نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خوب ہے خان صاحب، اور شکریہ تمعتی کی طرف توجہ دلانے کے لیے۔ اس شعر کے بارے میں میں یہی سوچتا رہا تھا کہ "ملی ہوئی نعمتوں سے خود کوئی بھی حظ نہ اٹھانا" کچھ خلافِ واقع لگ رہا تھا گو دوسرے مصرعے میں دلیل قوی ہے، اس لیے بہت زیادہ قوسین کا استعمال کرنا پڑا تھا، خیر، آپ نے خوب لکھا :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تمعتیِ نبرند اغنیا ز نعمتِ خویش کہ باغباں نشناسد کہ سیرِ گلشن چیست ابوطالب کلیم کاشانی غنی لوگ اپنی ملی ہوئی نعمتوں سے (فقط خود ہی) فائدہ نہیں اٹھاتے (بلکہ دوسروں کو بھی عطا کرتے ہیں) جیسے کہ باغبان (روزانہ باغ میں جانے کے باوجود) یہ نہیں جانتا کہ گلشن کی سیر کیا چیز ہے (بلکہ وہ پھل پھولوں کی...
  3. محمد وارث

    جاوید اختر تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا

    کلام ضرور جاوید اختر کا ہے لیکن اس کو امر آنجہانی جگجیت سنگھ نے کیا ہے۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کینہ در طبعِ ملایم نکنَد نشو و نما فارغ از جوشِ غبار است زمینے کہ نم است ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل نرم و حلیم و سلیم طبعیت کے مالک لوگوں کے دِلوں میں کینہ نشو و نما نہیں پاتا، جیسے کہ جو زمین نم ہوتی ہے وہ گرد و غبار کے ہیجان اور تندی سے فارغ اور صاف ہوتی ہے۔
  5. محمد وارث

    آپ بیتی

    میرے خیال میں اردو میں ان کو مفرد اعداد کہتے ہیں۔ عبداللہ صاحب، آسان لفظوں میں 1 سے بڑے وہ مثبت اعداد جو صرف دو ہندسوں سے تقسیم ہوتے ہوں، ایک نمبر 1 سے دوسرے خود اپنے آپ سے، جیسے، 2، 3، 5، 7، 11، 13، 17، 19، 23، 29 و علی ہذا القیاس۔ان کی ایک اور بڑی نشانی یہ ہے کہ نمبر 2 کے علاوہ یہ سارے طاق...
  6. محمد وارث

    ٹیرنٹینو کی فلمیں

    میں نے صرف پلپ فکشن دیکھ رکھی ہے اور کِل بِل کافی عرصے سے دیکھنے کا ارادہ تھا، اب اس کے ساتھ جانگو اَن چینڈ بھی دیکھوں گا کسی دن۔
  7. محمد وارث

    آپ بیتی

    عبداللہ صاحب محترم، میرا قیاس یہی ہے کہ آپ کے چچا بھی محمدی ہیں، سو انہوں نے جب آپ کو انعام دیا تو وہ کسی چیز کی طرف نسبت کرتےہوئے، اس کا عدد لیتے ہوئے، ثواب کے طور پر یا برکت کے لیے یا محض تعظیما، دیا سو یہ بیان فرمائیے کہ جب کوئی غیر محمدی کسی دوسری ایسی ہی متبرک چیز کی طرف نسبت کرتے ہوئے...
  8. محمد وارث

    مبمئی سے ندیم صدیقی کا ’’پرسہ‘‘

    درست ہو گیا ہے راشد صاحب۔
  9. محمد وارث

    ۳۰ جنوری مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ

    آزادی صرف یو پی کے سیاستدانوں کی مرہونِ منت نہیں ہے، یو پی کے بیشتر سیاستدان تو جاگیردار، نوابزادے تھے۔ بنگال کے سیاستدان تحریک آزادی میں اپنے پورے قد کاٹھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگال کی عوام کا سیاسی شعور شاید سارے ہندوستان کی عوام کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ بنگالی سیاستدانوں کی خدمات کون نظر انداز...
  10. محمد وارث

    عبداللہ امانت محمدی کے اقوال

    عبداللہ صاحب، دُور کی نظر کمزور ہونے کے باوجود مجھے صاف نظر آ رہاہے کہ کچھ عرصے کے بعد عنوان میں "اقوال" کے ساتھ "زریں" کا بھی اضافہ ہو جائے گا۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہی ایک اچھے شاعر کا اعجاز ہے کہ ہم اختلاف رکھتے ہوئے بھی اس کو داد دینے پر خود کو مجبور پاتے ہیں۔
  12. محمد وارث

    ۳۰ جنوری مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ

    خان صاحب اطلاعا عرض ہے کہ سینٹرل انڈیا مدھیا پردیش ہے، مطلب وسطی صوبہ یا علاقہ۔ یو پی اتر پردیش ہے، شمالی صوبہ یا علاقہ۔
  13. محمد وارث

    مبمئی سے ندیم صدیقی کا ’’پرسہ‘‘

    بہت عمدہ مضمون لکھا ہے آپ نے راشد صاحب، جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایک گزارش میری طرف سے بھی، فنا کانپوری کا جو شعر آپ نے لکھا ہے ترک تعلقات کو اک لمحہ چاہیے لیکن تمام عمر مجھے سوچنا پڑا کیوں اس میں بھی ٹائپو کی وجہ سے دوسرے مصرعے کے آخر میں "کیوں" زاید ہو گیا ہے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آناں کہ وصفِ حُسنِ تو تفسیر می کُنند خوابِ ندیدہ را ہمہ تعبیر می کنند عرفی شیرازی وہ لوگ کہ جو تیرے حُسن کے اوصاف کی تفیسر بیان کرتے ہیں، وہ سارے ایسے ہی کہ جیسے ایک اَن دیکھے خواب کی تعبیریں بیان کرتے ہوں۔
Top