نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو لکھنے پڑھنے میں مدد

    یار محب، مجھے یہ پیغامات پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے میں کتنے ہی لوگوں کے اردو تحریر کرنے کی راہ میں حائل ہوں کیونکہ میں نے اب تک اوپن پیڈ کی میپنگ مکمل نہیں کی ہے۔ :cry: بہرحال میں تمہاری بتائی ہوئی پوسٹ ڈھونڈھ کر اس کا ربط یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔
  2. نبیل

    اردو ایڈیٹر کا پہلا پروٹو ٹائپ!

    اچھی بات ہے محب۔ تم جو کام کرو اس کا کوڈ یہاں پوسٹ کر دیا کرو۔ بعد میں ہم اس پراجیکٹ‌ پر باقاعدہ ورژن کنٹرول کے ساتھ کام کریں گے۔ ابھی فی الحال کوئی اور فیچر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں چاہ رہا ہوں کہ ڈاٹ نیٹ کے ایڈٹ کنٹرول سے derive کرکے ایک اردو ایڈیٹ کنٹرول لکھا جائے۔ اس بارے میں...
  3. نبیل

    اردو صوتی ۔۳ کے لئے مشوروں کی ضرورت

    اعجاز اختر صاحب، میں پوری میپنگ کی تجاویز تو بعد میں پیش کروں گا، قوسین کے بارے میں میں ذیل کی میپنگ کے بارے میں سوچ رہا تھا: { = right single qoute } = left single quote [ = right double quotes ] = left double qoutes ڈبل کوٹس کے بارے میں مجھے ابھی صحیح طرح معلوم نہیں کہ ان کی یہی میپنگ...
  4. نبیل

    ورلڈ کپ آ رہا ہے

    ہا ہا ہا زکریا، جنوبی اور سنٹرل امریکی ممالک کی کمنٹریز ایسی ہی ہوتی ہیں۔ میچ کے آخر تک کمنٹیٹرز بولنے کے قابل نہیں رہتے۔
  5. نبیل

    گوگل سپریڈشیٹ کا اجرا

    انٹرنیٹ سرچ مارکیٹ کے لیڈرگوگل‌‌ کی جانب سے تقریباً ہر ہفتے کسی نئی ایجاد یا کسی نئی سروس کی خبر آتی رہتی ہے۔ گوگل کی جانب سے تازہ خبر گوگل سپریڈ شیٹ کا اجرا ہے۔ گوگل پہلے ہی ایک ویب بیسڈ ورڈ پراسیسنگ ٹول رائٹلی (writely) کو خرید چکا ہے جو کہ ایک Web 2.0 اپلیکیشن ہے۔ رائٹلی کے بعد اب گوگل...
  6. نبیل

    ورلڈ کپ آ رہا ہے

    جرمنی میں تو آج کل ہر جگہ فٹبال ہی فٹبال نظر آ رہا ہے۔ اگر آپ کو کہیں سے 1954 کے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتامی لمحات کی جرمن کمٹری سننے کو ملے تو ضرور سنیے گا۔ اسے سمجھنے کے لیے جرمن آنا ضروری نہیں ہے۔ :) یہ فائنل جرمنی اور ہنگری کے درمیان ہوا تھا اور اس پر ایک فلم (Das Wunder von Bern) بھی...
  7. نبیل

    ونڈوزxp میں اُردو انسٹال کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) UPDATED

    ایک اور طریقہ ٹیوٹوریل کو دو حصوں میں پیش کرنا ہو سکتا ہے۔
  8. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا دوسرا سانچہ

    شکریہ پردیسی بھائی۔ بس آپ جو بھی سانچہ بنائیں، یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیں۔ میں اس کے لیے ایک علیحدہ زمرہ تشکیل دے دیتا ہوں۔ شکریہ
  9. نبیل

    کیا بات ہے آٹو بان کی

    برلن ارلینگن سے قریباً 450 کلومیٹر دور ہے۔ جاتے ہوئے تو میں ساڑھے تین گھنٹے میں پینچ گیا تھا لیکن واپسی پر ذرا رستے میں ٹھہر کر اور کچھ کم رفتار سے ڈرائیو کی تو پانچ گھنٹے لگے۔ لیکن آٹو بان پر ڈرائیونگ کا لطف کافی آتا ہے، اگر ٹریفک جام نہ ہو تو۔
  10. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا دوسرا سانچہ

