نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    نرگَس کے پھول از محمد خلیل الرحمٰن

    شاید میٹرک کے کورس میں ولیم ورڈزورتھ کی نظم دی ڈیفوڈلز پڑھی تو فورآ اس کا منظوم ترجمہ کرڈالا۔ آج محفلین کی خدمت میں وہی نظم پیشِ خدمت ہے۔ جو مزاجِ یار میں آئے نرگس کے پھول محمد خلیل الرحمٰن میں پھرتا تھا جنگل کی تنہائیوں میں کبھی وادیوں میں کبھی کھائیوں میں اچانک مری آنکھ میں جگمگایا وہ...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    آزادی۔ ایک نظم شتر مرغ کے نام

    کل ایکسپو سنٹر کراچی میں پرندوں اور مویشیوں کی نمائش کے پہلے روز ایک شتر مرغ مبینہ طور پر بھاگ نکلا۔ وہ پکڑا گیا یا نہیں ، ہمیں اس کا علم نہیں ہوسکا۔ اگلے روز ہم نے بیوی بچوں کو ساتھ لیا اور حقیقتِ حال سےگاہی کے لیے کشاں کشاں ایکسپو سنٹر پہنچے۔ بھاگے ہوئے شتر مرغ کو تلاش کرتے ہوئے اِدھر اُدھر...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    منٹو ... ہمارا موپساں

    ’’منٹو۔۔۔۔ ہمارا موپساں (پی ، ای، این کے تعزیتی اجلاس میں پڑھے گئے مضمون کا انگریزی سے ترجمہ) منٹو کی موت کا اب بھی یقین نہیں آتا۔ کوئی کیسے یقین کرے کہ وہ آگ جو منٹو میں بجھ بھی سکتی ہے؟ لیکن منٹو کی شعلہ نوا شخصیت اس کی تحریروں میں اب بھی زندہ ہے اور جیسا کہ منٹو نے خود لکھا تھا’’ ممکن ہے...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    کاشف عمران کامل ۔ محفل پر ایک نئی آواز

    کاشف عمران کامل ؔ۔ محفل پر ایک نئی آواز ۱۱ فروری ۲۰۱۳ کو محفل کے ممبر بنے اور اگلے ہی دن، رات کے پچھلے پہر جانے کیا اُن کے دِل میں سمائی کہ لگاتار اپنی سولہ سترہ غزلیں، کچھ نظمیں اور کئی رُباعیات محفل کی زینت بنادیں۔ ستم بالائے ستم کہ محفلین نے اُن کی ایک دو غزلیں دیکھ کر اُن پر کمنٹس تو دیئے...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک ناتمام غزل کے چند اشعار بغرضِ اصلاح

    ایک ناتمام غزل کے چند اشعار بغرضِ اصلاح پیشِ خدمت ہیں۔ کیا یہ قوافی درست ہیں؟ رات دن بس اِک تماشا چاہیے دِل کے بہلانے کو کیا کیا چاہیے اتفاقاً بھول جاتے ہیں تجھے التزاماً یاد رکھنا چاہیے کتنا زخمی آج انساں ہوگیا اس کو اب کوئی مسیحا چاہیے اجنبی ہیں راستے، تنہا سفر شکل کوئی اب شناسا چاہیے...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    تاسف کراچی ایک اور پیارے انسان سے محروم کردیا گیا۔ حکیم محمود احمد برکاتی کو شہید کردیا گیا۔

    آج کراچی ایک اور پیارے سے انسان دوست انسان سے محروم کردیا گیا۔ آج دن دہاڑے حکیم محمود احمد برکاتی صاحب کو تعلیمی باغ کے نزدیک ان کے کلینک پر شہید کردیا گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ربط
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    محمد یعقوب آسی کے چند خوبصورت اشعار پیشِ خدمت ہیں محمد یعقوب آسی ہم سخن ساز کہاں ، ہم کو یہ دعویٰ کب ہے؟ ہم تو احساس کو اندازِ بیاں دیتے ہیں نام کوئی بھی مجھے دینے سے پہلے سوچ لیں آپ کی پہچان بھی اس نام سے مشروط ہے کیجیے اظہارِ بیزاری بھی مجھ سے اِس قدر آپ کا مجھ سے تعلق جس قدر مضبوط ہے...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    تبصرہ کتب جادہ و منزل از سید قطب شہید

    جادہ و منزل از سید قطب شہید قاہرہ مصر کے مشہور و معروف التحریر اسکوائر میں منعقد ہونے والے مظاہرے بالآخر عرصے سے مسلط غاصب آمر حسنی مبارک کی تخت سے دستبرداری پر منتج ہوئے۔ عوامی انقلاب کے بعد منعقد کیے جانے والے انتخابات کے نتیجے میں جناب محمد مرسی نے صدارت کی کرسی سنبھالی جو اخوان المسلمون سے...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    تبصرہ کتب جانورستان از جارج آرویل اور گاندھی گارڈن از محمد خلیل الرحمٰن

    جناب پیٹر ڈیوس اینمل فارم کے دیباچے ’کتاب پر تبصرہ‘میں رقم طراز ہیں ’۲ دسمبر کو ڈوائٹ میکڈانلڈ نے جو امریکی جرنل پالٹکس کا ایڈیٹر اور آرول کا دوست تھا، لکھا کہ وہ اینمل فارم سے خاطر خواہ محظوظ ہوا ہے جس کا انطباق روس پر ہو سکتا ہے، لیکن آرویل نے روس کے انقلابی فلسفے پر کسی قسم کی روشنی نہیں...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن از محمد خلیل الر حمٰن جارج آرول کی روح سے معذرت کے ساتھ (اردو محفل پر اپنے دو سال مکمل ہونے پر محفلین کے لیے ایک تحفہ) کلاچی کے ساحل پر لنگر انداز جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے یکبارگی وہ رُکا، پلٹ کر مفتوح شہر کی جانب دیکھا اور پھر ایک بار بوجھل قدموں سے اوپر کی جانب چڑھنے لگا۔...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    ’’حضرتِ دل آپ ہیں کِس دھیان میں‘‘

