اس سال سے قبل میرے سارے تعلیمی دور میں گرمیوں کی مکمل چھٹیاں اگر نہ بھی ہوں (جو کہ گورنمنٹ سکولوں میں ہوتی ہیں) تو بھی ماہ رمضان کی اور اس کے ساتھ تھوڑی سی مزید چھٹیاں تو لازمی ہوا کرتی تھیں۔ مگر اس برس وہ بھی نہیں ہوئیں۔ کیونکہ جہاں سے میں ایم فل کر رہی ہوں یہ ایک تعلیمی ادارہ نہیں ہے بلکہ...