نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو اوپن پیڈ اور اردو ویب پیڈ میں کیا فرق ہے؟

    السلام علیکم فرضی، پہلے تو شکریہ کہ آپ نہایت مفید فیڈ بیک مہیا کر رہے ہیں۔ میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ میرا اوپن پیڈ میں پشتو اور سندھی کی بہتر سپورٹ فراہم کرنے کا مکمل دارومدار یوزرز کی فیڈ بیک پر ہے کیونکہ میں ان دونوں زبانوں سے ناواقف ہوں۔ پشتو صوتی کی بورڈ تو آپ کے کہنے پر بن گیا ہے۔ اب اسی...
  2. نبیل

    اردو میں تعلیمی فورم

    ٹھیک ہے محب۔ دوسرے دوست سائنس، انجینیرنگ اور میڈیسن وغیرہ کے مضامین پر توجہ دے سکتے ہیں۔ میرے خیال میں مجوزہ فورم کا مقصد نوٹس فراہم کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ سٹوڈنٹس کی رہنمائی اور تعلیم و تدریس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ہونا چاہیے۔
  3. نبیل

    اردو میں تعلیمی فورم

    محب، مجوزہ فورم کے بارے میں کچھ تفصیلات معلوم ہوں تو بہت کام کیا جا سکتا ہے۔ اس موضوع پر ایک زمرہ تو محفل فورم پر بھی موجود ہے۔ پاکستان اور انڈیا کےطلبا اور طالبات کو یورپ اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلقہ معلومات میں بھی بہت دلچسپی ہوتی ہے اور اس طرح کی معلومات شیئر کرنے کے لیے ایسا...
  4. نبیل

    اردو phpbb کے لیے مزید ٹمپلیٹس کی ضرورت!

    اردو پی ایچ پی بی بی کے بارے میں یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ اس کے لیے صرف ایک سٹائل موجود ہے جس کہ وجہ سے تمام اردو فورم کی ظاہری صورت ایک جیسی ہو رہی ہے۔ ویسے تو کسی بھی phpbb ٹمپلیٹ کو اردو فورم کے لیے استعمال کے قابل بنانا مشکل نہیں ہے، میں خود بھی اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کرتا ہوں۔ اردو...
  5. نبیل

    بچوں کے لیے ویب سائٹ کی تجویز!

    شوبی سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کم از کم سرور سائیڈ پر تو ہم اوپن سورس ٹیکنالوجیز یعنی php اور MySQL پر ہی کام کر سکتے ہیں۔ دوسرے کولڈ فیوژن ایک سرور سائیڈ ٹیکنالوجی ضرور ہو گی لیکن ہمیں ایک باقاعدہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہوگی جو کہ اس قسم کا ملٹی میڈیا کونٹینٹ ترتیب دے سکے۔
  6. نبیل

    اردو میں تعلیمی فورم

    شارق، بہت زبردست آئیڈیا ہے آپ کا، بس مجھے اس میں ہوم ورک مکمل کرانے والی بات کے بارے میں کچھ تحفظات ہیں۔ میرے خیال میں ہوم ورک یا اسائنمنٹ وغیرہ میں مدد تلاش کرنے اور اسے کسی اور سے حل کروانے میں فرق ہے۔ اس سے ملتے جلتے آئیڈیا پر ہی گوگل آنسرز (Google Answers) چل رہا ہے۔ اس میں تو کچھ سوالوں کے...
  7. نبیل

    مطیع الرحمان کی واپسی

    شارق، میں نے تو یہی پڑھا تھا کہ حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کا یہ پرانا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور خود سے مطیع الرحمن کی نعش بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہی نیرنگئی زمانہ ہے۔ ایک شخص جو ایک قوم کے لیے غدار ہے، وہی دوسری قوم کے لیے ہیرو ہے۔
  8. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    السلام علیکم شگفتہ بہن، میرے خیال میں ایڈٹ کرنے پر مواد کی ترتیب صرف ظاہری طور پر خراب ہوتی ہے۔ آپ اسے دوبارہ پوسٹ کریں گی تو صحیح ظاہر ہوگا۔ اردو میں جدول بنانے کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز میں ہی اردو کی بورڈ انسٹال کر لیں اور کسی HTML ایڈیٹر جیسے کہ FrontPage یا DreamWeaver میں جدول...
  9. نبیل

    بچوں کے لیے ویب سائٹ کی تجویز!

    زکریا، آپ کی بات ٹھیک ہے۔ اگر یہ پراجیکٹ واقعی academics کے فریم ورک میں ہو تو اسے فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس کو مل کر کرنا چاہیے۔
  10. نبیل

    بچوں کے لیے ویب سائٹ کی تجویز!

