میری فہم کے مطابق ترجمہ: آدمی کی ماہیت در حقیقت نظر ہے، باقی سب تو صرف گوشت پوست ہے۔ اور نظر بھی اصل میں وہ ہے جو دوست کی نظر ہے۔ اپنے پورے تن کو اپنی آنکھ کے اندر جلا ڈالو، اور صرف نظر ہی پر متمرکز ہو جاؤ۔
یہ ابیات مولانا رومی سے منسوب ہیں، اور علامہ اقبال نے بھی انہیں مقتبس کیا ہے۔
نَیافَرید
الفِ ممدودہ سے شروع ہونے والے افعال کے شروع میں جب علامتِ نفی 'ن/نه' پیوستہ کی جاتی ہے تو تلفظ میں آسانی کے لیے الفِ ممدودہ کو یا میں بدل دیا جاتا ہے اور اِس یا کو یائے میانجی کہتے ہیں۔ مثلاً
نه + آفرید = نیافرید
نه + آمد = نیامد
نه + آسود = نیاسود
نه + آرامید = نیارامید
اسی طرح الفِ...
فارسی میں کسی مصدر سے ماضیِ مطلق بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے، اور سب سے پہلے یہی قاعدہ سکھایا جاتا ہے۔ بس مصدر کے 'ن' کو حذف کر دیجیے، آپ کو ماضیِ مطلق کے شخصِ سومِ مفرد کا صیغہ مل جائے گا۔ یعنی:
آفَریدن = خلق کرنا => آفَرید = اُس نے خلق کیا
اب باقی اشخاص کے لیے اِس بُنِ ماضی میں 'م، ی، یم، ید،...
اغلب ایرانی مردم مغربی ادیبوں کے ناولوں کو بھی فارسی زبان ہی میں پڑھتے ہیں۔ اِس بات کا اندازہ اِس تصویر کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جو تہران میں جاری سالانہ کتابی نمائش کے دوران کھینچی گئی ہے۔
"قصر سفید روز سه شنبه گفت، بارک اوباما نخستین رئیس جمهور برحال امریکا خواهد بود که به هیروشیما سفر میکند، اما تأکید کردهاست که بارک اوباما از تخریب این شهر در آخرین روزهای جنگ دوم جهانی معذرت نخواهد خواست."
ماخذ
تاریخ: ۱۱ مئی ۲۰۱۶ء
"کاخِ سفید نے منگل کے روز کہا کہ بارک اوباما ہیروشیما کا سفر...
کنٹری بیوشن = حصہ، سہم، مشارکت وغیرہ
امّا بعد، ایران میرا عشق ہے اور ایران و ایرانیت و فارسیت سے وابستگی میرا افتخار۔ اگر میری کوششوں کی وجہ سے ایرانیت و فارسیت کی کوئی ترویج اور ایران اور دیگر فارسی گو خطوں سے متعلق عمومی معلومات میں کوئی اضافہ ہوا ہے تو میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔
چو رافضی نکنم سرد دل به بغضِ کسی
ز چار یار درین دهر گرم مجلسِ ماست
(میر علی شیر قانع ٹھٹوی)
میں رافضی کی طرح (اپنا) دل کسی کے بغض سے سرد نہیں کرتا؛ چار یار (کی محبت) سے اِس دہر میں ہماری مجلس گرم ہے۔
محمد فضولی بغدادی کو خطۂ آذربائجان اور ترکیہ کا عالی ترین ترکی گو شاعر مانا جاتا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اُن کی فارسی غزلوں کی تعداد اُن کی ترکی غزلوں سے زیادہ ہے۔ اگر اِس مضمون سے استناد کیا جائے، تو اُن کے ترکی دیوان میں ۳۰۱، جبکہ فارسی دیوان میں ۴۰۹ غزلیں مندرج ہیں۔
اردو کے معروف ادیب مولوی نذیر احمد کا خیال تھا کہ فارسی کے بغیر اردو کی تکمیل نہیں ہو سکتی:
"۔۔۔ چھ برس میں اس کی فارسی کی استعداد ایسی ہو گئی تھی کہ مکتب کے لڑکے تو کیا خود میاں جی، باوجودیکہ اچھے جیّد فارسی دان تھے اور درسی کتابیں بھی اُن کو خوب مستحضر تھیں، اس کو سبق دیتے ہوئے بھنّاتے تھے۔...
ایزد نیافرید هنوز آن دل
کاندر جهان درآمد و خرم شد
(خاقانی شروانی) ۵۲۰ھ - ۵۹۵ھ
لفظی ترجمہ: خدا نے نہیں خلق کیا ابھی تک وہ دل؛ جو دنیا میں اندر آیا اور خوش ہوا۔
بامحاورہ ترجمہ: خدا نے ابھی تک ایسا کوئی دل خلق نہیں کیا جو دنیا میں آ کر خوش ہوا ہو۔
اِیزَد = خدا
آفَریدن = خلق کرنا، تخلیق کرنا، پیدا...
خلد گر به پا خاری آسان برآرم
چه سازم به خاری که در دل نشیند؟
(طبیب اصفهانی)
اگر (میرے) پاؤں میں کوئی خار چبھ جائے تو میں اُسے آسانی سے نکال لوں؛ (لیکن) میں اُس خار کا کیا چارہ کروں جو دل میں بیٹھ جائے؟
جوشِ حسرت بر سرِ خاکم ز بس جا تنگ کرد
همچو نبضِ مرده دودِ شمع جنبیدن نداشت
(غالب دهلوی)
لغت: "نبضِ مردہ" جو نبض چلنے سے رہ گئی ہو۔
میری قبر پر حسرتوں کا اتنا ہجوم ہے کہ جگہ تنگ ہو گئی ہے یہاں تک کہ شمعِ مزار کا دھواں بھی ہل نہیں سکتا، "نبضِ مردہ" بن کر رہ گیا ہے۔ مراد یہ ہے کہ ہماری قبر پر شمع...
"سمرقند یکی از زیباترین شهرهای آسیای مرکزیست. فوّارههای زیاد در این شهر به زیباییهای این شهرِ باستانی حُسنِ دیگر ضم میکند."
"سمرقند وسطی ایشیا کے زیباترین شہروں میں سے ایک ہے۔ اِس شہر میں موجود کئی فوّارے اِس قدیمی شہر کی زیبائیوں میں ایک دیگر حُسن کا اضافہ کرتے ہیں۔"
تاریخ: ۴ مئی ۲۰۱۶ء...
(پیامبرِ عشق)
تو پیامبرِ عشقی و من
آیههای تمنّا را
در صحیفهٔ چشمانت
میخوانم.
اما چه سازم که
در کفرستانِ دلم
برای پذیرشِ آیینِ تو
جایی نیست!
(ماهرخ نیاز)
کابل
۱۳۶۰هش
(پیغمبرِ عشق)
تم پیغمبرِ عشق ہو اور میں
تمنّا کی آیتوں کو
تمہاری آنکھوں کے صحیفے میں
پڑھتی ہوں۔
لیکن کیا کروں کہ
میرے دل کے...
خاموش مانده معبدِ متروکِ سینهام
در او نه آتشی، نه ز گرمی نشانهای
(سیمین بهبهانی)
میرے سینے کا متروک معبد خاموش رہ گیا ہے؛ (اب) اُس میں نہ کوئی آتش ہے، اور نہ گرمی کا کوئی نشان۔