نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    معمولی برتری ہے 2 فیصد کی، دیکھیے شاید پانسہ پلٹ جائے :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مستانہ کشتگانِ تو ہر سُو فتادہ اند تیغِ ترا مگر کہ بہ مے آب دادہ اند میر اشکی قُمی تیرے مارے ہوئے ہر طرف مست پڑے ہوئے ہیں، شاید کہ تیری تلوار کو مے ساتھ آب و تاب دی گئی ہے (مے کے ساتھ آبیاری کی گئی ہے)۔
  3. محمد وارث

    ایک بزرگ نے آج بتایا

    میرے خیال میں تو نہیں آ سکتا۔ دیگر ماہرین سے بھی ذرا پوچھ لیں :)
  4. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    کچھ اس انداز سے چھیڑا تھا میں نے نغمۂ رنگیں کہ فرطِ ذوق سے جھومی ہے شاخِ آشیاں برسوں اصغر گونڈوی
  5. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    باؤلر تو دونوں ہی بہت اچھے تھے۔ ایک سبقت عمران خان کو یہ ہو سکتی ہے کہ اس کا شمار آل راؤنڈرز میں بھی ہوتا ہے، دنیا کے بڑے بڑے ناقد اس وجہ سے بہت تعریف کرتے ہیں بلکہ اپنے عہد کا بہترین آل راؤنڈر بھی سمجھتے ہیں۔ قائدانہ صلاحیت اس کے علاوہ ہے۔ وقار اپنی جگہ بڑے طرے کا باؤلر تھا۔میرا ووٹ بہرحال...
  6. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    پاکستانیوں کے لیے ایک مشکل مرحلہ آگے آ رہا ہے، عمران خان یا وقار یونس :)
  7. محمد وارث

    * بیوی سے کبھی پنگا نہیں لینے کا *

    یہ کسی اناڑی کا گھڑا ہوا لطیفہ ہے:)
  8. محمد وارث

    آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

    جب غم سراسر خود ہی ساتھ ہے تو پھر سامان کیا رکھنا فہیم۔ کبھی خوشی کبھی غم :)
  9. محمد وارث

    یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

    زیک کو بُلا رہے ہیں یہاں، ایک پنجابی لوک گیت کا مکھڑا یاد آ گیا۔ واجاں ماریاں بھلایا کئی وار وے، کسے نے میری گل نہ سنی (میں نے بہت صدائیں لگائیں، کئی کئی بار بُلایا لیکن کسی نے مری بات نہ سنی)
  10. محمد وارث

    آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

    بہت سی ہیں فہیم، کافی ساریوں کا تو یہاں ذکر ہوتا ہی رہتا ہے :)
  11. محمد وارث

    آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

    میں نے اسی لیے اپنی شادی کی مووی نہیں بنوائی تھی کہ بار بار دیکھنی پڑے گی، بھلا اپنی غلطیوں کا دستاویزی ثبوت کیوں کر محفوظ کر لیتے ہیں لوگ :)
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جُز آستانِ تو جا در جہاں نمی دانم من و تفکّرِ جائے دگر، دروغ دروغ مُلّا نورالدین ظہوری ترشیزی تیرے آستانے کے سوا میں ساری دنیا میں کوئی دوسری جگہ نہیں جانتا، میں اور مجھے کوئی دوسری جگہ ڈھونڈنے کی فکر ہو، جھوٹ جھوٹ، بالکل جھوٹ۔
  13. محمد وارث

    آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

    مجھے جو فلم پسند آ جائے تو پھر میں اسے آٹھ دس بار تو ضرور دیکھتا ہوں :)
  14. محمد وارث

    آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

    اس کا بہترین حل یہ ہے آپ فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں۔
  15. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    خوش بوَد فارغ ز بندِ کفر و ایماں زیستن حیف کافر مُردن و آوخ مسلماں زیستن مرزا غالب دہلوی کفر اور ایمان کی قیدوں اور بندشوں سے آزاد زندگی بہت اچھی اور خوش خوش گزرتی ہے لہذا افسوس کفر کی موت مرنے پر اور وائے مسلمان کی سی زندگی بسر کرنے پر۔
  16. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    یقینا کچھ بڑے بڑے نام نکل گئے ہیں لیکن جو باقی آٹھ دس رہ گئے ہیں اُن سے کس کو اختلاف ہو سکتا ہے۔ رچرڈز ٹنڈلکر کوہلی جے سوریا شین وارن وقار یونس عمران خان یا ایمبروز سنگاکارا یا اے بی یہ سارے نام واقعی ون ڈیز کے بہترین نام ہیں۔ ہر ایک نام اپنی جگہ میچ وننگ ہے۔
  17. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    داغ تخیل کی جگہ زبان اور معاملہ بندی کا زیادہ شاعر ہے۔ عربی فارسی کے بھاری بھر کم الفاظ کی بجائے صاف ستھرے سیدھے سادھے اردو کے الفاظ ہیں جن میں ایسے آبدار شعر ڈھلتے ہیں کہ سیدھے دل میں گھر کر لیتے ہیں۔
  18. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    مجھ کہیں نظر تو نہیں آیا لیکن شاید کوہلی جیت گیا ہے۔
Top