از دشمن و از دوست گریزیم و عجب نیست
سرگشتہ نسیم از گُل و از خار گریزد
رھی معیری
ہم دشمن اور دوست دونوں ہی سے گریز کرتے ہیں اور یہ کوئی عجب بات نہیں ہے کہ سرگشتہ اور شوریدہ سر بادِ نسیم پھول اور کانٹوں دونوں سے گریز کر جاتی ہے۔
میں نے وارن کو ووٹ دیا ہے۔ میری نظر میں اُس جیسا اسپین باؤلر کوئی پیدا نہیں ہوا اور مستقبل قریب میں کوئی نظر بھی نہیں آ رہا۔ لیکن ون ڈے چونکہ بیٹسمینوں کا کھیل ہے سو ظاہر ہے بلے باز کھپے :)
arifkarim ازم: ہمارے ناروے میں گائے کو گائے نہیں کہتے، سائنس کا شاہکار کہتے ہیں جو ہری گھاس کھا کر سفید دودھ دیتی ہے جسے پی کر ہمارے سائنسدان مزید سائنسدان بن جاتے ہیں :sneaky:
از گریہ بہر جا کہ گذشتیم چمن شد
وز ضعف بہر جا کہ نشستیم وطن شد
خواری تبریزی
ہمارے گریہ سے اتنا پانی بہا کہ ہم جہاں جہاں سے بھی گزرے وہاں پھول بُوٹے کِھل اُٹھے اور چمن بن گیا، اور ضعف سے ہم جہاں جہاں بھی بیٹھے، بیٹھے ہی رہ گئے اور وہی وطن بن گیا۔