نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای بادِ بهارِ عنبرین‌بوی در پایِ لطافتِ تو میرم چون می‌گذری به خاکِ شیراز گو من به فلان زمین اسیرم (سعدی شیرازی) اے بادِ بہارِ عنبریں بُو! میں تمہاری لطافت پر قربان جاؤں۔۔۔ جب تمہارا گذر خاکِ شیراز پر ہوتا ہو تو (اُس سے) کہنا کہ میں فلاں سرزمین میں اسیر ہوں (جس کے باعث تم تک نہیں آ پا رہا)۔
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ماوراءالنہری فارسی میں لوری کو 'اَلّہ/алла' کہتے ہیں۔ ایران اور افغانستان میں یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا۔ می‌رسد فارَم به گوشم، اَلّه‌های مادرم زندگی رنگین برایم، با دعای مادرم ترجمہ: میرے کانوں میں میری مادر کی لوریاں خوشگوار معلوم ہوتی ہیں؛ میری مادر کی دعا سے میرے لیے زندگی رنگین ہے۔ 'فارَم'...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہرگز مت کہنا خدا حافظ کیونکہ تنہائی سے بیزار ہوں، میرے پاس سے ہرگز مت جانا کیونکہ صرف تم ہی ہو میرے پاس آپ کی اردو خوب ہے۔ :) دونوں مصرعوں میں 'کی' کی بجائے 'کہ' آنا چاہیے۔ چند گفتاری لہجوں میں 'کی' بولا ضرور جاتا ہے، لیکن کتابی فارسی میں 'کہ' ہی استعمال ہوتا ہے۔
  4. حسان خان

    چشمان سیاہ - تاجک گلوکار ولی جان عزیز (مع ترجمہ)

    متن: چشمِ یار به چشمِ من گرفتار مرا باشد خریدار خمارآلودهٔ این شب‌های تب‌دار من بیدار همیشه در شبِ تار به یادِ عشقِ دل‌دار دعا خوانم خدا عشقم نگه‌دار چشمان سیاهم نورِ نگاهم عشق و پناهم کو؟ حسرت و آهم چراغِ راهم خورشید و ماهم کو؟ من بیمار هوای گریه دارم چو بارانِ بهارم نمی‌دانم چرا دل‌تنگِ یارم...
  5. حسان خان

    شہرِ شیراز کی چند فضائی تصاویر

    عکاس: امین ملک زادہ تاریخ: ۲۰ مارچ ۲۰۱۶ء ماخذ سعدیہ قلعۂ کریم خان حافظیہ تختِ جمشید سعدیہ ختم شد!
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نظر به رویِ نکو گر گناه خواهد بود چه نامه‌ها که به محشر سیاه خواهد بود (قاضی احمد غفاری 'فگاری' اسفراینی قزوینی) اگر زیبا چہرے پر نظر گناہ ہو گی تو کتنے ہی نامے محشر میں سیاہ ہوں گے۔ به جز رقیب که در آرزوی مرگِ من است کسی ز حالِ منِ ناتوان خبر نگرفت (قاضی احمد غفاری 'فگاری' اسفراینی قزوینی)...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صِفاهانِ نصفِ جهانِ تو را من فزون‌تر ز نصفِ دگر دوست دارم (مھدی اخوان ثالث) (اے ایران!) میں تمہارے اصفہانِ نصفِ جہاں کو دیگر نصف سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں۔ [شہرِ اصفہان کا لقب 'نصفِ جہاں' ہے۔]
  8. حسان خان

    شیراز میں واقع حمامِ وکیل

    شہرِ شیراز میں مسجدِ وکیل اور بازارِ وکیل کے نزدیک واقع تاریخی حمامِ وکیل دورِ زَندیہ میں فرماں روائے ایران کریم خان زَند کے حکم سے ۱۱۸۷ ہجری میں تعمیر ہوا تھا۔ وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ کریم خان زند کا لقب 'وکیل الرعایا' تھا۔ عکاس: الٰہہ پُورحُسین تاریخ: ۳۱ مارچ ۲۰۱۶ء ماخذ...
  9. حسان خان

    قرنِ نوزدہم کے دو فرانسیسی نقاشوں کی ایران کی نقاشیاں

    خلیجِ فارس پر واقع بندر بوشہر گذرگاہِ پیرزن فیروزآباد میں ایک قدیم آتشکدے کی باقیات فیروزآباد میں ساسانی دور کی عمارت کاخِ اردشیر کے ویرانے کازِرون (بیشاپور) داراب گَرد صوبۂ فارس کے جنوب میں واقع ایک کوہ میں تنگ راہ آرامگاہِ دانیال نبی، شوشتر ختم شد!
  10. حسان خان