    شوبی، ذرا اوپر راجہ فار حریت کا دیا گیا اوپن سورس ویب ڈیزائن والا ربط دیکھو۔ اس میں کافی ڈیزائن موجود ہیں۔ انہیں اردو پبلش کرنے کے لیے adapt کرنا کچھ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
  11. نبیل

    اردو وکی پر لائبریری اور اس کے ذیلی زمرہ جات بنا دیں

    آصف، میڈیا وکی پر بھی بات ہو چکی ہے۔ اس وقت اتفاق رائے اس پر ہے کہ فی الوقت وکاوکی ہماری ضروریات کے لیے کافی ہے۔ میڈیا وکی کا استعمال ہم لانگ ٹرم گول کے طور پر سوچ سکتے ہیں۔
  12. نبیل

    اردو ویب سائٹ اور اردو بلاگ کی ٹمپلیٹس اکٹھی کریں

    اگرچہ اردو phpbb کی بدولت اب ایک اردو فورم بنانا آسان ہو گیا ہے لیکن اکثر لوگ ویب پر نسبتاً سادہ اردو کونٹنیٹ پبلش کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہوتی ہے۔ میری اس سلسلے میں یہ تجویز ہے کہ یہاں اردو ویب سائٹ اور اردو بلاگ کی بنی بنائی ٹمپلیٹس اکٹھی کی جائیں جنہیں استعمال کرکے...
  13. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ اردو ویب سائٹ کا دوسرا سانچہ

    شکریہ پردیسی بھائی۔ میں نے ویب پروگرامنگ سے متعلقہ ٹیوٹوریلز کے لیے ایک علیحدہ سب فورم بنا کر یہ مضامین یہاں منتقل کر دیے ہیں۔
  14. نبیل

    جملہ 1.0.9 ریلیز کر دیا گیا

    جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا ورژن 1.0.9 ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلات ذیل کے ربط پر ملاحظہ کریں۔ Joomla! 1.0.9 out now!!
  15. نبیل

    installation UphpBB2

    ندیم، آپ کے لیے ہمارا دیدہ و دل فرش راہ۔ آپ اگر اس پراجیکٹ کی منیجمنٹ پر راضی ہوں تو ہم اس کے لیے ایک الگ سب فورم بنا دیتے ہیں اور آپ کے کام کرنے کی سہولت کے لیے ایک شیل اکاؤنٹ بھی بنا دیا جائے گا۔
  16. نبیل

    کیا بات ہے آٹو بان کی

    عزیز دوستو، السلام علیکم میں برلن سے کل ہی ایک شادی میں شرک کر کے واپس آیا ہوں ۔ آپ لوگوں نے ماشاءاللہ کافی رونق لگا رکھی ہے۔ اب پیغامات کی رفتار کا ساتھ دینا آسان نہیں رہا ہے۔ اگرچہ میری to do لسٹ میں درجنوں آئٹم ہیں لیکن ابھی میں سفر کی تکان سے نہیں نکل سکا۔ اتنے لمبے سفر پر ڈرائیونگ کی...
  17. نبیل

    تو کہ ناواقف آداب غلامی ہے ابھی

    اظہر، اگر آپ کسی خبر کا ذکر کر رہے ہیں تو برائے مہربانی اس کا ربط فراہم کریں۔
  18. نبیل

    دعا کے بارے راے یہاں ارسال کریں

    قمر، دعا کے بارے میں ہم رائے کیا دے سکتے ہیں؟ آپ اس بارے میں جو کچھ جانتے ہیں، یہاں یہ معلومات فراہم کریں۔
  19. نبیل

    اردو وکی پر لائبریری اور اس کے ذیلی زمرہ جات بنا دیں

    شاکر، یار معاف کر دو جو میں نے وکی کو فورم میں شامل کر دیا۔ :( :cry: آپ لوگ فکر نہ کریں ہم وکی پر کونٹینٹ پبلش کرنے کے بارے میں جلد ہی گائیڈ لائنز پیش کریں گے۔ وکی پر کوئی صفحہ ایڈٹ کرنا فورم کی نسبت زیادہ آسان ہے اور اس کی افادیت اس سے کہیں زیادہ۔ ہم آپ لوگوں کے لیے اس کام کو ہرگز مشکل...
  20. نبیل

    PO فائیلز کیلیئے PHP کا سوفٹوئیر

    شاکر، زکریا ای ٹرانس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ سوفٹویر دراصل آؤٹ آف دی باکس یونیکوڈ اردو کے لیے کام نہیں کرتا۔ اگر دوسرا سوفٹویر بہتر ثابت ہوتا ہے تو اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Top