ہاں شعروں کی پیروڈی بنانا تو ہمارا پرانا معمول ہے۔ جب ہم نئے نئے ناروے آئے تھے تو یہاں موجود رنگ برنگے پھولوں کو سونگھنے کی بہت کوشش کرتے۔ لیکن مجال ہے جو کسی پھول میں بھی پاکستانی پھولوں جیسی مہک ہو۔ اس پر ہم نے یہ شعر کسا:
حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے خوشبو آ نہیں سکتی ناروے کے پھولوں سے