نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سائبر کرائم بل

    میرے خیال میں صدر صاحب اسے واپس بھی بھیج سکتے ہیں، پہلے تو ایسا ہی تھا اب کوئی ترمیم نہ ہو گئی ہو :)
  2. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    خوبصورت اور لاجواب غزل ہے جناب حفیظ صاحب، کیا کہنے۔ حُسن کے جلوے ہیں بکھرے جس طرف اُٹھّے نگاہ جانے کیا تاثیر اِس خطے کے آب و گِل میں ہے کیا کہنے واہ واہ۔ اور پائیے جذب و کشش ایسی بھلا کِس چیز میں جو کسی کے چمپئ رُخسار کے اِک تِل میں ہے ع - میں‌ نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے :)
  3. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    ہمیشہ کی طرح عمدہ کلام ہے احمد صاحب، بہت داد قبول کیجیے۔ جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ واہ واہ، مکرر ارشاد احمد صاحب۔
  4. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    واہ واہ واہ، کیا کہنے راحیل صاحب، دونوں‌ ہی عمدہ غزلیں‌ ہیں۔ خاک ہوا تو دیکھیے، خاک پہ فضل کیا ہوا کوچۂِ یار کی ہوا مجھ کو اڑانے آ گئی لاجواب، مکرر ارشاد حضور۔ واہ واہ واہ۔۔۔۔۔
  5. محمد وارث

    سائبر کرائم بل

    سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں‌ جگہ پاس ہو گیا ہے لیکن قانون ابھی نہیں بنا اور نہ ہی نافذ ہوا ہے۔ جنابِ صدر جب اس بل کو ممنون فرمائیں‌ گے تو قانون بن کر نافذ ہو جائے گا :)
  6. محمد وارث

    سائبر کرائم بل

    پاکستان میں‌ہمیشہ سے مسئلہ قوانین بنانے کا نہیں ہے بلکہ ان پر عمل در آمد اور "صحیح" عمل در آمد کا ہے۔ سائبر کرائم کا بل نظریاتی طور پر بالکل صحیح ہے، گو اس میں‌ کچھ‌ خامیاں بھی ہیں کہ "تشریح" کون کرے گا وغیرہ۔ لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس قانون پر صحیح عمل درآمد کون کرے گا یا کروائے گا۔ پاکستان...
  7. محمد وارث

    سائبر کرائم بل

    اس پر ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ ایک شخص کھڑا شور مچا رہا تھا، وزیرِ اعظم چور ہے، وزیرِ اعظم کرپٹ ہے، وزیراعظم فلاں ہے کہ پولیس والوں نے دھر لیا کہ وزیر اعظم صاحب کی شان میں گستاخی کر رہے ہو، تم غدار ہو۔ اُس شخص نے دہائی دی کہ جناب میں تو اٹلی کے وزیر اعظم کو کہہ رہا ہوں۔ پولیس نے کہا، ہمیں بیوقوف...
  8. محمد وارث

    لیکن کیا کریں‌صاحب، وطن میں‌تو موجود ہیں لیکن وطن کے پاسبان ہی سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں :)

    لیکن کیا کریں‌صاحب، وطن میں‌تو موجود ہیں لیکن وطن کے پاسبان ہی سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں :)
  9. محمد وارث

    صنوبر، نرگس، شہلا، سوسن۔۔۔۔ کاش ہم بھی رکھتے ہوتے :)

    صنوبر، نرگس، شہلا، سوسن۔۔۔۔ کاش ہم بھی رکھتے ہوتے :)
  10. محمد وارث

    تعارف سلام - زبان فارسی

    خان صاحب، جیسا کہ محترم کامکار صاحب نے فرمایا کہ اردو سیکھنے کے خواہش مند ہیں تو براہِ کرم اسی تھریڈ میں انہیں خوش آمدید کے بہانے ہی سے بزبانِ فارسی ہی سہی مگر اردو کی طرف لائیے اور کچھ تعارفانہ جملے سکھائیے تا کہ ان کا یہاں آنا سود مند ثابت ہو :)
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چہ لازم در مقامِ بحث با دشمن میاں بستن نمی باشد سلاحے بہتر از تیغِ زباں بستن میرزا محمد مخلص کاشانی کیا ضروری ہے کہ بحث مباحث کے دوران دشمن سے لڑنے کے لیے کمر باندھ لی جائے، (حالانکہ ایسے موقعوں پر) زبان کی تلوار کو روک لینے سے بہتر کوئی اسلحہ ہو ہی نہیں سکتا۔
  12. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    کیا بات ہے شکیب احمد صاحب، خوبصورت اشعار اور غزل ہے، لاجواب۔
  13. محمد وارث

    حنیف محمد انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  14. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

    یہاں سے میچ سنبھالنا بہت ضروری ہے۔ ایک گولڈن چانس ملا ہے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
  15. محمد وارث

    حنیف محمد انتقال کر گئے

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطا فرمائیں۔
  16. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

    تا کہ نہ پاکستان ہارے اور نہ انگلینڈ جیتے :) لیکن ایسا ہوتا نظر آتا نہیں۔
  17. محمد وارث

    دی ڈارک جٹ

    بن بھی گئی تو فضول ہی ہوگی۔ ایسے کلاسکس بس ایک بار ہی بنتے ہیں اور امر ہو جاتے ہیں :)
  18. محمد وارث

    دی ڈارک جٹ

    جی ہاں واقعی فلم ہے اور شاید ریلیز ہونے ہی والی ہے۔ لیکن اپنی "مولا جٹ" کا جوڑ نہ دنیا میں بنا ہے نہ بنے گا :)
Top