نتائج تلاش

  1. نبیل

    یادگار غالب (خواجہ الطاف حسین حالی)

    آغاز کتاب تاریخ ولادت ؛ مرزا اسد اللہ خان غالب المعروف بہ میرزا نوشہ، المخاطب بہ نجم اللہ، دبیرالملک، اسداللہ خان بہادر نظام جنگ، المتخلص بہ غالب در فارسی و اسد در ریختہ، شب ہشتم ماہ رجب ١٢١٢ ہجری کو شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ خاندان؛ مرزا کے خاندان اور اصل و گوہر کا حال، جیسا کہ انہوں نے...
  2. نبیل

    گانوں کا کھیل

    میرا دل بھی کتنا پاگل ہے یہ پیار تو تم سے کرتا ہے پر سامنے جب تم آتے ہو کچھ بھی کہنے سے ڈرتا ہے
  3. نبیل

    گانوں کا کھیل

    ماوراء، ایک شعر تو پورا کیا کریں :cry: نہ جانے میرے دل کو کیا ہو گیا ابھی تو یہاں تھا کہاں کھوگیا ہو گیا ہے تجھ سے تو پیار سجنا لاکھ کرلے تو انکار سجنا الف
  4. نبیل

    گانوں کا کھیل

    فرزوق، یار میں کب میٹرک کا ذکر کر رہا ہوں۔ کیا پیپر میں انڈین گانوں پر سوال آئے تھے۔ :?: لو اب ن سے گانا: نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے کرنا تھا انکار، تم سے کر بیٹھے ہیں پیار نہ نہ کرتے۔۔۔
  5. نبیل

    عربی زبان سیکھے- اسم اشارہ

    تفسیر، جزاک اللہ۔ اپ نے بہت اچھے اسباق پوسٹ کیے ہیں۔ لیکن آپ کچھ تحفظات کا شکار لگتے ہیں۔ اس رائے شماری کے حق میں نہ جانے کتنے لوگ ووٹ دے پائیں گے۔ آپ کو اس پول کی کیا ضرورت محسوس ہوئی تھی؟
  6. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    شمیل، میرے خیال میں آپ کچھ زیادہ خدشات کا شکار ہو گئے ہیں۔ انشاءاللہ ایسا کبھی نہیں ہوگا اور یہ پراجیکٹ ضرور آگے بڑھے گا۔ اردو ویب پر جاری پراجیکٹس میں ہم سب کی مشترکہ کاوش شامل ہے اور اس سلسلے میں ہم نے سب کو اس رضاکارانہ کام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اگر کچھ طالب علم حضرات اپنا وقت نکال کر...
  7. نبیل

    pic try

    deemi: میں نے آپ کی پوسٹ میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہےاور اب تصویر صحیح دکھائی دے رہی ہے۔ آپ photobucket سے img ٹیگ والا ربط کاپی کرکے یہاں پوسٹ کریں گے تو صحیح کام کرے گا۔
  8. نبیل

    گانوں کا کھیل

    فرزوق،بیٹا یہ ی نہیں ن کی باری۔ چلو شاباش دوبارہ سے صحیح گانا گاؤ۔
  9. نبیل

    گانوں کا کھیل

    او جان جاناں ذرا رک جانا تو نے مجھے جانا نہیں سب کچھ کہنا مگر یہ نہ کہنا کہ میرے پیھچے آنا نہیں
  10. نبیل

    جریدہ گروپ

    شمیل، دراصل آپ نے بحیثیت مصنف کچھ پوسٹ کیا ہے۔ اب ایک پبلشر اس پوسٹ‌ کو آگے پبلش کر سکتا ہے۔ ابھی تک جریدے کا کام کولڈ سٹوریج میں ہے اسی لیے کوئی دھیان نہیں دیتا اگر اس پر کوئی پوسٹ بھی کرے تو۔ اللہ کرے اس میں بھی کوئی حرکت پیدا ہو۔ بہرحال میں آپ کی پوسٹ‌کو پبلش کیے دیتا ہوں۔
  11. نبیل

