نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ اردو محفل سالگرہ-2016

    الحاج نبیل صاحب کو ڈھونڈنا چاہیے، غیر حاضر وہ پہلے بھی رہتے تھے لیکن کبھی خطبہ قضا نہیں کیا، اللہ خیر کرے :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل گواہست کہ در پردہ دل آرائے ہست ہستیِ قطرہ دلیل است کہ دریائے ہست شیخ علی حزیں لاھیجی دل (کا ہونا) گواہ ہے کہ درپردہ کوئی نہ کوئی دل آرا (محبوب) موجود ہے، قطرے کا ہونا ہی اِس بات پر (محکم) دلیل ہے کہ دریا موجود ہے۔
  3. محمد وارث

    اردو ادب میں خاتون شعراء کا فقدان

    معاف کیجیے گا محترم قیصرانی صاحب لیکن آپ کے اس مراسلے سے موضوع کہیں سے کہیں نکل گیا، سو مجھے بھی کچھ بھولی بسری باتیں یاد آ گئیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے مزاج میں کڑواہٹ اور اپنی رائے کے بارے میں قطعیت آ گئی ہے، حالانکہ بہت پرانی بات نہیں ہے کہ آپ کی شگفتہ مزاجی کا یہ حال تھا کہ...
  4. محمد وارث

    تعارف تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام

    تم کہ جو فہم کے مالک بھی ہو، جوگی بھی ہو "تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام" :)
  5. محمد وارث

    تعارف تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام

    خوش آمدید فہیم صاحب! خوشی ہوئی آپ کے مشاغل کے بارے میں جان کر۔
  6. محمد وارث

    راحیل صاحب، یہ گانا ، نی نشے دیئے بند بوتلے، مولا جٹ فلم میں کیفی پر فلمبند ہوا تھا، کیفی عنایت...

    راحیل صاحب، یہ گانا ، نی نشے دیئے بند بوتلے، مولا جٹ فلم میں کیفی پر فلمبند ہوا تھا، کیفی عنایت حسین بھٹی کے چھوٹے بھائی تھے سو اس مناسبت سے کیفی بھٹی لکھ دیا۔
  7. محمد وارث

    یہ کیفی اعظمی سے آپ کیفی بھٹی تک بھی خوب پہنچے :)

    یہ کیفی اعظمی سے آپ کیفی بھٹی تک بھی خوب پہنچے :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گرچہ بر واعظِ شہر ایں سخن آساں نشود تا ریا ورزد و سالوس مسلماں نشود حافظ شیرازی اگرچہ واعظِ شہر کو یہ بات آسانی سے ہضم نہیں ہوگی (لیکن یہ حقیقت ہے کہ) جب تک وہ ریا کاری و مکاری و فریب کاری و حیلہ کاری و دروغ گوئی کرتا رہے گا (صحیح معنوں میں) مسلمان نہ ہوگا۔
  9. محمد وارث

    درج ذیل کتب درکار ہیں

    یہ اس محفل کی لائبریری کا ریفرنس سیکشن ہے، یہاں مختلف روابط موجود ہیں۔
  10. محمد وارث

    پابندی وقت کا مختلف ممالک میں کیا مطلب ہے؟

    میں ایک بار ایک شادی میں کارڈ پر لکھے وقت کے مطابق پہنچ گیا تھا، وہاں کرسیوں اور صفائی کرنے والوں کے سوا کوئی بھی نہ تھا۔ اُس کے بعد میں نے بھی چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔شادیوں میں جانا :)
  11. محمد وارث

    تعارف نورالھدیٰ شاہ صاحبہ خوش آمدید

    خوش آمدید شاہ صاحبہ!
  12. محمد وارث

    مصرعوں کا ملک شیک

    قبلہ میری املا صحیح ہے یہ لفظ طبیعت ہی ہے۔ یعنی ط ب ی ع ت۔
  13. محمد وارث

    مصرعوں کا ملک شیک

    ”تم مرے پاس ہوتے ہو گویا“ ”پر طبیعت ادھر نہیں آتی“
  14. محمد وارث

    وعلیکم السلام، بس اس طرف میرا کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ ویسے اپنا یہ شعر مجھے بہت پسند ہے، اور...

    وعلیکم السلام، بس اس طرف میرا کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ ویسے اپنا یہ شعر مجھے بہت پسند ہے، اور زندگی بھی اسی پس منظر میں گزر رہی ہے، اس سے بہتر شعر اگر کبھی ہو گیا تو وہ لگا دونگا :)
  15. محمد وارث

    مصرعوں کا ملک شیک

    "آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں" "پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ ماہتاب میں"
  16. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    فہیم اس "منطق" سے دنیا کا ہر شادی شدہ شخص کروڑ پتی ہے۔ اس بیچارے کو اکثر زندگی میں مبارکیں ملتی ہیں، لاکھ لاکھ مبارک، کروڑ مبارک، اور پتی تو وہ ہوتا ہی ہے۔
  17. محمد وارث

    الفاظ کے ہجے بتاٰئیں

    جی میں بھی تے ہی بولتا ہوں۔ "حکیم" اور "ملک" الفاظ کا رعب اتنا تھا مجھ پر کہ خواہ مخواہ منہ سے عربی نکل گئی :)
  18. محمد وارث

    الفاظ کے ہجے بتاٰئیں

    دوست، فارسی زبان کا لفظ ہے۔ ہجوں میں شاید عربی الفاظ آ گئے :)
  19. محمد وارث

    الفاظ کے ہجے بتاٰئیں

    دال متحرک ضمہ غیر خالص، واؤ مجہول ساکن، سین ساکن، تا ساکن یا موقوف۔
  20. محمد وارث

    الفاظ کے ہجے بتاٰئیں

    اور اگر کوئی تیسرا بھی ہو تو "پوست" کے پوچھ لیجیے :)
Top