علمی اور تحقیقی گفتگو تو جاری ہے، ایک ناقص قاری کی حیثیت سے گزارش، محمد فرقان بھائی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہ نثری نظم کی حیثیت (اگر گراں نہ گزرے پیشگی معذرت کے ساتھ) مخنث کی سی بن گئی ہے۔ جو نہ دائیں میں ہے نہ بائیں میں۔ سوشل میڈیا کے دور میں جب پرلے درجے کے خیالات اور محض تک بندی کو شاعری...