نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان میں 'دیوارِ مہربانی'

    اسے کہتے ہیں چراغ تلے اندھیرا، مجھے ہر جگہ کی خبر ہے اور اپنے ہی شہر کی نہیں ہے :)
  2. محمد وارث

    پاکستان میں 'دیوارِ مہربانی'

    کہیں پڑھا تھا کہ گوجرانوالہ میں بھی ایسی کوئی دیوار بنی ہے۔
  3. محمد وارث

    تاسف آہ زبیر رضوی

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  4. محمد وارث

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    کیا آپ نے یہ لغت دیکھی ہے۔ میرے پاس جو ہے اُس میں تو اسی کا ذکر ہےکہ یہ تذکیر و تانیث کا فیصلہ کرتی ہے۔ نیٹ پر ایک جگہ اس کا تعارف ہے اُنہوں نے ابجد کا لکھا ہے، درست ہے کہ اس میں ابجد کا بھی حصہ ہے۔ سنگ میل نے کچھ عرصہ قبل شائع کیا تھا۔
  5. محمد وارث

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    تذکیر و تانیث پر ایک مستند لغت منشی غلام حسین خان آفاق بنارسی کی "معین الادب معروف بہ معین الشعراء" بھی ہے۔
  6. محمد وارث

    تعارف بندہ نا چیز اجاز ت چاہتا ہے

    خوش آمدید احسان اللہ صاحب۔
  7. محمد وارث

    تعارف بندہ نا چیز اجاز ت چاہتا ہے

    عبداللہ |صاحب، براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ اردو محفل کی پالسیوں اور روایت کے مطابق آپ صرف موضوع پر بات کریں بصورتِ دیگر آپ کےمراسلے بغیر مطلع کیے حذف کیے جا سکتے ہیں۔ ۔ یہاں تعارف کی بات ہو رہی ہے، آپ کا دل کرتا ہے تو خوش آمدید کہیے ورنہ دوسروں کو کہنے دیجیے۔ آپ ہر تھریڈ میں بے جا دخل نہیں دے...
  8. محمد وارث

    علموں بس کریں او یار

    کسی زمانے میں، کم و بیش ساڑھے تین چار دہائیاں پہلے، والد صاحب مرحوم اس کا پنجابی ورژن سنایا کرتے تھے۔ ایک انسپکڑ ایک اسکول دورے پر آیا، بچے سے کہا پڑھو، اُس نے "چونکہ" کو "چوَن کے" پڑھا، ماسٹر سے شکایت کی اُس نے کہا میں نے تو کئی بار بتایا ہے کہ یہ لفظ "چَون کا" ہے، بچہ ہی جاہل ہے۔ ہیڈ ماسٹر...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در وضعِ روزگار نظر کُن بچشمِ عقل احوالِ کس مپرس کہ جائے سوال نیست عبید زاکانی زمانے کی وضع قطع اور لوگوں کے حال احوال، عقل کی آنکھوں کے ساتھ (غور و فکر سے) دیکھ لیکن کسی کا بھی حال مت پوچھ کہ پوچھنے کا محل نہیں ہے۔
  10. محمد وارث

    یہ طبیعت مجھے اپنا نہیں بننے دیتی

    لاجواب۔ شاندار غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ
  11. محمد وارث

    نثری نظم : کہانی

    لاحول و لا قوۃ الا باللہ۔ یہ وہ روایتی جواب ہے جو ہر بحث میں کج بحثی پیدا کرنے کے لیے دیا جاتا ہے یعنی مذہب کو زبردستی ہر معاملے میں گھسیٹنا۔ میں آپ کو کافی پڑھا لکھا سمجھ رہا تھا، غلطی ہو گئی معاف فرمائیے، آپ شوق سے "کچھر" سے شوق فرمائیے، میرا اس سلسلے میں یہ آخری مراسلہ ہے۔ لَكُمْ دِينُكُمْ...
  12. محمد وارث

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    خوب غزل ہے جناب، کیا کہنے۔
  13. محمد وارث

    نثری نظم : کہانی

    جی ہاں اسی حد تک کہ نہ یہ نثر ہے اور نہ ہی نظم، بیچ کی کوئی چیز ہے سو "اس حد تک" تو بنتا ہے :)
  14. محمد وارث

    اوزان کی بحث۔۔۔۔۔۔

    راحیل صاحب بکمال و تمام وضاحت کر دی ہے راجا صاحب۔ ہوگا کی تو بعض دفعہ لوگ نہ صرف واؤگراتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ہی الف بھی گرا دیتے ہیں۔ نقال درست تشدید کے ساتھ ہی ہے۔
  15. محمد وارث

    نثری نظم : کہانی

    میرا تو ایک بار کلیجہ ہی ہل گیا تھا کہ آپ بھی نثری "نظم"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر اللہ نے کرم کر دیا :)
  16. محمد وارث

    نثری نعت

    وہ تو دے دیا حضرت :)
  17. محمد وارث

    نثری نعت

    فقہیہ ایک مخصوص مذہبی اصطلاح ہے جو صرف مسلمانوں سے مخصوص ہے۔ جب کہ اس لفظ سے پہلے عالم بمعنی دنیا آیا ہے ۔ اگر یہاں فقیہہ سے مراد پڑھے لکھے عالم فاضل لوگ ہیں تو یوں شاید زیادہ بہتر ہو سارے عالَم کے عالِم متفق ہیں کہ بس
  18. محمد وارث

    جوش کی منافقت

    آپ ذرا اس منافقت والے مراسلے کی تاریخ دیکھیں، ساڑھے سات پہلے کی ہے۔ یہ تو جاسمن صاحبہ کھود کھود کر نہ جانے کہاں سے چیزیں ڈھونڈ لیتی ہیں :) نو مشق شاعروں کے بارے میں اپنی رائے عرض کر چکا ہوں کہ تحسین کے ساتھ گرفت اور اصلاح بھی ہونی چاہیے۔ خالی ستائش نو آموز کے لیے زہر قاتل ہے۔
  19. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف میری زبانی

    خوش آمدید گلزار صاحب
  20. محمد وارث

    نثری نظم : کہانی

    خرم صاحب، یہ بھی انوکھی بلکہ عجیب منطق ہے۔ دیکھیے صاحب آپ کے پہلے قاری ہم ہیں جو اردو سمجھتے ہیں اور یہاں کی ریت روایتوں میں گندھے اشعار سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آپ کو یہ فکر کھائی جا رہی ہے کہ آپ کی نظم کا کوئی ایسا ترجمہ ہو سکے کہ اس سے، کسی پب میں بیٹھا گورا، بیئر کی چسکیاں لیتے ہوئے، لطف...
Top