نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ان اشعار کا اردو ترجمہ اور تشریح یہاں پر موجود ہے: http://iqbalurdu.blogspot.com/2011/04/asrar-e-khudi-22-andz-meer-e-nijat.html
  2. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "با حیله و تدبیر دشمنِ زورترین را هم مغلوب کردن ممکن است." حیلہ و تدبیر سے قوی ترین دشمن کو بھی مغلوب کرنا ممکن ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بشکست غمت پشتم با این همه عزم آن است تا جان بوَدم در تن روی از تو نگردانم (انوری ابیوَردی) تمہارے غم نے میری کمر توڑ دی ہے، (لیکن) اس کے باوجود (میرا‌‌) عزم یہ ہے کہ جب تک میرے جسم میں جان ہے میں تم سے رخ نہیں موڑوں گا۔
  4. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "هر چه ندانی، از پُرسیدنش ننگ مدار." (ازبک ادیب سراج‌الدین مخدوم صدقی، متوفیٰ ۱۹۳۳ء) جو کچھ تم نہیں جانتے، اُسے پوچھنے میں عار محسوس مت کرو۔
  5. حسان خان

    تہران کا آبی آسمان

    ختم شد!
  6. حسان خان

    تہران کا آبی آسمان

    عکاس: امین خسروشاہی ماخذِ تصاویر تاریخ: ۱۱ نومبر ۲۰۱۵ء
  7. حسان خان

    قُرغان تپّہ، تاجکستان میں 'سالِ عائلہ' کی اختتامی تقریب

    تاجکستان میں سالِ ۲۰۱۵ کو 'سالِ عائلہ' کے نام سے معنون کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں ولایتِ ختلان کی حکومت نے شہرِ قُرغان تپّہ میں پانچ نومبر کے روز اختتامی ثقافتی تقریب منعقد کی جس میں رواں سال ازدواجی سلسلے میں منسلک ہونے والے دسیوں نوجوان جُفتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ عائلہ = خاندان،...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اکمل زیدی صاحب، اگر ایک یا دو اشعار ہوتے تو ضرور اُن کا ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا، لیکن اس طویل نظم کا ترجمہ میری استطاعت سے باہر ہے۔ معذرت خواہ ہوں۔
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو کے 'جیسے ہی' اور انگریزی کے 'as soon as' کا فارسی معادل 'همین که' ہے۔ همین که حامد او را دید، بی‌قرار شد. ترجمہ: جیسے ہی حامد نے اُسے دیکھا، بے قرار ہو گیا۔ پس نوشت: 'به محض اینکه' بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ به محض اینکه درس‌هایم را به پایان برسانم، ازدواج خواهم کرد. ترجمہ: جیسے...
  10. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    میں یہ لفظ اولین بار دیکھ رہا ہوں۔ لطفاً اِس کے مفہوم کی توضیح کر دیجیے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ترکِ یاری کردی و من همچنان یارم تو را دشمنِ جانی و از جان دوست‌تر دارم تو را (هلالی جغتایی) تم نے یاری ترک کر دی جبکہ میں اُسی طرح تمہارا یار ہوں؛ تم دشمنِ جاں ہو جبکہ میں تمہیں جان سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں۔
  12. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    مندرجۂ بالا اقتباس میں مکالمے تہرانی گفتاری فارسی میں ہیں۔ دیزی اِس ظرف کو کہتے ہیں اور اِس میں معمولاً شوربے والا گوشت پکایا جاتا ہے:
  13. حسان خان

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    وعلیکم السلام اور خوش آمدید!
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غالب از خاکِ کدورت‌خیزِ هندم دل گرفت اصفهان هی، یزد هی، شیراز هی، تبریز هی (میرزا غالب دهلوی) اے غالب! میرا دل ہند کی خاکِ کدورت خیز سے ملول ہو گیا ہے۔۔۔ ہائے اصفہان! ہائے یزد! ہائے شیراز! ہائے تبریز! (ہائے سمرقند! ہائے بخارا! ہائے ہرات! ہائے بلخ!)
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اُس کی شراب کی کیفیت کا جوہر خودگدازی تھا جبکہ اپنے آپ سے خالی ہونا اُس کے مینا کی طرز تھی۔ یعنی ابتدائی مسلمانوں کی توصیف کی گئی ہے کہ وہ ایثار کے پیکر تھے۔ علامہ اقبال نے در اصل میرزا بیدل کے مندرجۂ ذیل شعر کو ذرا سی تبدیلی کے ساتھ اقتباس کیا ہے: خودگدازی نمِ کیفیتِ صهبای من است خالی از خویش...
  16. حسان خان

    تاجکستان کا قومی ترانہ (مع متن و ترجمہ)

    دیارِ ارجمندِ ما به بختِ ما سرِ عزیزِ تو بلند باد سعادتِ تو، دولتِ تو بی‌گزند باد ز دوریِ زمانه‌ها رسیده‌ایم به زیرِ پرچمِ تو صف کشیده‌ایم، کشیده‌ایم زنده باش، ای وطن تاجیکستانِ آزادِ من! (اے) ہمارے دیارِ ارجمند ہماری خوش بختی سے تمہارا سرِ عزیز بلند رہے تمہاری سعادت، تمہارا اقبال بے گزند رہے ہم...
  17. حسان خان

    ایک عہد جو تمام ہوا

    انا للہ وانا الیہ راجعون!
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ماوراءالنہر کے علاقائی فارسی لہجے میں مچھر کے لیے ایک لفظ 'خاموشک' (ХОМӮШАК) بھی موجود ہے اور اِس لفظ کے ادبی اور اخباری زبان میں استعمال ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ بین الاقوامی معیاری فارسی میں مچھر کو 'پشّہ' کہتے ہیں۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آنکه در حسن کنون شهرهٔ شهر است تویی وانکه در عشقِ تو رسوای جهان است منم (هلالی جغتایی) وہ جو اس وقت حُسن میں شہرۂ شہر ہے، تم ہو؛ اور وہ جو تمہارے عشق میں رسوائے جہاں ہے، میں ہوں۔
Top