نتائج تلاش

  1. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    شاکر، دراصل یہ مہوش کا خاص انداز ہے کہ وہ ایک معاملے کو اس کی peek پر لیجا کر اسے نیچے لڑھکنے کے لیے دھکا دے دیتی ہیں۔ :P :oops: میرے خیال میں ان کی تجویز کو اسی انداز میں اپنا لینا چاہیے جیسے کہ رضوان نے اپنایا ہے، یعنی کہ ذاتی حیثیت میں مواد ٹائپ کروانا۔ باقی رضاکارانہ کام بھی انشاءاللہ...
  2. نبیل

    لمبے عنوان

    زبردست پردیسی بھائی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسلامی فورم کے لیے ہمارا ریلیز کیا ہوا ورژن استعمال کیا ہے۔ اگر آپ کو کوئی فنکشنل ایرر نہیں ملتا تو آپ دوسرے پہلوؤں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو اگر ترجمہ میں کہیں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے تو ہمیں ضرور بتائیں۔
  3. نبیل

    اٹیچڈ فائلوں کا ڈیٹا بیس

    اعجاز اختر صاحب، ایسا ضرور ممکن ہونا چاہیے۔ ذرا چند دن کی مہلت دیں، انشاءاللہ کچھ کرتے ہیں اس سلسلے میں۔
  4. نبیل

    یوبنٹو لنکس

    ویسے کئی طریقے ہیں جن کے ذریعے لینکس کو ونڈوز کے ساتھ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور میرے خیال میں اس کا فائدہ بھی ہے۔ اس کے بارے میں بھی میں علیحدہ سے پوسٹ میں لکھوں گا۔
  5. نبیل

    تعارف تعارف

    عارف ذرا بتائیں کہ کس فیلڈ‌میں سٹڈی کر رہے ہیں اور کس یونیورسٹی سے؟
  6. نبیل

    ارمغان حجاز مکمل ای بُک

    جی مہوش، بالکل ہمیں فارسی کلام بھی چاہیے۔ :P یہ شگفتہ کہیں نظر نہیں آ رہیں۔ :?:
  7. نبیل

    اشعار کی فارمیٹنگ کا واحد طریقہ

    مہوش، اگر تھریڈ ڈیلیٹ کر دیا تو کل کوئی اور کٹ حجتی اسی بات سے دوبارہ شروع کر دے گا۔ :D آپ جس بھی نتیجے پر پہنچیں، اس تھریڈ کو باقی رہنے دیں، تاکہ آئندہ کے لیے ریفرینس رہے۔
  8. نبیل

    ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتاب

    شمیل، فی الحال ہم نے اس مقصد کے لیے کوئی الگ صفحہ تشکیل نہیں دیا۔ آپ لائبریری سے متعلقہ فورمز میں پوسٹ کی گئی اٹیچمنٹس دیکھ لیا کریں۔ اس تھریڈ میں آپ کو فردوس بریں مل جائے گی۔
  9. نبیل

    ارمغان حجاز مکمل ای بُک

    زبردست مہوش۔ ذرا اس خاص فری ویر کے متعلق تو پتا چلے کہ کونسا ہے یہ؟ :P آپ نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ الیکٹرانک پبلشنگ کافی پیچیدہ کام ہے۔ کئی صفحات کے آخر میں نظم کا عنوان اکیلا رہ جاتا ہے اور نظم اگلے صفحے پر ہوتی ہے۔ اسی طرح کئی نظمیں جو کہ ایک ہی...
  10. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    جی رضوان، یہ قوسین والی بات میرے ذہن میں رہے گی۔ ہو سکتا ہے یہ پہلے سے موجود ہو۔ بہرحال میں اس پر کام کروں گا۔ کتابت کی غلطیوں یا اس کے کمالات سے متعلقہ ایک اور لطیفہ مجھے یاد آ گیا۔ ایک صاحب نے کسی کاتب کو قران مجید کی کتابت کے لیے کہا۔ ان کاتب صاحب نے کام مکمل کرنے کے بعد عرض کیا کہ باقی...
  11. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    رضوان، دراصل کمپیوٹر کمپیوزنگ متعارف ہونے کے بعد اگرچہ پبلشنگ کی کوالٹی بڑھ گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کتابت کی غلطیوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے کچھ کاتب ایسے بھی ہوتے تھے تو کتابت کے ساتھ اصلاح بھی کر دیا کرتے تھے۔ مشتاق احمد یوسفی نے بھی اپنی کتابوں کے کاتب جمیل کا ذکر کیا ہے جو خود بہت...
  12. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    رضوان، آپ نے فورم کے آف لائن پیج کا استعمال کرنے کے طریقے کا جو ذکر کیا ہے، میں اس کے بارے میں پہلے بھی سن چکا ہوں۔ لگتا ہے ابھی تک دوست یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ایڈیٹرز کے استعمال سے ناواقف ہیں۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اگر آپ اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کریں گے تو اس...
  13. نبیل