    قرنِ نوزدہم کے دو فرانسیسی نقاشوں کی ایران کی نقاشیاں

    تختِ جمشید کے نزدیک نقشِ رستم کے سنگ تراشے اور گوردَخمے نقشِ رستم کے سنگ نگارے تختِ جمشید کے ویرانے تختِ جمشید کے ویرانے تختِ جمشید کے ویرانے تختِ جمشید کے ویرانے تختِ جمشید کے نزدیک آبشارِ بندِ امیر پاسارگاد کے ویرانے اور کُورُشِ کبیر سے منتسب آرامگاہ جاری ہے۔۔۔
  11. حسان خان

    ساقی بدہ پیمانہ ای - افغان گلوکار احسان امان (مع فارسی متن و اردو ترجمہ)

    یہی نغمہ افغان گلوکار احمد ولی کی آواز میں سنیے:
  12. حسان خان

    ساقی بدہ پیمانہ ای - افغان گلوکار احسان امان (مع فارسی متن و اردو ترجمہ)

    ساقی بده پیمانه‌ای زان مَی که بی‌خویشم کند بر حسنِ شور‌انگیزِ تو عاشق‌تر از پیشم کند اے ساقی! مجھے اُس شراب میں سے ایک پیمانہ تھماؤ جو مجھے بے خود کر دے اور جو مجھے تمہارے فتنہ انگیز حُسن پر پہلے سے زیادہ عاشق کر دے۔ سوزد مرا سازد مرا در آتش اندازد مرا وز من رها سازد مرا بیگانه از خویشم کند جو...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فلک زین کج‌روی‌هایت نمی‌گویم که برگردی شبِ وصل است خواهم اندکی آهسته‌تر گردی (ابوالفیض فیضی) اے فلک! میں نہیں کہتا کہ تم اپنی اِن کج رَویوں سے پلٹ جاؤ؛ (لیکن آج) شبِ وصل ہے، میں (بس) چاہتا ہوں کہ تم (آج) ذرا آہستہ تر گھومو۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اینجا چه کنم؟ از که بگیرم خبرت را؟ از دستِ تو و نازِ تو فریاد، کجایی؟ دانم که مرا بی‌خبری می‌کشد آخر دیوانه شدم، خانه‌ات آباد، کجایی؟ شاعرہ: پریناز جہانگیر عصر ترجمہ: میں یہاں کیا کروں؟ کس سے تمہاری خبر حاصل کروں؟ تمہارے ہاتھوں اور تمہارے ناز سے فریاد ! تم کہاں ہو؟ میں جانتی ہوں کہ مجھے بے...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من در بیانِ وصفِ تو حیران بمانده‌ام حدّی‌ست حسن را و تو از حد گذشته‌ای (سعدی شیرازی) میں تمہارے وصف کے بیان میں حیران رہ گیا ہوں، (کیونکہ) حُسن کی ایک حد ہے اور تم حد سے گذر چکے ہو۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ساقیا بده جامی زان شرابِ روحانی تا دمی برآسایم زین حجابِ جسمانی (شیخ بهایی) اے ساقی! اُس روحانی شراب کا ایک جام تھماؤ تاکہ میں کچھ دم اِس جسمانی حجاب سے استراحت پا لوں۔ بهرِ امتحان ای دوست گر طلب کنی جان را آنچنان برافشانم کز طلب خجل مانی (شیخ بهایی) اے دوست! اگر امتحان کے لیے تم میری جان طلب...
  17. حسان خان

    اصفہان میں واقع حمامِ علی قلی آقا

    حمامِ علی قلی آقا اصفہان کے علاقے بیدآباد میں واقع ایک تاریخی حمام ہے جس کی تعمیر صفوی عہد کے اواخر کے دو بادشاہوں شاہ سلیمان اور شاہ سلطان حسین کے ایک درباری علی قلی آقا کے ہاتھوں ۱۱۲۵ ہجری میں ہوئی تھی۔ اب اس حمام کو عجائب خانہ بنا دیا گیا ہے۔ تاریخ: ۹ فروردین ۱۳۹۵هش/۲۸ مارچ ۲۰۱۶ء ماخذ...
  18. حسان خان

    قرنِ نوزدہم کے دو فرانسیسی نقاشوں کی ایران کی نقاشیاں

    شیراز کے نزدیک واقع بُرجِ مَمَسَنی قصرِ باغِ نو، شیراز قلعۂ کریم خان، شیراز شیخ سعدی کی آرامگاہ، شیراز حافظ کی آرامگاہ، شیراز حافظ کی آرامگاہ، شیراز سعدی کی آرامگاہ، شیراز جاری ہے۔۔۔
Top