سفر تو یہی کوئی 300 کلومیٹر بنا ہوگا لیکن گاڑی میں نے کوئی تیرہ چودہ گھنٹے مسلسل چلائی۔
بیوی کی پرانی خواہش تھی کہ اُس کو لاہور اُس کی والدہ کی قبر پر لے کر جاؤں، صبح آٹھ بجے کے قریب سیالکوٹ سے نکلا، بیوی کو قبرستان لے گیا (سالے کے گھر، جو پاس ہی تھا نہیں گیا کہ یہ فرمائش کا حصہ نہیں تھا، اِس...