ازبک نژاد ذواللسانین ادیب سراج الدین مخدوم صدقی نے ۱۹۰۷ء میں 'جواہرالپند' نامی ایک رسالہ تالیف کیا تھا جس میں نے اُنہوں نے اس طرح کے مختصر پندآموز جملے جمع کیے تھے۔ یہ جملہ اُسی رسالے سے مقتبس ہے۔ میرے پاس یہ رسالہ تو نہیں ہے، لیکن تاجکستان میں شائع ہونے والی ایک کتاب 'کیمیائے خرد' کا برقی نسخہ...