    یہ تجویز کافی عرصہ قبل مہوش علی پیش کر چکی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں میں اس بات کو آگے بڑھا رہا ہوں۔ اس بات کا ذکر پہلے بھی ہو چکا ہے کہ ویب پر خاص بچوں کے لیے اردو میں مواد بالکل مفقود ہے۔ اگر تھوڑا بہت مواد کہیں موجود ہے تو وہ بھی تحریری شکل میں جبکہ بچے متحرک تصاویر اور صوتی مواد میں زیادہ...
  11. نبیل

    پشتو صوتی کلیدی تختہ

    فرضی، میرے خیال میں آپ AltGr استعمال کرنا چاہ رہے ہیں جوکہ Ctrl+Alt کے متماثل ہے نا کہ Alt+Ctrl کے۔
  12. نبیل

    mbstring کے بغیر فورم کیسے چلائیں

    بالکل ٹھیک ہے زکریا۔ میرے خیال میں اردو ویب کے بلاگ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کے بارے میں معلومات عام بھی کر دیں تو بہتر ہوگا۔ میں اس سمت میں بھی سوچ رہا ہوں کہ ایسے ویب ہوسٹس، جہاں mbstring انسٹال نہیں کی گئی، وہاں کے لیے کچھ تبدیل شدہ فائلیں تیار کی جائیں تاکہ رجسٹریشن کے وقت یوزر اردو میں 10...
  13. نبیل

    صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

    میں بھی اسی چیز کا انتظار کر رہا ہوں کہ اگر یہ کی بورڈ فائنل ہو جاتا ہے تو اسے یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دوں اور اس کی میپنگ کو اوپن پیڈ میں بھی شامل کر لوں۔
  14. نبیل

    mbstring کے بغیر فورم کیسے چلائیں

    اب جبکہ اردو phpbb پر مبنی فورمز منظر عام پر آنے لگی ہیں تو mbstring نہ ہونے کے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اگرچہ فورم بظاہر ٹھیک چل رہے ہیں لیکن ایک حد سے لمبے نام اور پیغامات کے عنوانات truncate ہو رہے ہیں۔ جو فورمز ایسے ہوسٹ پر چل رہی ہوں جہاں mbstringانسٹال نہیں ہوا ہوا وہاں اس طرح کی ہدایات...
  15. نبیل

    فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

    شوبی، یہ کتابیں کافی بھاری بھرکم ہیں۔ اگر تم نے کچھ روابط شامل کرنے ہوں تو میری اوپر والی پوسٹ کو ہی ایڈٹ کرکے اس میں شامل کرتے رہو۔
  16. نبیل

    فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

    :start: فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات اس تھریڈ میں ایڈوبی فلیش سے متعلقہ مختلف کتابیں ( ای بکس )، مختلف معلومات، خبریں دوسری ویب سائٹس پر موجود فلیش سے متعلق کارآمد معلومات اور ٹیوٹوریلز وغیرہ کے روابط اکٹھے کیے جائیں گے۔ فلیش ٹیوٹوریلزکی ویب سائٹس...
  17. نبیل

    ’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

    طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا شارق، کیا اتفاق ہے کہ میں بالکل یہی بات سوچ رہا تھا کہ خاص ایسے موضوعات کے لیے بھی فورمز ہونے چاہییں۔ اگرچہ محفل فورم میں کافی موضوعات کی نمائندگی ہے لیکن اس کا اصل فوکس اردو کمپیوٹنگ ہے۔ تعلیم و تدریس اور پیشہ ورانہ زندگی کے موضوعات پر یہاں زیادہ گفتگو...
  18. نبیل

    نئی اردو ویب سائٹ کا فانٹ کونسا رکھا جائے؟

    السلام علیکم زیف سید۔ میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ فونٹ کی ویب سائٹ کو ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ صارف کے کمپیوٹر پر ہونا چاہیے۔ البتہ ویب پیج کے سٹائل میں فونٹ‌ کا نام شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے صارف کے کمپیوٹر پر براؤزر اسی فونٹ میں ٹیکسٹ کو ڈسپلے کرتا ہے۔ اس فورم کے سٹائل میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ...
  19. نبیل

    ’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

    ان لوگوں نے اتنا initiative ضرور لیا ہے کہ فورم کے سٹائل میں تبدیلی لائے ہیں۔ اسی لیے مجھے بھی امید ہے کہ شاید کچھ مختلف کام کریں گے۔ ہو سکتا ہے کہ فورم کے آغاز پر یہ موضوعات شروع کر دیے ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں انفرادیت پیدا ہوتی رہے۔
  20. نبیل

    بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی

    منہاجین، نئی ایجادات پر لکھنے کے لیے تو آئی ٹی نیوز کا زمرہ موجود ہے۔ جہاں تک بلیوٹوتھ کا تعلق ہے تو یہ کم فاصلے پر ڈیوائسز میں رابطے کی ایک ٹیکنالوجی ہے۔ اب یہ کوئی اتنی نئی چیز بھی نہیں رہی۔ کسی دوست کو وقت ملا تو اس پر بھی مضمون لکھ دیا جائے گا۔
Top