نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با سایہ تو را نمی پسندم عشق است و ہزار بدگمانی غنی کاشمیری مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ سایہ بھی تیرے ساتھ ہو کیونکہ جہاں عشق ہوتا ہے وہاں ہزار بدگمانیاں بھی ہوتی ہیں۔
  2. محمد وارث

    عہدِ اورنگزیب میں فارسی ادب کے نصاب میں شامل کتابیں

    شکریہ خان صاحب۔ ملا جامی کی نثر تو شاید ابھی بھی درسِ نظامی میں پڑھائی جاتی ہے۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از عکسِ رُخَت دلِ عراقی گلزار و بہار و باغ و صحراست شیخ فخرالدین عراقی تیرے چہرے کے عکس سے عراقی کا دل، گلزار ہے، بہار ہے، باغ ہے، صحرا ہے۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آناں کہ جاں فدائے نگارے نکردہ اند ہمکارِ شاں مباش کہ کارے نکردہ اند ظہوری ترشیزی وہ لوگ کہ جنہوں نے اپنی جان محبوب پر فدا نہیں کی، اُنکا ہمکار مت بن کہ اُنہوں نے تو کوئی کام ہی نہیں کیا۔
  5. محمد وارث

    تیز رفتاری؟

    موٹر وے پر میرا سفر زیادہ سے زیادہ کالا شاہ کاکو سے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ تک ہوا ہے اور یہاں یہی رفتار ہے 120، جو کہ پہلے میرے ذہن میں 130 تھی۔ ویسے سفر کرتے ہوئے میں ادھر ادھر معلوماتی بورڈز وغیرہ پر بھی ایک نظر ضرور رکھتا ہوں۔ باقی نیشنل ہائی وے پر لاہور سیالکوٹ بھی کافی گاڑی چلائی ہے اور وہاں...
  6. محمد وارث

    تیز رفتاری؟

    اچھا کیا آپ نے بتا دیا، اب اگلی بار 120 پر ہی پاؤں باندھ دونگا :)
  7. محمد وارث

    تیز رفتاری؟

    ضرب دیں گے زیک، شاید :)
  8. محمد وارث

    تیز رفتاری؟

    لاہور موٹر وے پر شاید 130 کلومیٹر کی حد ہے سو زیادہ سے زیادہ میں اسی سپیڈ پر کئی بار چلا چکا ہوں، دل تو بہت کیا کہ سپیڈ زیادہ کروں لیکن نہیں کی :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیمانۂ رنگیست دریں بزم بگردش ہستی ہمہ طوفانِ بہار است، خزاں ہیچ مرزا غالب دہلوی اِس دنیا کی بزم میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی، کسی نہ کسی رنگ کا پیمانہ گردش میں ہے، یعنی ہماری ساری زندگی ایک طوفانِ بہار ہے سو یہاں خزاں کا وجود ہی نہیں ہے۔
  10. محمد وارث

    تعارف فرحت سعیدی

    خوش آمدید فرحت صاحب
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر کو قتیلِ عشق نشد چوں بخاک رفت ہم بے خبر بیامد و ہم بے خبر برفت عبید زاکانی ہر وہ شخص کہ جو عشق کا قتیل نہ ہوا اور خاک میں چلا گیا، وہ اِس دنیا میں بے خبر آیا اور بے خبر ہی چلا گیا۔
  12. محمد وارث

    تعارف السلامُ علیکم !

    اردو محفل میں خوش آمدید
  13. محمد وارث

    تعارف "ہم تو"

    اردو محفل میں خوش آمدید
  14. محمد وارث

    اردو محفل پر موجود پنجابی فورم سے متعلق چند گزارشات

    فاروق صاحب آپ کی تجویز اچھی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اِن ذیلی زمروں کی ابھی اشد ضرورت ہے۔ ایک تو یہ فورم اردو کا ہے، علاقائی زبانیں ہماری ترجیح نہیں ہیں۔ دوم، ابھی تک پنجابی فورم میں مواد اتنا نہیں ہے کہ ذیلی زمروں کی ضرورت پڑے۔ سوم، آپ ابھی پنجابی فورم میں ہی مناسب عنوانات کے ساتھ اپنا مواد...
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبہائے ہجر دیدہ ام و باز زندہ ام گویا کہ کارِ مرگ و قضا را نظام نیست علامہ شبلی نعمانی میں نے ہجر کی راتیں کاٹی ہیں اور پھر بھی زندہ ہوں، اِس کا مطلب تو یہی ہے کہ مرگ و قضا کا یہاں کوئی نظام نہیں ہے۔
  16. محمد وارث

    گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

    مشینی ترجمے جیسے بھی الٹے سیدھے سہی، اگر ہم اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے تو انشاءاللہ یہ تراجم بہتر ہوتے رہیں گے۔ فی الحال میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ الفاظ کچھ ایسے تھے جو زیادہ تر "ایڈز" میں استعمال ہوتے ہیں سو فقط تھوڑا ہی کام کر سکا :)
  17. محمد وارث

    تعارف تعارف!

    خوش آمدید منصور صاحب
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خانۂ شرع خراب است کہ اربابِ صلاح در عمارت گریِ گنبدِ دستارِ خود اند طالب آملی شرع کے گھر میں ویرانی چھائی ہوئی ہے کیونکہ اربابِ صلاح اپنی دستار کے گنبد کی عمارت گری میں لگے ہوئے ہیں۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مُردن در آرزوئے تو خوشتر ز عمرِ خضر خود زندہ نیست آنکہ دلش مایلِ تو نیست بابا فغانی شیرازی تیری آرزو میں مر جانا ہمیشہ کی زندگی سے بہتر ہے کہ جس کا دل تیری طرف مایل نہیں ہے وہ تو زندہ ہی نہیں ہے۔
  20. محمد وارث

    تضمین بر کلامِ مولانا مُحمد جلال الدین رُومی قُدس سِرہُ السامی

    خوبصورت تضمین ہے ملک صاحب، داد قبول فرمائیے محترم۔
Top