نتائج تلاش

  1. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    ناحق عقیقِ سرخ کی ہے آپ کو تلاش لختِ جگر سے بڑھ کے مبارک نگیں نہیں (تعشق لکھنوی)
  2. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ابھی تو یہ کتاب پڑھنا شروع کی ہے، لیکن جتنی پڑھی ہے اچھی ہی لگی ہے۔
  3. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    تمہاری ٹھوکریں یاد آئیں گی بہت پسِ مرگ کسی کا پاؤں پڑے گا جو کاسۂ سر پر (تعشق لکھنوی)
  4. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Pakistan: The Formative Phase, 1857-1948
  5. حسان خان

    آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

    السلام علیکم وعلیکم السلام :) 1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟ محمد امین بھائی، زبیر مرزا بھائی، انیس الرحمٰن بھائی، مہدی نقوی حجاز، میر انیس بھائی، فہد (ابو شامل) بھائی، محمد احمد بھائی، مزمل بسمل بھائی، عمار بھائی، شعیب صفدر بھائی، فہیم بھائی۔۔ نیز، حسن (آدم کا بیٹا) بھائی،...
  6. حسان خان

    پہنچے جو مثلِ ابر ہم آنسو بھرے ہوئے - تعشق لکھنوی

    پہنچے جو مثلِ ابر ہم آنسو بھرے ہوئے برسوں سے تھے جو خشک بیاباں ہرے ہوئے آنسو بھر آئے دیکھ کے بادل بھرے ہوئے صحرا کے ساتھ زخم جگر کے ہرے ہوئے خالی ہوئے جو آنکھوں کے بادل بھرے ہوئے گلزار و کوہ و شہر و بیاباں ہرے ہوئے خوفِ شبِ فراق سے تھرا رہا ہے دل دامن میں طفلِ اشک چھپے ہیں ڈرے ہوئے وہ...
  7. حسان خان

    تھوڑی دیر میں جوابات لکھتا ہوں۔ :)

    تھوڑی دیر میں جوابات لکھتا ہوں۔ :)
  8. حسان خان

    وعلیکم السلام۔ جو ذہن میں آیا وہ میں نے وہاں لکھ دیا ہے۔ :)

    وعلیکم السلام۔ جو ذہن میں آیا وہ میں نے وہاں لکھ دیا ہے۔ :)
  9. حسان خان

    آج کی بات

    بھوک میں روکھی روٹی بغیر سالن کے بھی مزہ دے جاتی ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ستم است اگر ہوسَت کشد کہ بہ سیرِ سرو و سمن در آ تو ز غنچہ کم ندمیدہ ای، درِ دل کشا بہ چمن در آ (بیدل دہلوی) مفہوم: بڑا ہی ستم کا معاملہ ہے، بڑا ظلم ہے کہ تجھے خواہشِ نفس کھینچ کر لے جاتی ہے کہ چلو باغ میں سرو و سمن کی بہار دیکھیں۔ حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ تو خود ایک کھلا ہوا غنچہ ہے، اپنے دل...
  11. حسان خان

    جوش آ اے ندیم، طاعتِ مینا و مے کریں - جوش ملیح آبادی

    آ اے ندیم، طاعتِ مینا و مے کریں اک جام پر نثار دو صد روم و رے کریں ہو جائیں سطحِ وقت سے، آ ہمنشیں بلند مابینِ صبح و شام سفر تا بکے کریں بجنے لگے درود سے محرابِ کائنات انفاسِ روزگار سے پیدا وہ لے کریں جس کا ہے ایک نقطہ ازل، دوسرا ابد اک ہُو سے نیم آن میں وہ راہ طے کریں آ شورشِ معاش و...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معنیِ یک بیت بودیم از طریقِ اتحاد چوں دو مصرع گرچہ در ظاہر جدا بودیم ما (صائب تبرِیزی) ہم بظاہر تو دو مصرعوں کی طرح ایک دوسرے سے جدا تھے، لیکن ہم دراصل اُسی طرح متحد تھے جس طرح ایک شعر میں موجود دو مصرعے معنی کے لحاظ سے متحد ہوتے ہیں۔ گنجور پر تو صائب تبریزی کا صرف برگزیدہ کلام موجود ہے، لیکن...
  13. حسان خان

    جوش اٹھو کہ مقدمِ رنگینیِ بہار کریں - جوش ملیح آبادی

    اٹھو کہ مقدمِ رنگینیِ بہار کریں تمام ارض و سما کو ترانہ بار کریں دمک رہا ہے سروں پر ستارۂ سحری اٹھو کہ نعرۂ ہو سے کشودِ کار کریں خود اپنی موجِ نفس سے کھلائیں غنچہ و گل خرامِ بادِ صبا کا نہ انتظار کریں اٹھو کہ کھول کے موبافِ گیسوئے جاناں تمام روئے زمیں کو بنفشہ زار کریں سِپر کی طرح اٹھا...
  14. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    جس کو روا سمجھتے ہو تم اے جنابِ شیخ مارا ہوا ہوں میں اسی پہلی نگاہ کا (صفی اورنگ آبادی)
  15. حسان خان

    نالہ و آہ میں دھرا کیا ہے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    نالہ و آہ میں دھرا کیا ہے حاصلِ گریہ و بکا کیا ہے اس تڑپنے سے مدعا کیا ہے دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے ہے یہاں دل کو شوقِ جلوۂ یار اور وہاں پر وہ مانعِ دیدار ان کو ہے بات بات پر انکار ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے غیر کب تک کہے گا حالِ دروں آپ کب تک...
  16. حسان خان

    میری سخنوری پہ عبث قیل و قال ہے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    میری سخنوری پہ عبث قیل و قال ہے مطلب کو میرے پائے کوئی کیا مجال ہے کہتا ہوں سب کچھ اور زباں میری لال ہے گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے احباب چپ ہیں سن کے دلِ زار کا گلہ وردِ زباں ہے چرخِ ستمگار کا گلہ سنتا ہے کون یارِ جفاکار کا گلہ کس کو سناؤں حسرتِ اظہار کا...
  17. حسان خان

    تحریکِ پاکستان دینی تحریک تھی یا پھر قوم پرستانہ تحریک؟

    لیکن تحریکِ پاکستان کو اپنے حقیقی پس منظر میں پیش کرنے کی ضرورت بھی بہرحال موجود ہے۔ تاکہ دوبارہ کسی کو ہماری تاریخ کا یہ اہم باب مسخ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔
  18. حسان خان

    تحریکِ پاکستان دینی تحریک تھی یا پھر قوم پرستانہ تحریک؟

    میں کل رات مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کی کتاب 'اسلام اور پاکستان: تاریخی، سیاسی، علمی اور ثقافتی پس منظر' کا مطالعہ کر رہا تھا۔ اُس میں مرحوم نے مولانا مودودی کے اپنے الفاظ کے حوالے سے اُن کی تحریکِ پاکستان سے علیحدگی کی جو دلچسپ وجوہات بیان کی ہے، اُن سے میرے اس نظریے کی مزید تائید ہوتی ہے کہ ہمارے...
Top