نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    زبان عام یا مشہور ہونے والے اشعار میں سادہ اور زود فہم الفاظ کے ساتھ ساتھ ایک ایسا خیال کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہےکہ جس کو سمجھنے کے لئے ذہن کو کسی واسطے یا واسطوں سے نہیں گزرنا پڑے ، یعنی جو بلا واسطہ ہماری سمجھدانی ( اگر ہے ) میں آجائے مثال کے طور پر یہ شعر : جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روٹی...
  2. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ربطِ باہمی اگر دونوں مصرعوں میں ہو تو شعر پچھتر فی صد مکمل اور خوبصورت ہوجاتا ہے اور کسی بھی خیال کو شاعری کے قریب لانے میں معاون ہوتا ہے سُنا ہے شاعری تو کوزہ میں دریا بند کرنے والی بات ہے، یعنی پیمبری ہے
  3. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    اتنے ٹمپریچر میں تو برف کے لالے پڑ گئے ہوں گے
  4. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ڈر کے چھپنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ شاعری سے متعلق کوئی بات نہیں کرنی
  5. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    دھاگہ میں پہلی بار آیا، اس لئے بلنڈر ہوا، کہ اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ یہ حروف تہجی کا ڈرامہ ہے :)
  6. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤٧) کیا کہیے جاں نوازئ پیکانِ یار کو سیراب کردِیا دلِ منّت گزار کو جوشِ شباب و نشۂ صہبا، ہُجومِ شوق تعبیر یُوں بھی کرتے ہیں فصلِ بہار کو ہر ذرّہ آئینہ ہے کِسی کے جمال کا یُوں ہی نہ جانیئے مِرے مُشتِ غُبار کو میرے مذاق شوق کا اِس میں بھرا ہے رنگ میں خود کو دیکھتا ہوں کہ تصویرِ یار...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ نظراُس کی، جو ہے موجۂ صد رُوحِ حیات مُجھ تک آئے تو، وہی تیرِ قضَا ہوجائے لالہ و گُل پہ جو ہے قطرۂ شبنم کی بہار ! رُخِ رنگِیں پہ جو آئے تو حیا ہوجائے اصغرگونڈوی
  8. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤٦) توڑ کر دستِ طلب محوِ رضا ہوجائے سر سے پا تک ہمہ تن آپ دُعا ہوجائے وہ نظراُس کی، جو ہے موجۂ صد رُوحِ حیات مُجھ تک آئے تو، وہی تیرِ قضَا ہوجائے ہے تلوّن سے تِرے جلوۂ نیرنگِ حیات میں تو مر جاؤں، جو اُمّیدِ وفا ہوجائے لالہ و گُل پہ، جو ہے قطرۂ شبنم کی بہار رُخِ رنگِیں پہ جو آ ئے...
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دَیر کی راہ نہ مِلتی ہو تو کعبہ ہی سہی کفُر جب کفُر نہ بنتا ہو تو ایماں کردیں پھرہراِک درد والم آج بنے وجہِ نشاط دِل کے ہرداغ کو پھرشمْعِ شبِستاں کردیں اصغرگونڈوی
  10. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤٥) آج پھرحُسنِ حقِیقت کو نُمایاں کردیں ظُلمتِ کفُر کو خالِ رُخِ اِیماں کردیں نالۂ غم سے حقیقت کو نُمایاں کردیں نے کو اِس طرْح سے چھیڑیں کہ نَیَستاں کردیں بند ہوآنکھ ، ہٹے منظرِ قُدرت کا حِجاب لاؤ اِک شاہدِ مستُور کوعُریاں کردیں خاک کردیں طپشِ عِشق سے ساری ہَستی پھر اُسی خاک کو خاکِ...
  11. طارق شاہ

    یہی وعدہ لیا تھا نا

    چوہدری ناصر حسین صاحب! بہت سے مصرعے وزن میں نہیں ! کہاں سے ملی، کیا کہیں سے کاپی کی ہے آپ نے؟
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجیب لوگ ہیں کیا خُوب مُنصفی کی ہے ! ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بِیبِیاں اکبرزمیں میں غیرتِ قومی سے گڑ گیا پُوچھا جو اُن سے آپ کا پردہ وہ کیا ہُوا کہنے لگیں کہ عقل پہ مَردوں کی پڑگیا اکبرالہ آبادیؒ
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دینا وہ اُس کا ساغرِ مئے یاد ہے نِظام ! مُنہ پھیر کر اُدھر کو اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ نِظام رام پُوری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو کچُھ ہُوا، وہ کیسے ہُوا، جانتا ہوں میں ! جو کچُھ نہیں ہُوا، وہ بتا، کیوں نہیں ہُوا عرفان صدیقی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب حشر اِسی زمیں پہ اُتارے گئے تو پھر برپا یہیں پہ روزِ جزا کیوں نہیں ہُوا عرفان صدیقی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حق فتح یاب میرے خُدا کیوں نہیں ہُوا تُو نے کہا تھا، تیرا کہا کیوں نہیں ہُوا عرفان صدیقی
  18. طارق شاہ

    عرفان صدیقی تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دل کے نیرنگ خانوں میں ہیں

    سیف صاحب ! تشکّر اظہارِ خیال اور پذیرائی پر بہت خوش رہیں :)
  19. طارق شاہ

    عرفان صدیقی تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دل کے نیرنگ خانوں میں ہیں

    اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب کے لئے تشکّر صاحبہ بہت خوش رہیں :)
  20. طارق شاہ

    عرفان صدیقی تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دل کے نیرنگ خانوں میں ہیں

    ممنون ہوں ناصر صاحب اظہارِ خیال اور اِنتخاب کی پذیرائی پر خوشی ہوئی جو، اِنتخاب پسند آیا بہت خوش رہیں :)
Top