نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    ضروری تو نہیں کہ طوطوں سے ہی جواب لکھوایا جائے یا انھیں مورد الزام ٹہرایا جائے
  2. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    لیجئے رمضان شریف جو ہیں ہمارے ساتھ
  3. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    کم شریفائیں یہاں بھی نہیں کہ ہم صرف ان کے لئے رخت سفرباندھیں، یا وہاں پہنچ کر متجسّس ہوں پھربنام شریف برادر بزرگ رکھتا ہوں، جو شکاگو میں ہوتے ہیں
  4. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    ظ سے جملے میں الفاظ کی اِس ظاہرآرائی کا مقصد آپ احباب کوصرف یہ بتانا تھا کہ، ظلم ہے، گنگا آپ لوگوں کی پوسٹ کی وجہ سے اُلٹی نہیں بہہ رہی
  5. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    فدوی ماہ اگست کے وسط میں انشاللہ ریاست کیلیفورنیا میں ہوگا تو تلاشِ شریفہ کرے گا ،جسے سیتا پھل بھی کہا جاتا ہے، پہلے یہاں پیلی (ادھ پکے) کھجوریں بھی نہیں ملتی تھیں، اب یہ ہمارے یہاں گرمیوں میں دیسی اور عرب اسٹورز میں نظر آجاتی ہیں ۔ کیلیفورنیا ایک تو معتدل موسم کی وجہ سے بہت سے پھل کی ریاست ہے،...
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تا دیر آسمان و زمیں گوُنجتے رہے پا زیب اِس لٹک سے بَجا کر چَلی گئی دانِش کدے کی مشعَلِ عالم فروز کو اِک لرزِشِ نَظر سے بُجھا کر چلی گئی جوش ملیح آبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں اُس کا لمحۂ موجُود ہُوں، مگروہ شخص فضُول وقت سمجھ کر گزُارتا ہے مجھے عباس تابش
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں ! کاش تُجھ کو بھی، اِک جَھلک دیکھوں عبیداللہ علیم
  9. طارق شاہ

    عبیداللہ علیم خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں کاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں :good1: تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    عباس تابش وہ بھولتا ہے نہ دل میں اتارتا ہے مجھے

    میں اُس کا لمحۂ موجُود ہُوں، مگروہ شخص فضُول وقت سمجھ کر گزُارتا ہے مجھے کیا کہنے! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہُوئی نہ عام جہاں ميں کبھی حکومتِ عِشق سبب يہ ہے کہ محبّت زمانہ ساز نہيں اِک اِضطراب مُسلسل غياب ہو، کہ حضُور ميں خود کہوں تو مِری داستاں دِراز نہيں علامہ محمد اقبال
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خودی کی شوخی و تندی ميں کبر و ناز نہيں جو ناز ہو بھی، تو بے لذّتِ نياز نہيں نِگاہِ عِشق دلِ زندہ کی تلاش ميں ہے شِکارِ مُردہ سزاوارِ شاہباز نہيں علامہ محمد اقبال
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اگر ہو، عِشق تو ہے کفُر بھی مُسلمانی نہ ہو، تو مردِ مُسلماں بھی کافر و زندِیق علامہ محمد اقبال
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہزار خوف ہو، لیکن زباں ہو دل کی رفِیق یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طرِیق علامہ محمد اقبال
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ کوئی نام ہے میرا، نہ کوئی صُورت ہے کچھ اِس طرح ہمہ تن دِید ہوگیا ہُوں میں تِرا جمال ہے، تیرا خیال ہے، تُو ہے! مجھے یہ فرصتِ کاوش کہاں کہ، کیا ہُوں میں اصغرگونڈوی
  16. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٦٥) کیا ہوں میں ؟ تمام دفترِ حِکمت اُلٹ گیا ہُوں میں مگرکھُلا نہیں اب تک کہاں ہُوں، کیا ہُوں میں کبھی سُنا کہ حقیقت ہے میری لاہُوتی کہیں یہ ضِد کہ ہیولائے اِرتقا ہُوں میں یہ مجھ سے پوچھئے، کیا جستجُو میں لذّت ہے فضائے دہر میں تبدیل ہو گیا ہُوں میں ہٹا کے شیشہ و ساغر ہُجومِ مستی میں...
  17. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٦٤) شہُود غیب ہُوا غیب ہوگیا ہے شہُود اگرچہ ساغرِ گُل ہے تمام تر بے بُود چَھلک رہی ہے چمن میں مگر شرابِ وجُود جو لے اُڑا مجھے مستانہ وار ذوقِ سجُود بُتوں کی صف سے اُٹھا نعرۂ اناالمعبوُد کہاں خِرد ہے، کہاں ہے نظامِ کار اُس کا یہ پُوچھتی ہے تِری نرگسِ خُمار آلوُد یہی نِگاہ جو چاہے...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    برگِ گُل کے دامن پر رنگ بن کر جمنا کیا اِس فضائے گُلشن میں موجۂ صبا ہوجا تُو ہے جب پیام اُس کا پھر پیام کیا تیرا تُو ہے جب صدا اُس کی، آپ بے صدا ہوجا اصغرگونڈوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ترکِ مُدّعا کردے، عینِ مُدّعا ہوجا شانِ عبد پیدا کر، مظہرِ خُدا ہوجا اُس کی راہ میں مِٹ کر بے نیازِ خلقت بَن حُسن پر فِدا ہوکر حُسن کی ادا ہوجا اصغرگونڈوی
  20. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٦٣) اپنی اِبتدا ہوکر اپنی اِنتہا ہوجا ترکِ مُدّعا کردے، عینِ مُدّعا ہوجا شانِ عبد پیدا کر، مظہرِ خُدا ہوجا اُس کی راہ میں مِٹ کر بے نیازِ خلقت بَن حُسن پر فِدا ہوکر حُسن کی ادا ہوجا برگِ گُل کے دامن پر رنگ بن کر جمنا کیا اِس فضائے گُلشن میں موجۂ صبا ہوجا تُو ہے جب پیام اُس کا پھر...
Top