نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سیلی نخوری تا ز کفِ اہلِ زمانہ چوں مہرۂ شطرنج مرو خانہ بخانہ مُلا محمد طاہر غنی کاشمیری تا کہ تُو دنیا کے لوگوں کے ہاتھوں سے تھپڑے (اور دھکے) نہ کھاتا پھرے، اِس لیے شطرنج کے مہروں کی طرح خانہ بخانہ (اور در بدر) مت پھر۔
  2. محمد وارث

    تعارف میری کہانی

    خوش آمدید خان صاحب
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی اس کے لیے مطالعہ ضروری ہے۔ آپ فارسی گرائمر کی کوئی سی بھی کتاب خرید لیں۔ آپ نے جو الفاظ لکھے ہیں دراصل وہ افعال کے ساتھ صیغوں کی ضمیریں ہیں۔ مثال کے طور پر ایک مصدر ہے کردن یعنی کرنا۔ اس کے ساتھ کچھ حروف لگا کر یا گرا کر یہ زمانہ اور شخص دونوں کا مطلب بیان کرتے ہیں، ،مثلا اگر کردن سے نون گرا...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درست فرمایا آپ نے، اساتذہ کا کلام معنی آفرینیوں سے خالی نہیں ہوتا۔ تقابل کے لحاظ سے ایک شعر استادِ سخن سعدی شیرازی کا بھی دیکھیے۔ سارباں آہستہ رو، آرامِ جاں در محمل است اشتراں را بار بر پشت است و ما را بر دل است شیخ سعدی شیرازی اے ساربانو، آہستہ چلو کہ ہمارا آرامِ جاں، ہمارا محبوب محمل میں...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خامہ را احوالِ ما تقریر کردن مشکل است زانکہ اُو را بر زباں زخم است و ما را در دل است شیخ نورالعین واقف لاہوری (بٹالوی) قلم کے لیے ہمارے حالات بیان کرنا نا ممکن ہے، کیونکہ اُس کا زخم (فقط) زبان پر ہے جب کہ ہمارے دل میں زخم ہے۔
  6. محمد وارث

    خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی ۔ سراج اورنگ آبادی ۔ آوازیں: سنجیو اور کرونا

    یہ کلیات سراج، شائع کردہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومتِ ہند کا عکس ہے۔ متن میں "ظہور" ہی لکھا ہے، حاشیے میں "سرور" بھی درج ہے۔ اور "چلی" اور "کبھی" کا فرق بھی دیدنی ہے۔ [/URL][/IMG]
  7. محمد وارث

    خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی ۔ سراج اورنگ آبادی ۔ آوازیں: سنجیو اور کرونا

    اور میں نے نقوش غزل نمبر کو معیاری سمجھتے ہوئے ان کے نسخے سے لکھا تھا (اور وہ یقینا معیاری ہے) :)
  8. محمد وارث

    مبارکباد اور ہم ڈاکٹر ہو گئے

    مبارک ہو آپ کو اشفاق صاحب۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من خاکم و من گردم، من اشکم و من دردم تو مھری و تو نوری، تو عشقی و تو جانی رھی معیری میں خاک ہوں تُو آفتاب ہے، میں گرد ہوں تُو نور ہے، میں اشک ہوں تُو عشق ہے، میں درد ہوں تُو جان ہے۔
  10. محمد وارث

    مبارکباد عمر سیف بھائی کو سالگرہ مبارک

    آپ کو سالگرہ مبارک ہو عمر صاحب
  11. محمد وارث

    تعارف خاکسار

    خوش آمدید افضل صاحب
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با گونہ گونہ مردمِ عالم نشستہ ام سیرِ بہشت و دوزخ و اعراف کردہ ام ابوالفیض فیضی دکنی میں نے اِس دنیا کے گونا گوں اور رنگ رنگ کے لوگوں کے ساتھ نشست کی ہے، گویا میں نے بہشت اور دوزخ اور اعراف کی سیر کر لی ہے۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درونِ غنچہ با بیرونِ گُل یک رنگ می باشد بوَد پیدا ز رنگِ چہرہ حالِ دل چہ می پرسی غنیمت کنجاہی غنچے کا اندرون اور پھول کا بیرون ایک ہی رنگ کے ہوتے ہیں، لہذا حالِ دل کیا پوچھتا ہے کہ وہ تو چہرے کے رنگ ہی سے ظاہر ہے۔
  14. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب Neither a Hawk Nor a Dove
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سُرخیِ روئے منافق لالہ را مانَد کہ اُو اسود القلب است اگرچہ رنگِ رویش احمر است شیخ جلال خان جمالی منافق آدمی کے چہرے کی سرخی لالہ کے پھول کی مانند ہوتی ہے کہ وہ دل کا کالا ہوتا ہے اگرچہ اُس کے چہرے کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حافظا، خلدِ بریں خانۂ موروثِ من است اندر ایں منزلِ ویرانہ نشیمن چہ کنم حافظ شیرازی اے حافظ، جنت میرا موروثی گھر ہے لہذا اِس ویران منزل (دنیا) میں نشیمن کیا بناؤں؟
  17. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید ناصر صاحب
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیَم اہلِ زہد و توبہ، بمن آر ساغرِ مے کہ بصدق توبہ کردم ز عبادتِ ریائی شیخ فخرالدین عراقی میں (ریارکار) اہلِ زہد اور (جھوٹی) توبہ کرنے والوں میں سے نہیں ہوں، مجھے ساغرِ مے دو کہ میں نے صدقِ دل کے ساتھ ریاکاری کی عبادت سے توبہ کر لی ہے۔
Top