نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    یہ بڑی کم بخت چیز ہے بھیا، اس کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگتا :)
  2. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    ذرہ نوازی ہے آپ کی محترم۔ اور آڈیو، شاید میرے لیے ممکن نہیں ہے، اس طرح کے کام میں کم ہی کرتا ہوں، کبھی قسمت نے آپ سے ملوایا تو آپ کو سنا دونگا :)
  3. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    نوازش آپ کی برادرم، بہت شکریہ۔
  4. محمد وارث

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016

    السلام علیکم، سب سے پہلے تو اس لاجواب محفل کے خوبصورت مشاعرے کے مشفق و مہربان و سلیقہ و ہنر مند منتظمین محترم خلیل صاحب، مقدس بہن، تابش صدیقی صاحب، جماعتی صاحب اور بلال صاحب کو مبارکباد۔ اب چونکہ مجھے یاد فرمایا گیا ہے، منتظمین کی مہربانی سے، تو عرض کروں کہ بلا مبالغہ سات آٹھ سال بعد کچھ کہنے...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو خود ز صورتِ من حالِ زارِ دل دریاب چہ آورم بزبان و چہ عرضِ حال کنم سید نصیر الدین نصیر تو خود ہی میری صورت سے میرے دل کی حالتِ زار کا اندازہ کر لے، میں کیا زبان پر لاؤں اور کیا عرضِ حال کروں۔
  6. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    یہ فلم میں نے نہیں دیکھی فہیم، دیکھتا ہوں کسی دن :)
  7. محمد وارث

    جی معذرت خواہ ہوں میرے علم میں نہیں۔

    جی معذرت خواہ ہوں میرے علم میں نہیں۔
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خان صاحب میرا یہی خیال تھا کبھی لیکن یہ شعر گرامی سے بہت پہلے کی کتب میں بھی موجود ہے۔ یعنی یہاں گرامی تخلص کے طور پر استعمال نہیں ہوا سو مولانا گرامی کا تو نہیں ہو سکتا۔ آج تک علم نہیں ہو سکا کہ کن محترم کا یہ شعر ہے :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خوابِ گرانِ مردم بیدار کرد ما را بدمستیِ عزیزاں ہشیار کرد ما را شیخ حسین شہرت شیرازی لوگوں کی گہری نیند (میں ہونے کی حالت) نے ہمیں بیدار کر دیا اور عزیزوں کی بدمستی نے ہمیں ہوشیار (اور خبردار) کر دیا۔
  10. محمد وارث

    سالانہ کتنی تصاویر؟

    وہ کہتی ہے تمھارے بال سفید ہو گئے لیکن دل ابھی تک کالا ہی ہے :LOL:
  11. محمد وارث

    سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا:ٹیسٹ سیریز

    96ء کے ورلڈ کپ فائنل میں، میں ان چند لوگوں میں تھا جو آسٹریلیا کو سپورٹ کر رہے تھے :)
  12. محمد وارث

    سالانہ کتنی تصاویر؟

    اس سے ایک لطیفہ یاد آ گیا مشرقی عورتوں کے متعلق۔ ایک عورت کے گردے خراب ہو گئے ڈاکٹروں نے کہا اب کچھ نہیں ہو سکتا اسے گھر لے جائیں، گھر پہنچی تو گلی محلے کی عورتیں تیمار داری کے لیے آئیں اور بیماری کے متعلق پوچھا تو عورت نے کہا مجھے ایڈز ہو گئی ہے۔ محلے دار عورتیں واویلا کرتی چلی گئیں تو اسکی...
  13. محمد وارث

    سالانہ کتنی تصاویر؟

    یہ بھی درست ہے لیکن آئینے کے سامنے دیر تک کھڑا رہوں تو بیوی سمجھتی ہے کہ یہ ابھی بھی جوان ہے :LOL: اور بوڑھا میں بہت عرصہ قبل ہو گیا تھا اب تو فقط بال سفید ہو رہے ہیں :)
  14. محمد وارث

    محمد عبد الحمید صدیقی نظر ؔ لکھنوی ٭ ایک تعارف

    افسوس کہ شاعری میرے پاس نہیں۔ میں فقط سنتا تھا وہ سنبھالنے کے متعلق زیادہ پروا نہیں کرتے تھے، بعض اوقات سگریٹ کی پنیوں پر غزلیات لکھی ہوتی تھیں۔ سیالکوٹ میں اپنے نواسوں کے ہاں رہتے تھے شاید انہوں نے کچھ محفوظ رکھا ہو لیکن مجھے لگتا نہیں کیونکہ کمال صاحب مرحوم اپنے نواسوں سے شاکی ہی رہتے تھے کہ...
  15. محمد وارث

    محمد عبد الحمید صدیقی نظر ؔ لکھنوی ٭ ایک تعارف

    لکھنؤ کے ایک بزرگ میرے بھی "دوست" تھے، وہ یاد آ گئے اس تعارف سے۔ کمال بارہ بنکوی صاحب۔ نوے کی دہائی کے شروع میں، وہ عمر کے آخری حصے میں تھے میں کالج میں، وہ پتھر شناس تھے میں پتھر، وہ شاعر تھے میں شعر پرست، وہ پڑھتے تھے میں سنتا تھا، وہ بغیر فلٹر والے سگریٹ پیتے تھے میں فلٹر والے، چند سال خوب...
  16. محمد وارث

    محمد عبد الحمید صدیقی نظر ؔ لکھنوی ٭ ایک تعارف

    بہت خوب، خوشی ہوئی آپ کے دادا جان کے متعلق پڑھ کر :)
  17. محمد وارث

    سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا:ٹیسٹ سیریز

    اس ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں انڈیا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور صرف ایک پوائنٹ ہی کا فرق ہے۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر باحق نیازے ہست، حاجت نیست تعمیرے ستون و سقفِ درویشاں ہمیں دستِ دعا باشد میرزا محمد علی رائج سیالکوٹی اگر حق کے ساتھ کچھ بھی نیاز حاصل ہے تو پھر کسی بھی قسم کی تعمیر کی حاجت نہیں رہتی، درویشوں کے لیے یہی دعا کے واسطے اُٹھائے ہوئے ہاتھ ہی ستون اور چھت بن جاتے ہیں۔
  19. محمد وارث

    سالانہ کتنی تصاویر؟

    51 سے 200 وہ بھی موبائل فون کے کیمرے سے، زیادہ تر بچوں کی ہوتی ہیں، پھر کچھ بلی کی اور کچھ کتابوں میں سے اشعار کی اور تین چار مہینے بعد ایک آدھ سیلفی، یہ دیکھنے کے لیے داڑھی میں سفید بالوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا :)
  20. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    شاید مہنگے ہو گئے :)
Top