میں چھپا ہُوا اقبالعظیم
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ حزِیں میں تِرے شوقِ مُضطرب کے نِثار اِس انجُمن میں تُجھے کوئی کام بھی تو نہیں بیاں ہوں کیسے وہ دیرینہ ارتباطِ نہاں کہ تُجھ سے، اگلے پیام و سلام بھی تو نہیں فراق گورکھپوری
  7. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی دنیا میں ہوں، دنیا کا طلب گار نہیں ہوں ۔ اکبر الہ آبادی

    بہت ہی خُوب گیلانی صاحبہ ! تشکّر اکبرالہٰ آبادی کی اس معروف اور سدا بہارغزل شیئر کرنے پر:) بہت خوش رہیں
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    در پردہ جفاؤں کو اگر جان گئے ہم تم یہ نہ سمجھنا، کہ بُرا مان گئے ہم ہے سیف بس اتنا ہی تو افسانۂ ہستی آئے تھے پریشان، پریشان گئے ہم سیف الدین سیف
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پلکوں پہ لرزتے ہوئے تارے سے یہ آنسو اے حُسنِ پشیماں تِرے قربان گئے ہم ہم اور ترے حُسنِ تغافل سے بگڑتے جب تو نے کہا مان گئے، مان گئے ہم سیف الدین سیف
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب آئے ہو تو یہاں کیا ہے دیکھنے کیلیے یہ شہر کب سے ہے ویراں، وہ لوگ کب کے گئے تم اپنی شمْعِ تمنّا کو رو رہے ہو فراز! ان آندھیوں میں تو پیارے چراغ سب کے گئے احمد فراز
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج تو ہم کو پاگل کہہ لو، پتّھر پھینکو، طنز کرو عشق کی بازی کھیل نہیں ہے، کھیلو گے تو ہارو گے اہلِ وفا سے ترکِ تعلّق کرلو، پر اِک بات کہیں کل تم اِن کو یاد کرو گے، کل تم اِنہیں پُکارو گے ابن انشا
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لُوٹ لیا ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لُوٹ لیا نہ اب خُودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جِگر ہر ایک لُطف کو، لُطفِ خُدا نے لُوٹ لیا جِگر مُراد آبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کشورِ عشق میں دُنیا سے نِرالا ہے رواج کام جو، بَن نہ پڑیں یاں وہ روا ہوتے ہیں ہیچ ہم سمجھیں دو عالم کو تو حیرت کیا ہے رُتبے عُشّاق کے، اِس سے بھی سوا ہوتے ہیں حسرت موہانی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجر کی شب نالۂ دل وہ صدا دینے لگے سُننے والے رات کٹنے کی دُعا دینے لگے ثاقب لکھنوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمّید تو بندھ جاتی، تسکین تو ہو جاتی وعدہ نہ وفا کرتے، وعدہ تو کیا ہوتا چراغ حسن حسرت
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یا رب! غمِ ہجراں میں اِتنا تو کیا ہوتا جو ہاتھ جگر پہ ہے، وہ دست دُعا ہوتا اِک عشق کا غم آفت، اور اُس پہ یہ دل آفت یا غم نہ دِیا ہوتا، یا دل نہ دِیا ہوتا چراغ حسن حسرت
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حرم میں، دَیروکلیسا میں، خانقاہوں میں ہمارے عشق کے چرچے کہاں کہاں نہ رہے کبھی کبھی، رہی وابستگی قفس سے بھی رہے چمن میں تو پابندِ آشیاں نہ رہے سیماب اکبرآبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہیں گے چل کے کہیں اوراگر یہاں نہ رہے بَلا سے اپنی جو آباد گُلسِتاں نہ رہے ہم ایک لمحہ بھی خوش زیرِ آسماں نہ رہے غنِیمت اِس کوسَمَجْھیے کہ جاوِداں نہ رہے سیماب اکبرآبادی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِری سلیقہء ترتیبِ نَو کا کیا کہنا ہَمِیں تھے قریۂ دِل سے نِکالنے کے لئے احسان دانش
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کعبۂ دل کو نہ تاکو تم جفا کے واسطے اے بُتو یہ گھر خُدا کا ہے، خُدا کے واسطے تم بھی اب نامِ خُدا مشقِ ستم اور جور ہو آسمان سے مشورہ کرلو جفا کے واسطے قمر جلالوی
Top