نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    یوٹیوب پہ اس گانے کا نام لکھ کر ڈھونڈیے، سب سے پہلا نتیجہ ہی اس گانے کی ویڈیو ہے۔ :)
  2. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    Ty i Ya - شبنم ثریا (روسی) ایم پی تھری ربط: http://bit.ly/17DsyG2 مغنیہ خود تو تاجک ہے، لیکن اس نے یہ گانا روسی زبان میں گایا ہے۔
  3. حسان خان

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    پسندیدگی اور پذیرائی کے لیے شکریہ عمر اعظم صاحب۔ :) سلامت رہیے۔
  4. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    اور میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ سب اختلافی اور اضافی چیزیں اردو محفل جیسے فورم کے لیے قطعی نامناسب ہیں۔ دینی عقائد و رسومات کی درستگی سے متعلق ابحاث صدیوں سے ہوتی آ رہی ہیں، نہ اب تک ان کا کوئی فائدہ ہوا، نہ آئندہ ہو گا۔ اور اردو محفل پر تو یہ ابحاث زیادہ تر نفرت انگیزی کا ہی سبب بنتی رہی ہیں۔ خیر...
  5. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    دیکھیں جناب، جب آپ اپنے ذاتی خیالات کو حق سمجھتے ہوئے اُن پر عمل پیرا ہونے کا حق رکھتے ہیں، تو شک کا فائدہ دیتے ہوئے دوسروں کی تعبیرات کو بھی تعظیم کی نظر سے دیکھنے کی کوشش کیجیے، اور اُن سے اُن کی اپنی دینی تعبیرات کے مطابق عمل کرنے کا حق مت چھینیے۔ میرا نہیں خیال کہ دوسرے کی غلط رسومات اور...
  6. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    مذہب کے زمرے کو حذف کرنے کی میں ضرورت نہیں سمجھتا، کیونکہ اگر اس زمرے کا تعمیری استعمال ہو رہا ہے تو مجھ سمیت کسی کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ مذہب کے زمرے کا تعمیری استعمال میرے نزدیک یہ ہے کہ آپ لوگوں کو اسلام کی اعلیٰ انسانی اقدار سے آگاہ کریں، اُنہیں بتائیے کہ مذہبِ اسلام کن برے کاموں سے روکتا...
  7. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    میرے خیال سے یہاں 'اسلامی تعلیمات' پر کوئی معترض نہیں، کیونکہ اسلامی تعلیمات میں جھوٹ سے پرہیز، دھوکہ دہی سے گریز اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو فرض جاننا وغیرہ جیسی اعلیٰ انسانی اقدار شامل ہیں، جن کے بارے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مطلع کرنا میں بھی سودمند سمجھتا ہوں۔ البتہ مجھے قلمی...
  8. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    لیکن اردو محفل پر مذہبی ابحاث کا فائدہ ہی کیا ہے؟ کیا آج تک اس فورم پر ہونے والی تند و تیز فرقہ وارانہ بحثوں سے کسی کا عقیدہ تبدیل ہوا ہے؟ سب ہی مبلغین اسی خوش فہمی میں مبتلا ہوتے ہیں کہ وہی بہشت میں لے جانے والی ابدی اور مطلق صداقت کے حامل ہیں اور اُن کا فرض ہے کہ باقی سارے' گمراہ جہنمیوں' کو...
  9. حسان خان

    جوش معترض فرشتوں کی یاد دہانی - جوش ملیح آبادی

    الٰہی۔۔ خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں، ہم نہ کہتے تھے؟ تری تسبیح کو حاضر ہے لشکر خانہ زادوں کا یہ آدم ہے بڑا باغی، نرا طاغی، کھرا کھوٹا ڈبو دے گا لہو میں دہر کو یہ خاک کا پتلا بشتر، پیغمبرِ شر ہے، اِسے پیدا نہ کر، مولیٰ یہ آلِ تیغ ہے، اولادِ پیکاں، ہم نہ کہتے تھے؟...
  10. حسان خان

