نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ ہرایک سمت مُسافتوں میں گنُدھی پڑی ہیں جو ساعتیں! تِری زندگی، مِری زندگی، اِنهی موسموں کی شمیم ہے کہِیں محْملوں کا غبار اُڑے، کہیں منزلوں کے دِیے جلیں خَمِ آسماں، رہِ کارواں ! نہ مُقام ہے، نہ مقیم ہے مجید امجد
  2. طارق شاہ

    فراز حیرت ہے لوگ اب بھی اگر خوش عقیدہ ہیں

    حیرت ہے لوگ اب بھی اگر خوش عقیدہ ہیں ہم ساکنانِ قریہء آفت رسیدہ ہیں :good1:
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب نظر خاک اُٹھے، عزمِ نظر کے ہمراہ دِل دھڑکتا ہے کہ وہ شوخ اِدھر دیکھ نہ لے جگرمُراد آبادی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرصت مِلے تو آ مِرے خلوت کدے میں سُن دیوان میں کہاں جو سخن چیدہ چیدہ ہیں ہم اہلِ دل سے اہلِ جہاں کے تعلّقات ہیں تو سہی فراز، مگرخط کشیدہ ہیں احمد فراز
  5. طارق شاہ

    فراز حیرت ہے لوگ اب بھی اگر خوش عقیدہ ہیں

    فرصت مِلے تو آ مِرے خلوت کدے میں سُن دیوان میں کہاں جو سخن چیدہ چیدہ ہیں ہم اہلِ دل سے اہلِ جہاں کے تعلّقات ہیں تو سہی فراز، مگرخط کشیدہ ہیں :good1::good1:
  6. طارق شاہ

    کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

    بھلکڑ صاحب! اِنتخاب کی پذیرائی کے لئے ممنون ہوں چُنِیدہ اشعار واقعی دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں اِس اظہارِ خیال کے لئے تشکّر بہت خوش رہیں :)
  7. طارق شاہ

    کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

    سیف صاحب! اظہار خیال اور ہمت افزائی کے لئے سپاس گزار ہوں بہت خوش رہیں :)
  8. طارق شاہ

    کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

    تشکّر صائمہ شاہ صاحبہ اظہارِ خیال اور پذیرائی کے لئے ممنُون ہوں بہت خوش رہیں :)
  9. طارق شاہ

    آتش بلا اپنے لیے دانستہ ناداں مول لیتے ہیں - خواجہ حیدر علی آتش

    بلا اپنے لیے دانستہ ناداں مول لیتے ہیں عبث جی بیچ کر الفت کو انساں مول لیتے ہیں ہمارا شعر ہر اک عالمِ تصویر رکھتا ہے مرقع جان کر ذی فہم دیواں مول لیتے ہیں بہت ہی خوب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  10. طارق شاہ

    مخدوم محی الدین :::: ایک چمبیلی کے منڈ وے تلے

    زبیر مرزا صاحب ! تشکّراظہارِ خیال اور داد کے لئے بہت خوش رہیں :)
  11. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    سرُودِ زندگی
  12. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٥٧) متفرقات دیر و حرام بھی منزل جاناں میں آئے تھے پر شکر ہے کہ بڑھ گئے دامن بچاکے ہم ==================== عشق تھا آپ مُشتعل، حُسن تھا خود نمود پر میری نظرسے کیا ہُوا، تیری نظر نے کیا کِیا ==================== کہیں اور اب جو ہوتی تِرے حُسن کی تجلّی تو نہ میری خاک مِلتی، نہ مِرا...
  13. طارق شاہ

    مخدوم محی الدین :::: ایک چمبیلی کے منڈ وے تلے

    چارہ گر مخدوم محی الدین ایک چمبیلی کے منڈ وے تلے میکدہ سے ذرا دُور اُس موڑ پر دو بدن پیار کی آگ میں جل گئے پیار حرف وفا پیار اُن کا خدا پیار اُن کی چتا دو بدن پیار کی آگ میں جل گئے مسجدوں کے مِناروں نے دیکھا اُنہیں مندروں کے کواڑوں نے دیکھا اُنہیں میکدوں کی دراڑوں نے دیکھا اُنہیں از ازل تا ابد...
  14. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٥٦) فریب دام گہِ رنگ و بُو معاذاللہ یہ اہتمام ہے اورایک مُشتِ پَر کے لئے جودِل سے تِیر کوئی پار بھی ہُوا تو کیا تڑپ رہا ہُوں ابھی تک تِری نظر کے لئے حقیقت ایک ہے صد ہا لباسِ رنگیں میں نظربھی چاہئے کچھ حُسنِ رہگزُر کے لئے بہائے درد و الم درد و غم کی لذّتِ ہے وہ ننگِ عشق ہے جو آہ ہو...
  15. طارق شاہ

    کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

    غزل کیف بھوپالی ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں تہمتیں، بدنامیاں، رُسوائیاں زندگی شاید اِسی کا نام ہے دُوریاں، مجبُوریاں، تنہائیاں کیا زمانے میں یونہی کٹتی ہے رات! کروٹیں، بے تابیاں، انگڑائیاں کیا یہی ہوتی ہے شامِ انتظار آہٹیں، گھبراہٹیں، پرچھائیاں ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جنابِ کیف! یہ دِلّی ہے میر و غالب کی یہاں کسی کی طرف داریاں نہیں چلتیں کیف بھوپالی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُرا نہ مان اگر یار کچُھ بُرا کہہ دے ! دِلوں کے کھیل میں خود داریاں نہیں چلتیں کیف بھوپالی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُداسیوں کا سبب کیا کہیں بجُز اِس کے کہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں فرازؔ بُھول چکا ہے تِرے فراق کے دُکھ کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں احمد فراز
  19. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    سراہا چائے کو جا رہا ہے یا جرمانہ کے رد کرنے کے خیال کو ؟
  20. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    گھٹائیں بشرطیہ غم کی نہ ہوں ورنہ آنکھیں ہی برستی ہیں
Top