نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف عامر فاروق

    خوش آمدید عامر صاحب
  2. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی مجھے بھی لگتا ہے یہ یقینا دلچسپ کتاب ہے کیونکہ میں نے دیکھا کہ جب میں پڑھ رہا تھا تو میری بیوی بھی اس کی کچھ سطریں پڑھنے کی کوشش کر رہی تھی، ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے سو یقینا دلچسپ کتاب ہوگی :)
  3. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    خلیل صاحب اصل انگلش کتاب تو شاید کسی امریکن پبلشرر نے شائع کی ہے، ریاض خان صاحب کا اپنا ہی کیا ہوا اردو ترجمہ اور اضافہ شدہ ایڈیشن ریڈنگز لاہور نے شائع کیا ہے اور انکی ویب سائٹ سے آن لائن خریداری کے لیے بھی دستیاب ہے۔
  4. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کی کتاب، افغانستان اور پاکستان۔ افغان جہاد کے بعد سے لیکر موجودہ عہد تک، یعنی افغان کمانڈروں کی باہمی خونریزی، طالبان اور 11/9 کے بعد امریکی حملے وغیرہ کا ایک اچھا تجزیہ، ہم عصر تاریخ کی ایک اہم کتاب۔
  5. محمد وارث

    عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی

    جان "چھُوٹی" سو "کروڑوں" پائے۔ یہ خبر کہیں نہیں آئے گی کہ باہمی رضامندی "کتنے" میں ہوئی۔
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے ہم نفَساں رفتن ازیں غمکدہ کم نیست پژ مردہ مباشید کہ بشگفتم و رفتم عرفی شیرازی اے ہم نفسو، اِس دنیا کے غمکدے سے چلے جانا بھی تو کچھ کم (اہم بات) نہیں ہے، مرجھاؤ مت اور افسردہ مت ہو کہ میں (پھول کی طرح) کھِلا اور (ہنستے ہنستے ہی) چلا گیا۔
  7. محمد وارث

    عشق میں لُٹتے ہیں دو گھر زیرِ پا بالائے سر

    شاہ نصیر دہلوی کی ردیف ہے یہ، مکمل زمین اس لیے نہیں کہ قافیہ اور ہے :) انہی شاہ نصیر کے شاگرد تسلیم لکھنوی کی غزل بھی ملاحظہ کیجیے، آپ کی غزل بالکل ان کی زمین میں ہے۔
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از بحرِ وجود و صدفِ سینۂ آدم مقصودِ خدا گوہرِ یکدانۂ عشق است اہلی شیرازی اِس وجود کے بحر اور انسان کے سینے کے صدف سے خدا کا مقصود عشق کا بے مثل و بے نظیر گوہر ہے۔
  9. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    امیر عبداللہ خان روکڑی (1916ء تا 2001ء)، تحریک پاکستان کے کارکن اور "نیو خان ٹرانسپورٹ" کے مالک، کی خود نوشت سوانح، "میں اور میرا پاکستان"۔
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غالب بجہاں بادشہاں از پئے دادند فرماں دہِ بیداد گرے را چہ کند کس مرزا غالب غالب، دنیا میں بادشاہ اور حکمران انصاف کرنے کے لیے ہی ہوتے ہیں، لیکن اگر بادشاہ اور فرمانروا ہی ظالم ہوں اور انصاف نہ کریں تو پھر کوئی کیا بھی کرے؟
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بے فنائے خود میسّر نیست دیدارِ شما می فروشد خویش را اوّل خریدارِ شما میر غلام علی آزاد بلگرامی اپنے آپ کو فنا کیے بغیر تمھارا دیدار میسر نہیں آتا اور تمھارا خریدار پہلے اپنے کو فروخت کرتا ہے۔
  12. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید
  13. محمد وارث

    تعارف ہماری کہانی اپنی زبانی

    خوش آمدید مبین صاحب
  14. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    وہاں کے بنیادی مسائل چونکہ اب بھی وہی ہیں جو دہائیاں پہلے تھے سو اس لحاظ سے یہ کتاب عصر حاضر کا نکتہ نظر بھی پیش کرتی ہے،۔
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میر بزنجو 1989ء میں فوت ہو گئے تھے اور یہ کتاب بلوچستان میں سیاست کے آغاز یعنی تقسیم سے کچھ عرصہ قبل سے لے کر 1973ء تک جب بزنجو صاحب کو بھٹو حکومت نے بلوچستان کی گورنری سے ہٹا دیا تھا اور نیپ کی حکومت برطرف کر دی تھی، تب تک کی یاد داشتوں پر مشتمل ہے یعنی کافی باتیں اس میں موجود نہیں ہے یعنی...
  16. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی خودنوشت سوانح "اپنا گریباں چاک"۔
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہال سرکش و گُل بیوفا و لالہ دو رو دریں چمن بہ چہ اُمّیدآشیاں بندم ابوطالب کلیم کاشانی نہال سرکش (سر اٹھانے والا) ہے، گُل بے وفا ہے اور لالہ دو رُخا ہے، اب ایسے چمن میں آخر کس امید پر آشیانہ بناؤں۔
  18. محمد وارث

    تعارف تعارف سید لبید غزنوی

    کیا یہ تعارف شاہ صاحب نے خود ہی تحریر فرمایا ہے، اگر ایسا ہی ہے تو پھر خود کو "صاحب" تحریر فرمانا کیسا؟ محفل میں خوش آمدید۔
Top