ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک لڑکی تھی۔ جو پڑھائی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں یکساں اچھی تھی۔ اسے لٹریچر یا فائن آرٹس کی فیلڈ میں جانے کا شوق تھا مگر اُسے میٹرک میں سائنس رکھوا دی گئی۔ کیونکہ آرٹس سے متعلق والدین کے کوئی سپنے نہیں ہوتے اور معاشرہ تو شاید یہی سمجھتا ہے کہ آرٹس رکھنے والے لوگ نالائق...