نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

    ذہن میں میرے بھی 250 تھا لیکن کچھ مارجن دے دیا، کم بختوں کا پتہ بھی تو نہیں کہ کب کیا کر دیں :)
  2. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

    میچ پاکستان کے ہاتھ سے انچ بائی انچ، سکور بائی سکور کھسکتا جا رہا ہے۔ یہ آخری موقع ہے کیونکہ اگر سکور 275 سے اوپر نکل گیا تو پھر شاید میچ بھی نکل گیا تا وقتیکہ پاکستانی فلاپ بیٹنگ چل جائے، جس کی امید کم کم ہی ہے :)
  3. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    مزید یہ کہ چونکہ والدِ مرحوم کو بھی یہ پسند تھے سو ان کی برسی پر گڑ والے چاول بھی اہتمام سے پکوائے جاتے ہیں، والدہ کی خاص ہدایت پر :)
  4. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    جی یہ "الم غلم"سے میں نے پہچانا کہ یہی ہے :)
  5. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    اس سے مجھے لگ رہا ہے کہ یہ وسطی پنجاب کی ڈش ہے :)
  6. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    اب میں کیا جانوں کہ گلپتی کیا ہوتی ہے :)
  7. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    فہیم کبھی کھا کر دیکھنا، ان چاولوں میں میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں :)
  8. محمد وارث

    چوہدری

    میں عموما فرسٹ نیم ہی سے مخاطب کرتا ہوں، ما سوائے کسی اجنبی یا کسی کو پہلی بار مخاطب کرتے ہوئے اور عموما جواب بھی فرسٹ نیم سے ہوتا ہے۔ اس سے ایک لطیفہ یاد آ گیا، پاکستان میں چونکہ فرسٹ نیم کے ساتھ بھی مسٹر لگا دیتے ہیں، ایسے ہی میرے ایک ساتھی گوروں کے فرسٹ نیم کے ساتھ مسٹر لگا دیتے تھے، ایک...
  9. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    یہ خالی جلیبیاں نہیں ہوتیں بلکہ بڑے بڑے "جلیب" ہوتے ہیں۔ خاص طور پر عرسوں اور میلوں ٹھیلوں پر ملتی تھیں، شہروں محلوں کے عام حلوائی وغیرہ یہ نہیں بناتے :)
  10. محمد وارث

    چوہدری

    میں بھی تنگ آیا گیا تھا جب مجھے کاروباری خط و کتابت میں ہمیشہ "ڈئیر محمد" یا صرف "محمد" لکھا جاتا تھا، اب میں نے اپنے ای میل دستخطوں میں اپنا نام "وارث محمد" لکھا ہوتا ہے :)
  11. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ محفلین

    یہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ والدہ بچپن میں کھلایا کرتی تھیں، میری بیوی کو بنانے نہیں آتے بلکہ کسی بھابھی کو بھی نہیں آتے، اب ایک چھوٹا بھائی شوق سے پکاتا ہے گُڑ والے چاول، خاص طور پر جب گڑ کی نئی پیداوار آتی ہے۔ والدہ اہتمام سے مجھے بھجواتی ہیں اور پھر میری بیوی سے پوچھتی بھی ہیں کہ اُس نے کھائے یا...
  12. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    لیاقت علی خان کے دور کی، میں نے اوپر وکی پیڈیا کا ربط شامل کر دیا ہے۔
  13. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اس میں راولپنڈی سازش کیس پر بھی ایک سوال ہے۔ جو کہ اکثریت بھول چکی ہے یا علم ہی نہیں وگرنہ کسی زمانے میں یہ بھی ایک سلگتا ہوا ایشو تھا۔ فوجیوں کے ساتھ ساتھ اپنے فیض احمد فیض بیچارے بھی جیل کی ہوا کھا آئے تھے اس میں :)
  14. محمد وارث

    گیارہویں سالگرہ اردو محفل سالگرہ-2016

    مرحبا برادرم۔ جہاں آپ کے تشریف لانے کی خوشی ہوئی وہاں اس خبر سے افسوس بھی ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدِ محترم کو صحتِ کاملہ عاجلہ اور عمرِ خضر عطا فرمائیں۔
  15. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    سننے میں آیا ہے کہ پاکستان کے ایک پرائیوٹ اسکول کے نیچے دیے گئے پرچے پر کافی لے دے ہو رہی ہے، خاص طور پر وہ سوال جو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
  16. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    میرے خیال میں جنرل مشرف کے دور میں اس سلسلے میں کام شروع ہوا تھا۔ استادوں اور فوجیوں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی اساتذہ کی تنخواہیں کافی حد تک بڑھائی تھیں، صحیح تناسب کا مجھے علم نہیں لیکن سننے میں یہی آیا ہے کہ اب تنخواہیں کافی بہتر ہیں۔
  17. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    گورنمنٹ کے اسکول ٹیچرز کی تنخواہیں پچھلے دس پندرہ سالوں ہی میں بڑی ہیں وگرنہ اس سے پہلے اساتذہ کی تنخواہیں انتہائی کم ہوتی تھیں۔ میرے اپنے پرائمری اسکول کے ایک استاد صبح اسکول آنے سے پہلے سبزی منڈی میں کچھ بیچا کرتے تھے۔ اس طرح کی اور بھی بے شمار مثالیں موجود ہیں، اب ان کے حالات کچھ بہتر ہیں۔
  18. محمد وارث

    شاپنگ کے لئے

    بقول منیر نیازی ع - سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے کونسی بیگم ہے جو آج کل صرف پانچ ہزار لے کر لڑائی نہ کرے، حساب تو بہت بعد کی بات ہے۔
  19. محمد وارث

    اردو ادب میں خاتون شعراء کا فقدان

    کلاسیکی دور کو اگر دیکھیں تو شاعری ایک کل وقتی پیشہ وارانہ کام تھا۔ شاعری سے شاعروں‌ کی روزی روٹی وابستہ تھی، ان سے ان کا گھر چلتا تھا۔ درباروں، بادشاہوں، نوابوں سے وابستہ ہوتے تھے، مشاعروں میں پڑھتے تھے، ظاہر ہے ایسی صورت میں شاعرات کی کمی کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔ جدید دور میں، شاعرات کی تعداد...
  20. محمد وارث

    چوہدری

    میرے خیال میں اب یہ سب کچھ گڈ مڈ سا ہو گیا ہوا ہے کیونکہ ہمارے علاقے(سیالکوٹ) میں آرائیں بھی خود کو چوہدری لکھتے ہیں اور جاٹ (جٹ)بھی۔ دوسری طرف آرائیں خود کو مہر بھی کہلواتے ہیں (جو آپ نے لکھا کہ راجپوتوں کی ایک سب کاسٹ ہے) اور میاں بھی۔ تیسری طرف لاہور کے میاں برادران کشمیری بٹ ہیں :)
Top