    گوگل کا زوال

    جیسبادی، اس مرتبہ مجھے آپ کی پوسٹ‌ کچھ FUD لگ رہی ہے۔ گوگل کو مائکروسوفٹ کی جانب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے اور میں نے سنا ہے کہ مائکروسوفٹ سرچ مارکیٹ پر قابض ہونے کے لیے کچھ اور ہی ہتھکنڈے آزمانے لگی ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ م‌س‌ن سرچ استعمال کرنے کے پیسے ملا کریں گے۔ یہ اگرچہ اوچھا...
  14. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    اگرچہ میں نے آزما کر نہیں دیکھا لیکن کچھ اور لوگ اردو ایڈیٹر لائٹ میں اردو اوپن پیڈ والی Editor.htm فائل کامیابی سے استعمال کر چکے ہیں اور یوں وہ مختلف کیبورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو ضرورت پڑنے پر اردو کے دوسرے کی بورڈ لے آؤٹ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
  15. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    میں شاکر سے بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے محض مذاق کیا تھا اور اس کا نشانہ وہ نہیں ہیں۔ دوسرے مجھے ان کے اردو کی کاز سے مخلص ہونے میں کبھی شک نہیں رہا۔ مجھے محض مہوش کے بات کرنے کا انداز مزے کا لگا تھا جب انہوں نے کچھ حضرات پر رقم کے سلسلے میں اندھے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ :D
  16. نبیل

    کیا آپ لوگ غالب کا دیوان یونیکوڈ‌میں لکھ رہے ہیں؟

    اعجاز اختر صاحب، آپ اقبال اکیڈمی کے کام کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ یہ تو باضابطہ طور پر ان کی سائٹ سے مربوط ہی نہیں ہے۔ مجھے اسی لیے اپنی پوسٹ میں تمام روابط دینے پڑے تھے کیونکہ اقبال اکیڈمی کی سائٹ پر اس پر نیویگیٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
  17. نبیل

    کچھ دیوان غالب اور کلام اقبال کے بارے میں

    اب جبکہ نیٹ پر کلام اقبال اور غالب کی اردو غزلیات یونیکوڈ فارمیٹ میں دریافت ہو چکے ہیں تو میرے خیال میں ہم میں سے کسی ایک کو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی ای-بک بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ طریقہ فی الحال میرے خیال میں نعمان والا ٹھیک رہے گا کیونکہ وہ مجھے کچھ لائٹ ویٹ‌ لگا ہے۔ ڈاک بک پر ابھی ریسرچ...
  18. نبیل

    کیا آپ لوگ غالب کا دیوان یونیکوڈ‌میں لکھ رہے ہیں؟

    اعجاز اختر صاحب، اب یہ آپ ہی دیکھیں کہ اس سلسلے میں پیشرفت کیسے کی جائے۔ آپ ویسے بھی کئی نسخوں سے غزلیں اکٹھی کرنا چاہ رہے تھے۔ بہرحال میرے خیال میں مذکورہ بالا ربط سے ہمیں اس کام کی رفتار بڑھانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
  19. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    میرے خیال میں رضوان کا یہ کام بہت اہم پیشرفت ہے اور اسے یہاں مثال بھی بنایا جا سکتا ہے۔ رضوان صاحب آپ یہ بتائیں کہ یہ ٹائپنگ کس سوفٹویر میں ہوگی۔ اگر ٹائپسٹ‌ کو انپیج کی عادت ہوئی تو دقت پیش آ سکتی ہے۔ میں نے اپنے لکھے گئے اردو ایڈیٹرز میں جو صوتی کیبورڈ‌ فراہم کیا ہے وہ میرے خیال میں انپیج والی...
  20. نبیل

    اشعار کی فارمیٹنگ کا واحد طریقہ

    اعجاز اختر صاحب نے جس تھریڈ کی نشاندہی کی ہے اس کے آخر میں شارق نے میرے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ کتنی spaces شامل کرنی ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹیکسٹ‌ کی لمبائی کا حساب لگا کر خالی جگہ ڈال دی جائے۔ میرے خیال میں یہ اس لیے ناقابل عمل ہےکہ کلائنٹ‌ سائیڈ پر جاوا سکرپٹ کے ذریعے اس طرح...
Top