اندلس کی تاریخ چونکہ صدیوں پر محیط ہے اس لیے ایک عام ضخامت کی ایک جلد میں اس تاریخ کو بند کرنا کوزے میں دریا بند کرنا تو ہے لیکن قاری بہت سے کرداروں کے پس منظر سے محروم رہ جاتا ہے، اور بہت سے واقعات اجمالا بیان ہوئے ہیں، اور معلومات اتنی پے در پے اور مختصر مختصر ہیں کہ قاری ان بھول بھلیوں میں...