بناگوش تابندہ خورشید وار
فردہشتہ زو حلقۂ گوشوار
لبان ازطبرزد زبان از شکر
دہانش مکلّل بہ در د گہر
ان سادہ اور فطری مبالغون کو دیکھو "لبان ازطبرزد زبان از شکر"
لیکن یہ نہ سمجھنا کہ وہ مضمون آفرینی اور خیال بندی کے تکلّفات سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔ اس انداز میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔
بہ دنبال چشمش...