ارے واہ یہی زمانہ تھا کہ ہمارے یہاں کے بھی خوب چکر لگتے تھے ۔شاید موڑ کے ایک طرف کے ایل ایم کا بھی آفس تھا ۔
اور جو آواری ہوٹل وڈیو میں نظر آیا، یہ بھی ہمارا کسٹمر تھا یہاں بھی خوب آنا جانا رہتا تھا ۔
آپا!
ہوٹل میں پولکا آئس کریم کا ہیڈ آفس تھا جسے یونی لیور (والز آئس کریم) نے خرید لیا تھا ۔ یہاں بہت آنا جانا رہتا تھا میرا ۔
اور آپا یہ کلفٹن والے زمانے کی بات ہے ۔ :)
اپنی پرانی یاد داشت کی بنیاد پر لکھ دیا ۔ عین ممکن ہے کہ غلط ہی ہو ۔ اور یہ لالہ زار مائی کولاچی کا علاقہ ہی ہو ۔ اگر ایسا ہے تو پیشگی معذرت تیار رکھتا ہوں مابدولت سے سامنے ۔
زبردست ۔ علی وقار بھیا ۔۔۔۔
یہ تصویر تو لگتا ہے کہ ہماری مادر علمی مسمّیٰ دانشکدۂ داؤد کے دروازے کے جنوبی گوشے سے لی گئی ہے ۔ کرۂ ارض کے پیچھے اسلامیہ کالج ہے ۔
محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔ کیا خیال ہے ؟