کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 13, 2013

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزل
    کیف بھوپالی
    ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں
    تہمتیں، بدنامیاں، رُسوائیاں
    زندگی شاید اِسی کا نام ہے
    دُوریاں، مجبُوریاں، تنہائیاں
    کیا زمانے میں یونہی کٹتی ہے رات!
    کروٹیں، بے تابیاں، انگڑائیاں
    کیا یہی ہوتی ہے شامِ انتظار
    آہٹیں، گھبراہٹیں، پرچھائیاں
    ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں
    شاہیاں، سُلطانیاں، دارائیاں
    رہ گئیں اِک طفلِ مکتب کے حضُور
    حِکمتیں، آگاہیاں، دانائیاں
    ایک پیکرمیں سِمٹ کررہ گئیں
    خُوبیاں، زیبائیاں، رعنائیاں
    دیدہ و دانِستہ اُس کے سامنے
    لغزشیں، ناکامیاں، پسپائیاں
    اُن سے مِل کے اوربھی کچھ بڑھ گئیں!
    اُلجھنیں، فِکریں، قیاس آرائیاں
    چند لفظوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
    نیکیاں، قربانیاں، سچّائیاں
    کیف، پیدا کر سمندر کی طرح
    وُسعتیں، خاموشِیاں، گہرائیاں
    کیف بھوپالی
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ شاہ صاحب
    خوبصورت شراکت

    اُن سے مِل کے اوربھی کچھ بڑھ گئیں!
    اُلجھنیں، فِکریں، قیاس آرائیاں
    چند لفظوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
    نیکیاں، قربانیاں، سچّائیاں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    ہمیشہ کی طرح بہت خوب انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. بھلکڑ

    بھلکڑ لائبریرین

    مراسلے:
    3,621
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    واہ بہت خوب!!!!! لاجواب غزل ہے!!!!
    ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں
    شاہیاں، سُلطانیاں، دارائیاں
    اور یہ بھی کہ
    کیف، پیدا کر سمندر کی طرح
    وُسعتیں، خاموشِیاں، گہرائیاں
    سبحان اللہ!!!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر صائمہ شاہ صاحبہ
    اظہارِ خیال اور پذیرائی کے لئے ممنُون ہوں
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سیف صاحب!
    اظہار خیال اور ہمت افزائی کے لئے سپاس گزار ہوں
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بھلکڑ صاحب!
    اِنتخاب کی پذیرائی کے لئے ممنون ہوں
    چُنِیدہ اشعار واقعی دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں
    اِس اظہارِ خیال کے لئے تشکّر
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. علی فاروقی

    علی فاروقی محفلین

    مراسلے:
    268
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ جناب طارق شاہ صاحب، بہت خوب انتخاب ہے،
    وُسعتیں، خاموشیاں، گہرائیاں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    علی فاروقی صاحب !
    پذیرائی انتخاب کے لئے تشکّر
    خوشی ہوئی جو انتخاب غزل آپ کو پسند آئی
    بہت خوش رہیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر