اردو محفل کی سولہ سالہ تاریخ میں اور سولہویں سالگرہ کے موقعے پر پہلی مرتبہ ایک آنلائن آڈیو وڈیو مشاعرہ منعقد ہوا ۔ یہ مشاعرہ محفلین شعراء کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے مشاعرے کا تجربہ تھا ۔ اس کے انتظام اور انصرام میں اپنی مؤقّر محفل کے معروف شاعر محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نے کلیدی اور چیلنجنگ...