زیدی صاحب قبلہ بات اتنی سادہ نہیں ہے حضور :) چلیں شروع سے شروع کرتے ہیں۔
کوئی زائر، کسی مزار پر رکھے ڈبے میں پیسے کیوں ڈالتا ہے۔ ظاہر ہے بھئی نیک نیتی سے ڈالتا ہے، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی نیت سے ڈالتا ہے اور صاحبِ مزار کے نام پر ڈالتا ہے۔ گو بہت سے مسلمانوں کو اس سے بھی اختلاف ہو سکتا ہے...