نتائج تلاش

  1. نبیل

    عالم اسلام کی خود فریبی

    اظہرالحق، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں، میں نے مذاق کیا تھا۔ میری طرف سے قیامت کے نزدیک جس کا بھی غلبہ ہو مجھے کیا۔ آپ جو مرضی امیدیں باندھ کر بیٹھیں۔ میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔ اور آپ چاہیں روئیں یا ہنسیں، مجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  2. نبیل

    عالم اسلام کی خود فریبی

    میں نے تو واقعی مذاق کیا تھا اظہرالحق، آپ برا مان گئے۔ اچھے مزاح نگار ہیں آپ۔ چلیں قیامت کے قریب اسلام کا غلبہ تو ہو جائے گا دنیا پر۔ اردو OCR کا کچھ کہہ نہیں سکتا میں۔ :? :cry:
  3. نبیل

    نصابی کورس کی کتب

    مہوش، اگر ریاضی دان اور ماہرین طبیعیات دلچسپی لیں تو یہاں mathematical notation دکھانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ عرض کیا تھا کہ ایک BBCode کے ذریعے Tex سے ملتی جلتی نوٹیشن کو MathML میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
  4. نبیل

    یوبنٹو لنکس

    تو کیا لینکس انسٹال کرنے کے بعد ان لوگوں نے ڈائریکٹری لسٹنگ لے کر دیکھی تھی یا اس کے بغیر ہی ان انسٹال کر دیا تھا؟
  5. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    السلام علیکم عارف اور خوش آمدید۔ آپ کی ستائش کا شکریہ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور اسی طرح اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ میں یہ گزارش کرتا چلوں کہ آج کل ہم لوگ فورم میں وکی پیڈیا کی انٹگریشن پر کام کر رہے ہیں۔ اس میں کامیابی کی صورت میں ہم لائبریری پراجیکٹ...
  6. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    آصف، ڈاؤنلوڈ سیکشن میں جو فونٹ انسٹالر موجود ہے وہ غدیر فونٹ‌ بھی انسٹال کر دیتا ہے۔ مجھے بعد میں اس غلطی کا احساس ہوا ہے کہ اس انسٹالر میں نفیس ویب نسخ کا پرانا ورژن شامل ہو گیا ہے۔ اگر تمہارے سسٹم پر غدیر ہو تو تم پوسٹ پیج پر اپنے ٹیکسٹ پر غدیر سٹائل بھی سیٹ‌ کر سکتے ہو۔
  7. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    مہوش، ہمت ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نسیم حجازی کے ناول بھی برقیائیں گے۔ آپ کے بتائے ہوئے مصنف کے متعلق تو مجھے بھی صحیح طرح سے یاد نہیں۔ کہیں آپ “اندھیری رات کے مسافر“ کے متعلق بات تو نہیں کر رہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے اوپر مولانا وحید الزماں کا ذکر کیا ہے۔ کیا یہ وہی نہیں جو الرسالہ...
  8. نبیل

    پرواز (پرندے کیوں اڑتے ہیں؟)

    فرخ، میں نے دوبارہ دیکھا ہے تو تمہاری بات ٹھیک لگ رہی ہے۔
  9. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    میں نے نعمان اور مہوش کو لائبریری ٹیم گروپ میں شامل کر لیا ہے۔ اس گروپ کے پاس لائبریری پراجیکٹ کی تقریباً تمام سب فورمز میں اٹیچمنٹ‌ پوسٹ‌ کرنے کے پرمیشن ہیں۔ مہوش اور نعمان چیک کرکے بتائیں۔
  10. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    مہوش بہن، یہاں فنڈ ریزنگ پر بات تو چلتی رہے گی، میں آپ کی پوسٹ سے متعلقہ چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں: ان میں ایک دو حضرات کے متعلق میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ پڑھنے کے بعد ہنس ہنس کے ان کے پیٹ میں بل پڑ چکے ہوں گے۔ :D یہ تو خیر جملہ معترضہ تھا۔ آپ جو خواتین کے رسالوں کی مثال دیتی ہیں، اس کے...
  11. نبیل

