نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    عبیداللہ علیم ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے ۔۔۔۔۔۔۔ عبید اللہ علیم

    ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے ہم بہرحال بسَر خواب تمھارا کرتے جب ہے یہ خانۂ دل آپ کی خلوت کے لیے پھر کوئی آئے یہاں، کیسے گوارا کرتے کیا کہنے! گیلانی صاحبہ! بہت خوب و پر لطف انتخاب تشکر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  2. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٥٤) جونقش ہےہستی کا دھوکہ نظرآتا ہے پردے پہ مُصّور ہی تنہا نظرآتا ہے نیرنگِ تماشا وہ جَلوہ نظرآتا ہے آنکھوں سے اگردیکھو، پردا نظرآتا ہے لو شمعِ حقِیقت کی، اپنی ہی جگہ پر ہے فانوُس کی گردِش سے کیا کیا نظرآتا ہے اے پردہ نشِیں، ضِد ہے کیا چشمِ تمنّا کو تو دفترِ گُل میں بھی رُسوا نظرآتا...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھے اب صداؤں سے کام ہے، مجھے خال و خد کی خبر نہیں تو پھر اِس فریب سے فائدہ ؟ یہ نقاب اب تو اُتار دو یہ ادھوُرے چاند کی چاندنی بھی اندھیری رات میں کم نہیں ! کہیں یہ بھی ساتھ نہ چھوڑ دے، ابھی روشنی ہے چلے چَلو پروفیسراقبالعظیم
  4. طارق شاہ

    اقبال عظیم غزل ۔ یہ مری انا کی شکست ہے، نہ دعاکرو، نہ دوا کرو ۔ اقبال عظیم

    غزل اقبال عظیم یہ مِری اَنا کی شِکست ہے، نہ دوا کرو نہ دُعا کرو جو کرو تو بس یہ کرم کرو، مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو وہ جو ایک ترکشِ وقت ہے، ابھی اُس میں تِیر بہت سے ہیں کوئی تیر تم کو نہ آ لگے مِرے زخمِ دل پہ نہ یُوں ہنسو نہ میں کوہ کن ہوں، نہ قیس ہوں، مجھے اپنی جان عزیز ہے مجھے ترکِ عِشق...
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شب بھر جمالِ یار ہو آنکھوں کے رُوبَرُو جاگیں نصیب، جس کو ہو یہ رَت جگا نصیب قسمت کے چین سے بھی اَذِیّت ہے ہجْرمیں ! تڑپا میں ساری رات، جو سویا مِرا نصیب حَسن رضا
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے دل وہ تجھ سے کہتے ہیں، میری بَلا مِلے ایسے تِرے نصیب کہاں، اے بَلا نصیب پہنچے ہم اُن کے پاس، نہ فریاد کان تک ! کِس کِس کرَم کا شُکر کریں نا رَسا نصیب حَسن رضا
  7. طارق شاہ

    آتش کیا کہیے کہ ہے سوزشِ داغِ جگر ایسی - خواجہ حیدر علی آتش

    بیدار ہُوں مُنہ دیکھ کے اُس مہْر لقا کا وہ شام کہاں ہے جو دِکھائے سحر ایسی دُنیا کی نہ ہے فکر، نہ عقبیٰ کا تردّد آتش کہو آئی ہے طبیعت کدِھر ایسی سبحان الله! بہت خوب صاحب! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیدار ہُوں مُنہ دیکھ کے اُس مہْر لقا کا وہ شام کہاں ہے جو دِکھائے سحر ایسی دُنیا کی نہ ہے فکر، نہ عقبیٰ کا تردّد آتش کہو آئی ہے طبیعت کدِھر ایسی خواجہ حیدرعلی آتش
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہووے نہ صفا میں تِرے دانتوں کے مُقابل پیدا تو کرے قدر و شرافت گہُر ایسی محبوُب نہیں باغِ جہاں میں کوئی تجھ سا ! بُو رکھتا ہے گُل ایسی، نہ لذّت ثمر ایسی خواجہ حیدرعلی آتش
  10. طارق شاہ

    فراق اب اکثر چُپ چُپ سے رہے ہيں، يونہی کبھی لب کھولے ہيں

    گیلانی صاحبہ! تشکّردادِ انتخاب اور پذیرائی پر بہت خوش رہیں :)
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ صبحِ عید جو بالائے بام ہوتا ہے مہِ صیام میں روزہ حرام ہوتا ہے وہ کون ہے جو نہیں اُن کو دیکھنے آتا نظارہ بازوں سے اِک اِزدِحام ہوتا ہے جگر مُرادآبادی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُوچھیں جو کچھ کہ پُوچھنا ہو منکر و نکِیر عاجز نہیں ہُوں میں بھی جواب وسوال میں جگر مُرادآبادی
  13. طارق شاہ

    عرفان صدیقی تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دل کے نیرنگ خانوں میں ہیں

    ممنُون ہُوں اِس رسائئ خیال کے اظہار پر، جناب! تشکّر بہت خوش رہیں :)
  14. طارق شاہ

    عرفان صدیقی تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دل کے نیرنگ خانوں میں ہیں

    اظہارِ خیال اور انتخاب کی پذیرائی پر، تشکّر گیلانی صاحبہ بہت خوش رہیں :)
  15. طارق شاہ

    سلسلہ زیست کی اداؤں کا۔ کرامت بخاری

    بخاری صاحب کی اچھی کوشش ہے ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں ناؤ ڈوبی تو ہوا معلوم کیا ارادہ تھا ناخداؤں کا ایک ناؤ کے کئی ناخدا ہوں گے تو کیا ہونا ہے :) دوست شہروں کے ہو رہے سارے کوئی ساتھی رہا نہ گاؤں کا کوئی باقی رہا نہ گاؤں کا خوب رہتا
  16. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ہاں میں سمجھ گیا تھا ویسے ہی ازراہ مذاق کہ رہاتھا :)
  17. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    نہیں جی نہیں! غلطی ہوگئی ان سے اب واپس آ کر کیا دیکھنا شمشاد بھائی ، در گزر کر دیں
  18. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    قرائن، یا شمشاد بھائی کی ایکٹیوٹی بتاتی ہے کہ وہ تو سیکھے ہُوئے بلکہ پُرانے کھلاڑی ہیں ، جب کہ آپ کا کہنا ہے کہ " فکر نہ کریں شمشاد بھائی کھیلیں گے نہیں تو سیکھیں گے کیسے " روزے میں یوں لکھنے سے آپ ہمیں اور بھی چکرا رہے ہیں
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِسی تلاش و تجسّس میں کھو گیا ہُوں میں! اگر نہیں ہُوں تو کیونکر؟ جو ہُوں تو کیا ہُوں میں جگر مُرادآبادی
  20. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٥٣) یہ عِشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے قطرہ میں سمندر ہے، ذرّہ میں بیاباں ہے ہے عِشق کہ محشر میں یُوں مست و خِراماں ہے دوزخ بگریباں ہے، فردوس بہ داماں ہے ہے عِشق کی شورِش سے رعنائی و زیبائی جو خُون اُچھلتا ہے، وہ رنگِ گُلِستاں ہے پھر گرمِ نوازِش ہے ضو مہرِ درخشاں کی پھر قطرۂ...
Top