    حضرت داغ دہلوی کی ضمین میں چند اشعار پیشِ خدمت ہیں برائے اصلاح ’’حضرتِ دل آپ ہیں کِس دھیان میں‘‘ یوں بھی آتے ہیں کبھی میدان میں وہ لجا کر کچھ اگر کہہ نہ سکے کہہ دیا کِس نے ہماے کان میں روکنے کا یوں بہانہ ہوگیا ہم نے پیالہ رکھ دیا سامان میں خلق اُن کے دیکھنا ہوں گر تمہیں دیکھ لو بس جھانک...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    THE BOOKS I BOUGHT FROM KARACHI INTERNATIONAL BOOK FAIR

    Below is the list of Books that I bought from the eighth Karachi International Book Fair which concluded yesterday i.e. 10th December, 2012. All five days it gathered large crowd, and by all means was a success. It was not only feast for the eys of the book lovers where three large halls were...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2012ء منعقدہ ایکسپو سنٹر کراچی اور ہماری خریداری

    کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2012ء منعقدہ ایکسپو سنٹر کراچی اور ہماری خریداری اتوار نو دسمبر کی صبح جب کراچی شہر کا ایک حصہ علم دوستوں اور کتاب سے محبت رکھنے والوں سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا اور چوتھے روز آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا تھا، ہم نے بھی چوتھی مرتبہ ہال میں قدم رکھا اور جلدی...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے حال سے وہ بے خبر ہے کیا کہیے

    غزل محمد خلیل الرحمٰن (غالب کی زمین میں ) ہمارے حال سے وہ بے خبر ہے کیا کہیے تمام شہر شناسا مگر ہے کیا کہیے نہ صحنِ گل نہ دریچے کہ وا ہوں گلشن میں یہ ریگ زار ہمارا ہی گھر ہے کیا کہیے تمام عمر اُٹھائے جو بوجھ سب تھے ہیچ صلیب آخری بارِ دِگر ہے کیا کہیے ابھی تو وصل کی یہ ساعتیں ملی ہیں ہمیں...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    آبلہ پائی کا قرار گیا:: از :: فاتح الدین بشیر

    غزل آبلہ پائی کا قرار گیا لطف ہمراہِ نوکِ خار گیا کون کر پاتا پھر مسیحائی تیرا مجروح سوئے دار گیا داد تجھ کو ترے کمال کی، تُو اپنے ہی کشتگاں کو مار گیا دل کا سودا کبھی رہا تھا مگر برسرِ حرص کاروبار گیا دولتِ نشّۂ وفا نہ رہی خواہشِ زر میں یہ خمار گیا رہ گیا جسم ہی اساسِ وجود روح کا میری...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک جاگیر دار اپنے چیلوں سے۰۰۰

    ایک جاگیردار اپنے چیلوں سے۰۰۰۰ محمد خلیل الرحمٰن (حضرت علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) اُٹّھو ! مری جاگیر کو اِک کھیت بنادو اِن کچے مکانوں پہ ذرا ہل ہی چلادو گرماؤ ذرا میرا لہو کھیل سے اپنے سرکار کے کارندوں کو آپس میں لڑادو ’’سلطانیِ جمہور کا آتا ہے زمانہ‘‘ ہاری جو مجھے ووٹ نہ دے اُس کو مِٹا دو...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    غالب کی غزل کا پنجابی ترجمہ

    غالب کی غزل کا پنجابی ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن دلِ ناداں، تینوں ہویا کی اے آخر اس درد دی دوا کی اے اَسی مشتاق، نالے او بیزار یا الٰہی اے ماجرا کی اے اسی منہ وچ زبان رکھدے نے کاش پُچھو اے ماجرا کی اے جداں بِن تیرے کوئی نئیں موجود فیر اے ہنگامہ اے خدا کی اے اے پری چہرہ لوکی کیہوجے نے نخرہ...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    القلم تاج نستعلیق کو ہمارا خراجِ تحسین

  19. محمد خلیل الرحمٰن

    نغمہء محمدی از شان الحق حقی

    نغمۂ محمدی جرمن شاعر گوئٹے کی نظم Song of Muhammad کا منظوم ترجمہ مترجم: شان الحق حقی وہ پاکیزہ چشمہ جواوجِ فلک سے چٹانوں پہ اترا سحابوں سے اوپر بلند آسمانوں پہ جولاں ملائک کی چشم نگہداشت کے سائے سائے چٹانوں کی آغوش میں عہد برنائی تک جوئے جولاں بنا چٹانوں سے نیچے اترتے اترتے وہ کتنے ہی صد رنگ...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو کی برقی کتابیں پر ہماری کتب

    جیون میں ایک بار آنا المانیہ، سنگاپور ( سفر نامے) غالب کے اُڑیں گے پُرزے ( پیروڈیز) قواعدِ عربی ایک مبتدی کی نظر سے مرے خواب ریزہ ریزہ ( مضامین) ہیری پوٹر اور بانگِ درا ( ڈرامے) (شکریہ جناب استادِ محترم اعجاز عبید صاحب)
Top