    پرواز (پرندے کیوں اڑتے ہیں؟)

    فرخ، میرے خیال میں اس کہانی میں جو پیٹرن پیش کیا گیا ہے، وہ زمان و مکان کی قید سے آزاد ہے۔ ازل سے انسان اپنے ہی ہم جنسوں کی بستیاں اور شہر اجاڑتا رہا ہے اور عصمتیں تار تار کرتا رہا ہے۔ اس میں کسی ملک، نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والوں میں تفریق نہیں ہے۔
  12. نبیل

    تعارف تفسیر صاحب

    فرزوق، آپ نے شاعری میٹرک کا نتیجہ سننے کے بعد شروع کی یا اس سے پہلے بھی یہ شوق کیا کرتے تھے :?: :idea: :arrow: :!:
  13. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    اب مجھے کچھ وقت ملا ہے تو میں نے سارے پیغامات پڑھے ہیں اور اپنی کچھ گزارشات یہاں پیش کر رہا ہوں۔ مہوش کی تجویز بہت اچھی ہے۔ میں اسے کچھ ردوبدل کے ساتھ رو بہ عمل لانا چاہوں گا۔ اردو لائبریری کے پراجیکٹ نے سیدہ شگفتہ کے کام سے صحیح معنوں میں رفتار پکڑی ہے۔ میرا خیال یہی ہے کہ رضاکارانہ جذبہ...
  14. نبیل

    تعارف تفسیر صاحب

    السلام علیکم تفسیر اور خوش آمدید۔ ماشاءاللہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق تدریس سے ہے اور وہ بھی کمپیوٹرسائنس کی۔ آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ کیا سبجیکٹ‌ پڑھاتے ہیں؟ اس کے علاوہ اگر آپ کی نظر میں اس فورم کو بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہو تو ہمیں ضرور بتائیں۔
  15. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    میں بھی یہ کہنا چاہتا تھا کہ جو campaign بھی چلائیں، برائے مہربانی اس بات کا خیال رکھیں کہ یہاں رضاکارانہ کام کرنے کی سپرٹ میں فرق نہ آئے۔
  16. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    مہوش، میں ابھی تک آپ کی پوسٹس مکمل طور پر نہیں پڑھ پایا ہوں لیکن کچھ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ آپ میرے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانا چاہ رہی ہیں اور دوسروں کو بھی اس کام پر آمادہ کر رہی ہیں۔ :x میں آپ کے جوش و جذبے کی ہمیشہ قدر کرتا آیا ہوں، لیکن کچھ مہلت تو دیں، مزید اس موضوع پر ڈسکشن چلنے دیں۔...
  17. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    اظہرالحق، آپ بھی کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔ کہیں دنیا میں اسلام کا غلبہ اور کہیں اردو OCR۔ :wink: :P :idea:
  18. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    میں نے ہلا گلا پر ہونے والے کام کو دیکھا ہے لیکن یہ وہی تصویری اردو والا مسئلہ ہے۔ ہم میں سے کئی دوست انپیج سے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کو تیار ہوں گے اگر انہیں یہ مواد مہیا کیا جائے، جس کی امید کم ہی ہے۔ انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن سے یاد آیا، میں نے کافی عرصے سے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرز میں...
  19. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    اظہرالحق، ہماری کاوشوں کو جو چیز باقیوں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے یونیکوڈ اردو میں کام کرنا۔ آپ نے جن ماخذوں کا ذکر کیا ہے اس کے متعلق یہاں پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور کچھ لوگوں نے ان حضرات سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن کوئی حوصلہ افزا نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ آپ برائے مہربانی اس سلسلے میں پوسٹ کیے گئے...
  20. نبیل

    اردو قواعدِ انشاء پردازی

    آصف، شارق پہلے ہی اس پوسٹ میں اس کتاب کا ربط پیش کر چکے ہیں۔ اس پی ڈی ایف میں یہ کتاب تصویری شکل میں موجود ہے۔ چلو کل شام تک یہ کتاب ٹائپ کرو۔ :twisted:
Top