    اردو ادب کی تمام کتب کی ڈیجیٹل فہرست مرتب کرنا

    مہوش، مجھے ابھی تک وقت نہیں ملا آپ کی اس تجویز کو دیکھنے کا۔ جیسے ہی موقعہ ملا، انشاءاللہ اس پر بات ہوگی۔
  12. نبیل

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    زبردست، مزا آ گیا شگفتہ کے توجہ حاصل کرنے کا انداز دیکھ کر۔ شگفتہ آپ امابعد کہہ کر کیا سمجھی تھیں کہ باقی آپ کے وعظ کے انتظار میں بیٹھے رہیں گے۔ :P یہاں تو جماعت نے سلام بھی پھیر لیا ہے۔ :D یہ گفتگو جس نتیجے پر بھی پہنچے، اس یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ اب انشاءاللہ لائبریری پراجیکٹ ‌ٹیک آف...
  13. نبیل

    مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

    نعمان، پہلی بات تو یہ کہ ٹائپ کرنے کے معاملے میں اپنے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہ لو۔ جس رفتار سے بھی تم سے یہ کام ہو سکے جاری رکھو۔ اگر تمہارے ساتھ کوئی یہ کام شیئر کرنا چاہے تو اس سے بھی کام کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔ دوسرے اس فورم پر پوسٹ کا نظام لائبریری پراجیکٹ کے لیے اتنا برا بھی نہیں ہے۔ تمہارے...
  14. نبیل

    Kurt Godel

    یہ تو اب آصف ہی بتا سکیں گے کہ انہوں نے اپنا بلاگ کن وجوہات کی بنا پر شٹ ڈاؤن کیا۔ :cry: ہمارے لیے یہی بڑی غنیمت ہے کہ انہوں نے اس فورم کو وقت دینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تو آصف، اگر تمہارے پاس کچھ پرانی یادداشتوں کی ڈیٹابیس موجود ہو تو وہی Godel والا مضمون یہاں انگریزی میں پوسٹ کردو۔ کیا...
  15. نبیل

    Kurt Godel

    جس زمانے میں آصف اقبال کا بلاگ حیات تھا تو انہوں نے Godel اور Lambda Calculus پر ایک تفصیلی مضمون بھی لکھا تھا۔
  16. نبیل

    انٹرویو نبیل صاحب

    پھر مجھے گینڈے کی فال نکالنی پڑی۔ میں نے کہہ دیا کہ تمہاری‌ زندگی ‌میں جلد ایک ہپوپوٹیمس آنے والی ہے۔ اس بات پر گینڈے نے خوش ہو کر میری جان بخشی کر دی۔
  17. نبیل

    صلی اللہ علیہ وسلم کا یونیکوڈ

    سیفی بھائی، ضروری نہیں کہ سب لوگ ایم ایس ورڈ میں ہی ٹائپ کر رہے ہوں۔ کیا خیال ہے، اردو ویب پیڈ میں کوئی کی کمبینیشن ذیل کے لیے ڈیفائن کر دیا جائے: صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلّم رضی‌اللہ‌عنہ علیہ‌السّلام رحمۃ‌اللہ‌علیہ مجھے دیکھنا پڑے گا کہ کوئی key بچی بھی ہے کہ نہیں اس کام کے لیے۔ :cry:
  18. نبیل

    ترجمان القران ۔ تبصرے اور تجاویز

    سلیم ولی۔ ام الکتاب اردو میں ہی لکھی گئی ہے اور ڈھونڈنے پر مل بھی جاتی ہے۔ مجھے یہ لاہور میں ایک بک فیر میں مل گئی تھی۔
  19. نبیل

    جریدہ گروپ

    تیار ہوجائیں شارق، کچھ پتا تو چلے کہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں آپ؟
  20. نبیل

    چند اہم کتابیں

    واقعی تفسیر احمد اس محفل میں ایک شاندار اضافہ ہیں۔ ماوراء کا بہت شکریہ کہ وہ تفسیر احمد کو یہاں لے کر آئیں۔ :P میں نے تفسیر احمد کی اب تک پوسٹ‌کی گئی تمام تحاریر بہت شوق سے پڑھی ہیں اور مجھے سب بہت پسند آئی ہیں۔ انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب اردو ویب پر ایک باقاعدہ جریدے کا اجراء ہوگا اور...
Top