ایک بات یاد آ گئی، "بے سر و پا" ہی سہی لیکن ملامتی صوفیوں پر کچھ روشنی ڈالے گی۔ ایک بزرگ تھے مشہور، ایک بار کسی شہر میں اُن کے پہنچنے کا چرچا ہوا تو ایک خلقت جمع ہو گئی استقبال کے لیے۔ انہوں نے دُور سے لوگوں کو دیکھا، رمضان کا مہینہ تھا، قریب آئے تو اپنے خرقے سے شراب کی بوتل نکال کر پینے لگے،...