کچھ بڑے شہروں میں پابندی کروائی گئی ہے تو کچھ عادت بنی ہے۔ مگر وہ بھی ایسی کہ مین روڈ سے اترتے ہی خود بخود بیلٹ بھی اتر جاتی ہے۔
اسلام آباد میں چیکنگ سخت ہے، پنڈی میں نہیں ہے۔
لہٰذا پنڈی میں داخل ہوتے ہی بیلٹ خود بخود اتر جاتی ہے، اور اسی طرح اسلام آباد داخل ہوتے ہوئے پہنی جاتی ہے۔