نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    ان مرحلوں میں ووٹ سے ہو رہا ہے۔
  2. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    دو باتیں مزید: ایک تو یہ کہ مضمون نگار بھی اردو کی موت کا وہی خواب دیکھ رہا ہے جو کئی دہائیوں سےاس مکتبہ فکر کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔”اردو بھی انہی کی قبر میں جا کرسو جائے گی“ والا خواب دیکھتے دیکھتے تو بہت سے قبر وں میں جا سوئے لیکن اردو زندہ ہے۔ دوسری: مضمون نگار کو کمپیوٹر کے لیے نستعلیق کا بڑا...
  3. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    مضمون نگار نے اس تقابل میں ایک تفریق اگر جان بوجھ کر کی ہے تو ادبی بد دیانتی ہے اور اگر جان بوجھ کر نہیں ہے تو پھر سہونہیں خطا ہے۔ مضمون نگار نے نستعلیق کی مثالیں لکھتے ہوئے اُن پر اعراب نہیں لگائے جب کہ تنقیص کرتے ہوئے نسخ کی مثالوں پر اعراب لگا دیے تا کہ فرق زیادہ واضح اور نمایاں ہو۔ اگر...
  4. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    میرا بھی آل ٹائم فیورٹ رچرڈز ہی ہے :)
  5. محمد وارث

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    آج میری نظر سے یہ ایک دلچسپ مقابلہ گزرا۔ آسٹریلیا کی ایک ویب سائٹ، ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا تعین کرنے کے لیے ایک مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔ اس میں پہلے انہوں نے 64 کھلاڑی منتخب کیے تھے اور ان کا "ناک آؤٹ" طریقے سے انتخاب کر رہے ہیں۔ آج راؤنڈ آف سکسٹین میں انضمام کا مقابلہ ورات کوہلی سے ہے۔ انضمام...
  6. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    دل اسبابِ طرَب گم کردہ، در بندِ غمِ ناں شُد زراعت گاہِ دہقاں می شَوَد چوں باغ ویراں شُد مرزا غالب دہلوی دل نے خوشی و شادمانی و نشاط و سُرور کے سامان گم کر دیئے اور روٹی کے غم میں مبتلا ہو گیا، جیسے کہ جب کوئی باغ ویران ہو جاتا ہے تو وہ کسانوں کا کھیت بن جاتا ہے۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری بحریست بحرِ عشق کہ ہیچش کنارہ نیست

    جی یہ خاکسار ہی ہے۔ فرمائیے۔
  8. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    مطلب آپ بھی نستعلیق آدمی ہیں :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری بحریست بحرِ عشق کہ ہیچش کنارہ نیست

    اگر فارسی کے بارے میں تو اس تھریڈ میں پوچھ لیں، حسان خان صاحب کافی و شافی جواب دیتے ہیں۔
  10. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    آپ کی بات درست ہے لیکن کیا کریں کہ مضمون نگار نے اپنی بات ہی یہاں سے شروع کی ہے کہ اردو کو دیوناگری کر دو یا کاش ایسا کر دیتے، دیوناگری نہ سہی کم از کم رومن تو کر دیتے۔ بین السطور، وہ یہ حسرت دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں :)
  11. محمد وارث

    چیزیں کیسے کام کرتی ہیں؟

    اس تصویر میں کئی جگہ ایک لفظ "ہیٹرو" لکھا گیا ہے، یہ دراصل "پیڑو" لفظ ہے۔ جسم کے جس حصے کی یہ لفظ نشاندہی کر رہا ہے اُسے پیڑو کہتے ہیں۔ "مشط پائی" بھی میرے خیال میں "مشت پائی" ہونا چاہیے۔
  12. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    ذرا بی بی سی ربط پر کلک کریں، نسخ عمدہ ہے لیکن "موزوں ترین" کو "موضون ترین" لکھنا متنفر کر گیا :)
  13. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    سایۂ چشم میں حیراں رُخِ روشن کا جمال سُرخیِ لب میں پریشاں تری آواز کا رنگ فیض
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری بحریست بحرِ عشق کہ ہیچش کنارہ نیست

    یہ شاید قاضی سجاد حسین مرحوم و مغفور کا ترجمہ ہے۔
  15. محمد وارث

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    فنی مسائل کے بارے میں تو رسم الخط یا فونٹس کے ماہرین ہی اپنی رائے دیں گے۔ لیکن چند ایک گزارشات میری: -مضمون نگار نے مضمون کے آغاز ہی میں دیوناگری اور لاطینی (رومن) خط کی حمایت کر کے اپنا سارا موقف واضح کر دیا کہ وہ مضمون میں کیا سمت اختیار کریں گے۔ عرض یہ ہے کہ اردو کے عربی رسم الخط کی تبدیلی...
  16. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا غالب
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وصلِ اُو یابی چو گیری ترکِ خویش یوسف ارزاں است ما بے ہمّتیم درویش ناصر بخاری جب تُو اپنے آپ کو ترک کر دے گا (اپنی خواہشات کو ختم کر دے گا) تو تجھے اُس کا وصال بھی مل جائے گا، یعنی یوسف تو بہت ارزاں ہے لیکن ہم ہی کم ہمت ہیں۔
  18. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    مجھے تو ہر فارسی شعر اوجِ تخیل کا شاہکار ہی لگتا ہے :)
  19. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    آپ کچھ رعایت کر گئے شاید شعر سمجھ کر، ورنہ مجھے تو یہ آر ریٹڈ لگا ہے :)
  20. محمد وارث

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    دل تا جگر، کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب اس رہ گزر میں جلوۂ گُل، آگے گرد تھا غالب
Top