روداد گفتنی اور ناگفتنی یہ ہے کہ فاتح صاحب ایک دن اپنے دفتری کام سے سیالکوٹ میں تھے، شام کے قریب یاد فرمایا، ان کے ہوٹل میں ملاقات ہوئی، کافی پی، فاتح صاحب مجھے الیکڑونک اسگریٹ کی تبلیغ کرتے رہے، کچھ جلوے بھی دکھا دیے جنہوں نے مجھ پر کچھ اثر نہ کیا، میں نے انہیں بروٹس کہہ کر اصلی سسگریٹ پلا ہی...