کیف بھوپالی :::: ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں !

طارق شاہ

محفلین
غزل
کیف بھوپالی
ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں
تہمتیں، بدنامیاں، رُسوائیاں
زندگی شاید اِسی کا نام ہے
دُوریاں، مجبُوریاں، تنہائیاں
کیا زمانے میں یونہی کٹتی ہے رات!
کروٹیں، بے تابیاں، انگڑائیاں
کیا یہی ہوتی ہے شامِ انتظار
آہٹیں، گھبراہٹیں، پرچھائیاں
ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں
شاہیاں، سُلطانیاں، دارائیاں
رہ گئیں اِک طفلِ مکتب کے حضُور
حِکمتیں، آگاہیاں، دانائیاں
ایک پیکرمیں سِمٹ کررہ گئیں
خُوبیاں، زیبائیاں، رعنائیاں
دیدہ و دانِستہ اُس کے سامنے
لغزشیں، ناکامیاں، پسپائیاں
اُن سے مِل کے اوربھی کچھ بڑھ گئیں!
اُلجھنیں، فِکریں، قیاس آرائیاں
چند لفظوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
نیکیاں، قربانیاں، سچّائیاں
کیف، پیدا کر سمندر کی طرح
وُسعتیں، خاموشِیاں، گہرائیاں
کیف بھوپالی
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ شاہ صاحب
خوبصورت شراکت

اُن سے مِل کے اوربھی کچھ بڑھ گئیں!
اُلجھنیں، فِکریں، قیاس آرائیاں
چند لفظوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
نیکیاں، قربانیاں، سچّائیاں
 

بھلکڑ

لائبریرین
واہ بہت خوب!!!!! لاجواب غزل ہے!!!!
ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں
شاہیاں، سُلطانیاں، دارائیاں
اور یہ بھی کہ
کیف، پیدا کر سمندر کی طرح
وُسعتیں، خاموشِیاں، گہرائیاں
سبحان اللہ!!!!
 

طارق شاہ

محفلین
واہ شاہ صاحب
خوبصورت شراکت

اُن سے مِل کے اوربھی کچھ بڑھ گئیں!
اُلجھنیں، فِکریں، قیاس آرائیاں

چند لفظوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
نیکیاں، قربانیاں، سچّائیاں
تشکّر صائمہ شاہ صاحبہ
اظہارِ خیال اور پذیرائی کے لئے ممنُون ہوں
بہت خوش رہیں :)
 

طارق شاہ

محفلین
واہ بہت خوب!!!!! لاجواب غزل ہے!!!!
ایک رندِ مَست کی ٹھوکرمیں ہیں
شاہیاں، سُلطانیاں، دارائیاں
اور یہ بھی کہ
کیف، پیدا کر سمندر کی طرح
وُسعتیں، خاموشِیاں، گہرائیاں
سبحان اللہ!!!!
بھلکڑ صاحب!
اِنتخاب کی پذیرائی کے لئے ممنون ہوں
چُنِیدہ اشعار واقعی دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں
اِس اظہارِ خیال کے لئے تشکّر
بہت خوش رہیں :)
 
Top