    جوش پھر چرخ زن ہے شیب پہ دورِ جواں کی یاد - جوش ملیح آبادی

    پھر چرخ زن ہے شیب پہ دورِ جواں کی یاد کاخِ حرم پہ چھائی ہے کوئے بتاں کی یاد بھیگی تھیں زمزموں کی مسیں جس کی چھاؤں میں رہ رہ کر آ رہی ہے پھر اُس گلستاں کی یاد پھر آئی ہے شباب کی رم جھم لیے ہوئے شب ہائے ابر و باد کے خوابِ گراں کی یاد اللہ، پھر حیات کے گہرے سکوت پر منڈلا رہی ہے نغمۂ آبِ رواں...
  11. حسان خان

    "کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو"

    ارے ساجد بھائی آپ کدھر چلے؟
  12. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    میں تو ذاتی طور پر یہاں عقائد پر بحث اور لڑائی جھگڑا ہی بے مصرف سمجھتا ہوں۔ جو اعتقادی مسائل پچھلے چودہ سو سالوں میں حل نہ ہو سکے، وہ کیا اردو محفل پر لعن طعن اور پوچ قلمی جہاد سے حل ہو جائیں گے؟ ان چیزوں پر ہر فریق کی ہزاروں کتب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں، جسے اپنے عقیدے اور صراطِ مستقیم کی فکر ہو...
  13. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    آپ کے نکتے میں وزن ہے۔ مذہب اور مذہبی لوگوں کے خلاف تمایلات رکھنے والوں کو بھی اپنے رویے پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
  14. حسان خان

    خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

    login کے لیے ورود کا لفظ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  15. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    السلام علیکم اردو محفل حالیہ دنوں میں اردو زبان سے وابستہ عمومی فورم کے بجائے مذہبی میدانِ جنگ کا نقشہ زیادہ پیش کر رہی ہے۔ محترم منتظمین اس ضمن میں کوئی قدم اٹحائیں تاکہ اردو محفل کا وہ رنگ روپ بحال ہو سکے، جو اب تک اسے دوسرے اردو فورموں سے ممتاز بناتا آیا ہے۔ مذہبی اور فرقہ وارانہ ابحاث کے...
  16. حسان خان

    جی جناب، یہ میری ہی حالیہ تصویر ہے۔ :)

    جی جناب، یہ میری ہی حالیہ تصویر ہے۔ :)
  17. حسان خان

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    بہت شکریہ بھائی، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ میرا مراسلہ آپ کے مطالعے کا محرک بنا ہے۔ خلافتِ عثمانیہ، ترکی اور بلقان کے باہمی رشتوں اور تاریخی روابط کے بارے میں پڑھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ بھی یقیناً خوب لطف اندوز ہوں گے۔ :)
  18. حسان خان

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    میری معلومات میں تو یہ بات شامل نہیں کہ ستارۂ داؤدی کی مسلمانوں کے نزدیک کوئی خاص مذہبی اہمیت رہی ہو، شاید یہی کہا جا سکتا ہے کہ قدیم مساجد میں اس شکل کے استعمال کی وجہ جیومیٹری ہو گی نہ کہ کوئی صریح مذہبی و ثقافتی مطلب۔۔ خیر یہ میں اپنے ظن کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں، ہو سکتا ہے کہ اوائلِ اسلام میں...
  19. حسان خان

    رہنے کو کیا برا ہے جو جنت میں گھر ملے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    رہنے کو کیا برا ہے جو جنت میں گھر ملے پھر تو جناں جناں ہے وہاں تو اگر ملے آرام دل کو جلوۂ رخ دیکھ کر ملے تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے اس طرح کر چھپا کے خبر دفن بعدِ قتل ظاہر نہ ہو ہوا ہے کدھر دفن بعدِ قتل قاتل اگر ہے مدِ نظر دفن بعدِ قتل اپنی گلی میں مجھ...
  20. حسان خان

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    سرب اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ اس مقام پر مسجد کی تعمیر سے پہلے خانقاہ قائم تھی، لیکن البانوی اس دعوے کو قبول نہیں کرتے۔ جہاں تک اس عمارت کی بات ہے تو وہ شروع سے ہی مسجد رہی ہے۔
Top